Advertisement

کیا مصطفی کمال کے پیچھے اسٹبلشمنٹ ہے؟

بسم الله الرحمٰن الرحیم

اس وقت ایک شور اٹھا ہوا ہے کہ مصطفی کمال کو اسٹبلشمنٹ نے لانچ کیا ہے...میرے نزدیک یہ وہم اور شک کے مرض کی وجہ سے ایسا کہا جا رہا ہے،،،،جیسے ایک شکی شوہر کو ہر وقت اپنی بیوی پر شک ہوتا ہے....اسی طرح کراچی کی ایک آبادی کے طبقے کو الطاف کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ نظر آتی ہے.....اس وہم کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں....لیکن میں یہاں وہ دس وجوہات ذکر کرنا چاہونگا جس سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ مصطفی کمال اسٹبلشمنٹ کے لانچ کردہ کیوں نہیں

١) ١٩٩٢ کو جو ہمارے اداروں نے کیا اس بنیاد پر یہ طے کرلینا کہ مستقبل میں متحدہ سے بغاوت کرنے والا ہر شخص اسٹبلشمنٹ کا ہی کھڑا کیا ہوا آدمی ہوگا..یہ بات کسی عقلی معیار پر پورا نہیں اترتی ہے، اس طرح تو ہم کسی بھی سنجیدہ شخص یا تحریک کو کھڈے لائیں کردینگے...اور یہ وہی بربادی کا سودا ہوگا جو شکی مزاج شوہر کے حصے میں آتا ہے

٢) اگر موازنہ ١٩٩٢ سے ہی کرنا ہے تو یہ بات یاد رہے کہ اسٹبلشمنٹ دو کام کر سکتی ہے ہے...ایک گروہ کے لوگوں کو زبردستی توڑ کر اپنے من پسند گروہ میں داخل کروانا جیسا کہ ١٩٩٢ میں کیا گیا...یا پھر مالی مدد کرنا...دیکھا جائے تو فلحال ایسا کچھ ہمیں ہوتا نظر نہیں آ رہا


٣) مصطفی کمال نے جو باتیں الطاف حسین سے متعلق کی ہیں وہ کوئی نئی نہیں ہیں...ان باتوں کی باز گزشت پچھلے ٢ دھائیوں سے چل رہی ہے, کراچی میں رہنے والا بچہ بچہ متحدہ کے کرتوتوں سے واقف ہے...نیا ہے تو صرف اتنا کہ ایک ناراض ہونے والے شخص کا اپنے لیڈر سے ناراضگی کا اظہار..... دیگر پارٹیوں کے لوگوں کا اس طرح سے انکشافات کرنا ماضی میں کئی دفعہ ہوچکا ہے..جاوید ہاشمی، سردار لطیف کھوسہ، ذولفقار مرزا ان سب انکشافات ہم سن ہی چکے ہیں. متحدہ سے متعلق اس طرح کی بغاوت ماضی تو انہونی ضرور ہوگی مگر ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا نا ہی کوئی آسمان سے لکھوا کے آیا ہے کہ اسکی فرعونیت ہمیشہ کے لئے رہیگی...اس لئے صرف اس وجہ سے کہ بغاوت متحدہ سے ہوئی ہے اس لئے یہ لا محالہ اسٹبلشمنٹ کا ہی ہاتھ ہے انتہائی بھونڈی دلیل ہے

٤) مصطفی کمال نے سارا زور عوامی حمایت کے حصول پر لگایا ہے...جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خالصتا ایک سیاسی بغاوت اور اسکا اظہار ہے، یہ ایک سیاسی ورکر کی اپنی کوشش ہے...اسٹبلشمنٹ عوامی حمایت والے کام نہیں کرتی نا ہی دلوا سکتی ہے

٥) اسٹبلشمنٹ کے لئے مصطفی کمال سے بہتر پرویز مشرف کی شخصیت ہوسکتی ہے...جو سیاست میں بھی ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں بھی انہوں نے حصہ لیا..اگر مقصد متحدہ کو کٹ ٹو سائز کرنا ہو تو مشرف سے بہتر آپشن کوئی نہیں تھا...مگر ہم نے دیکھا کہ اسٹبلشمنٹ اس حوالے سے لا تعلق ہے

٦) اگر اسٹبلشمنٹ پیچھے ہوتی تو مصطفی کمال بلدیاتی انتخابات سے پہلے آتے انھیں بھرپور انٹری دلوائی جاتی اور کراچی کی نظامت انکو سونپ دی جاتی...یہ ہوتا اگر اسٹبلشمنٹ کے یہی ارادے ہوتے....مگر الیکشن کے بعد آنا...بلدیاتی انخبات میں متحدہ کو آسان راستہ مہیا کرنا...اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کا اس معاملے سے دور کا ابھی تعلق نہیں

٧) متحدہ رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کسی کاروائی کا نا ہونا...اور آپریشن کا اپنی پرانی بلکہ پرانی رفتار سے بھی سست چلنا اس بات کاثبوت ہے کہ مصطفی کمال کے لئے کوئی سہولت کاری نہیں کی جارہی...اگر تو اسٹبلشمنٹ ہوتی تو متحدہ رہنماؤں کو مقدمات کے ذریعہ بلیک میل کیا جاتا، کارکنوں کو ڈرایا جاتا اور پناہ کی خاطر مصطفی کمال کی پارٹی کی طرف اشارہ کیا جاتا ...جب کے ایسا کچھ بھی نہیں

٨) کسی بھی نئی سیاسی تحریک کے لئے وقت کی بڑی اہمیت ہوتی ہے...الیکشن سے ڈھائی سال پہلے آنا ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد ڈالنا اپنے ماضی کی وضاحت دینا مستقبل کے عزائم بیان کرنا یہ سب عام سی بات ہے ...ان سب معاملات کو شک سی دیکھنے کا کوئی جواز نہیں دیگر پارٹیوں کے لوگوں کو اپنی پارٹی میں آنے کی دعوت دینا کوئی ایسا جرم تو نہیں جو کراچی میں کوئی کر ہی نہیں سکتا او کرنے والا لازمی اسٹبلشمنٹ کا الہ کار ہوگا

٩) آج اور ابھی تک بھی متحدہ کے کسی لیڈر کی طرف سے یہ بات سامنے نہیں آئ کے اسٹبلشمنٹ فوج/رنجرز کی طرف سے مصطفی کمال گروپ کے لئے لابنگ کی جا رہی ہے یا دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کے جا رہے ہیں....اور ١٠٠ فیصدی ایسی کسی خبر نے آنا بھی نہیں

١٠) بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے کیسے ہوسکتا ہے کہ مصطفی کمال اتنی ہمت کرلے...میرا ماننا ہے کہ کراچی کے حالات اب اس قابل ہوچکے ہیں کہ کوئی بھی متحدہ مخالف اگر اس میں تھوڑا سا بھی جگر ہو یا کوئی اور پارٹی اب متحدہ کی مخالفت میں میدان میں آسکتی ہے...پی ٹی ای نے بلدیاتی اور این ے ٢٤٦ میں متحدہ کی مخالفت کر کے یہ بات ثابت کی...جو کے ماضی میں ایک خواب ہوتا تھا کہ کوئی آگے آ کر متحدہ کی مخالفت کریگا....مخالفت تو دور کی بات اپنی پارٹی کا پرچم لہرانا موت کو دعوت دینا ہوتا تھا...ہاں جماعت اسلامی نے یہ جنگ کی سالوں تک تن تنہا لڑی...جس پر میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں

١١) باز لوگوں کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال ایسے وقت میں آیا ہے جب متحدہ مشکلات کا شکار ہے اور ایک خلا ہے....جسے اسٹبلشمنٹ پر کرنا چاہتی ہے...میرا کہنا ہے کہ خلا جب بھی ہوتا ہے تو پر ہوجاتا ہے...یہ فطری عمل ہے...مصطفی کمال سیاست کرنے اے ہیں اور ایک اچھے وقت کو چنا ہے...کوئی بھی عقل و شعور رکھنے والا یہی کریگا جو مصطفی کمال نے کیا...تو اسمیں اسٹبلشمنٹ کے کردار کا کیا تعلق

مجھے امید ہے کے میں نے بہت سارے اٹھنے والے ان سوالوں پر بات کی ہے جو لوگوں کے ذہنوں میں اٹھ رہے ہیں


میرا اگلا تھریڈ ان شا الله اس بات پر ہوگا کہ مصطفی کمال کے کراچی میں کامیاب ہونے کے امکانات کیوں ہیں؟؟ اور کس طرح مصطفی کمال نے کراچی کا آبادی کے ایک بہت بڑے طبقے کو اپنی طرف راغب کیا ہے؟؟ مصطفی کمال متحدہ کے لئے کتنا بڑا اور فوری خطرہ ہیں
​
 
Last edited:
Advertisement
Chalo maan laitay hay kay Mustafa kamal kay peechay Pakistani establishment hay.

Tu kon sa gunah bada hay, Indian establishment aur RAW say paisa lainaa ya Pak army say support lainaa.

Donoo chezoo ka maksid kia hay, aik mulk ma khana jangi karwanaa, aur dosri rukwanaaa..

Indian RAW say paisa lay kar Pakistan was the greatest blunder in the history of mankind bolnaaa..

Ya Pak army ki support lay kar press conference may Pakistani jhandaa lehraa kar.

MQM ki altaf say jan chudanay ki bat karnaaa..

Kia koi MQM ka andhaa, gooongaa, bheeeraa mujhay bataa saktaa hay.

MQM kay due hard supporters bhi abb altaf say jan chudwanay ki bat kar rahay hay, hawa may nahi mar rahaa.

Karachi may rehtaa hooo, on ground situation bataaa rahaahoo...
 
Last edited:
@Sach Bolo. Very good analysis. At least I am convinced that there could be no establishment behind MK. Now, what do you thing about another angle. Can Malik Riaz be behind MK launch? (I see no problem in this theory though). MK was Malik Riaz employee in Dubai for 3 years, was well paid, had been driving 7 Series BMW and living in lavish residence. Malik Riaz suddenly started mega projects in Karachi from last year, including Pakistan's tallest building and now when MK returned, there has been a massive media coverage. In recent history of past few years, I have never seen so many interviews of a person, every chanel, every talkshow picked him for interview.

So do you see Malik Riaz factor by any mean behind MK?
 
Advertisement
Altaf Hussain heading the mqm is colluding with RAW and MI6 and both are Establishment of our common enemies so what is wrong with Mustafa Kamal taking help/side with Pakistani Establishment??

The only problem is those people who have no sincerity with Pakistan and they are feeling their nefarious schemes are being watered down with one swipe BUT Allah is Great and Pakistan Army zindabad.

We all must stand with those who are speaking the same things that we have been talking over the social media and newspapers for decades.

Editor of Takbir magazine from Karachi, was murdered in 83 or 84 for writing about how Altaf hussain and mqm tortured people.

Altaf Hussain and his corrupt cronies are bullys' and afraid for the losses they are going to have to face, but zulm barhta hai to mit jata hai.
 
mustafa kamal is another side of the same coin..... if altaf hussain fails then they have mustafa kamal and if mustafa kamal fails, it will increase the credibility of altaf hussain for people of karachi.....

remember the video of mustafa kamal with bill clinton when he was saying to him that nawaz sharif is another face of taliban....... we have a bad habit of forgetting everything with in 3-4 years
 
جیسے نواز لیگ روتی رہی کہ دھرنوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے، پھر نواز لیگ نے فوج کو بدنام کیا، پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر گالیاں دیں، تمام فوالوورز نے اس لیگ کا ساتھ دیا۔ پھر انہوں نے چیخ چیخ کر کہا کہ ہم اس کی تحقیقات کروائیں گے مگر آج تک نواز شریف کی تحقیقات کا نہیں معلوم۔

نہ اسٹیبلیشمنٹ دھرنوں کے پیچھے تھی نہ ہی نواز میں اتنا ظرف کہ اپنے کئے کو پورا کر دیتا۔

یہی حال اس معاملے کا بھی ہے۔ ن لیگی لیڈر اور الطاف میں صرف اتنا فرق ہے کہ نواز شریف ڈیل کر کے جدہ سے واپس آگئے باقی دونوں کے سپورٹرز ہر جھوٹ کا ڈٹ کر دفاع کرتے ہیں

مصطفی کمال ایک بہادر شخص کت طور پر سامنے آئے۔ الطاف حسین کی قاتل تنظیم کے سامنے کھڑا ہونا ہر بندے کے بس کی بات نہیں۔ شاباش مصطفی کمال ۔ اب انہیں مکمل زیرو کر دو ان بھارتی ایجنٹوں کو۔

​
 
Who was BEHIND the " UNGLY "

Please ask JAVED HASHMI of PTI .



JO BHEEE " UNGLY " Kay Peeechay Thaaa Woheeee Mustafa Kamal ( Dry Cleaner / Ahsaan Faramoosh ) Kay Peechay Hay
 
Advertisement
اگر سٹیبلشمنٹ مصطفیٰ کمال کے ساتھ نہیں تو پھر مسٹر کمال کو "ہیں" سے "تھے" ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ سٹیبلشمنٹ کو سپورٹ دینی چاہیے پاکستان کی خاطر اور حفاظت کی خاطر ۔۔۔ ووٹ تو ملیں گے کمال کو ۔۔۔ کچھ شگاف پی ٹی آئی نے ڈالا اور کچھ کمال ڈال دے گا ۔۔۔۔ اگر کمال کے ساتھ جرائم پیشہ نہ ہوں تو پی ٹی آئی بھی کام آئے گی
 
اسٹبلشمنٹ کے پرانے سپوت ہر نئے آنے والے کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتے ہیں
 
@Sach Bolo. Very good analysis. At least I am convinced that there could be no establishment behind MK. Now, what do you thing about another angle. Can Malik Riaz be behind MK launch? (I see no problem in this theory though). MK was Malik Riaz employee in Dubai for 3 years, was well paid, had been driving 7 Series BMW and living in lavish residence. Malik Riaz suddenly started mega projects in Karachi from last year, including Pakistan's tallest building and now when MK returned, there has been a massive media coverage. In recent history of past few years, I have never seen so many interviews of a person, every chanel, every talkshow picked him for interview.

So do you see Malik Riaz factor by any mean behind MK?

اول تو اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ اسکے پیچھے کون ہے....دیکھنا یہ چاہیے کہ عمومی سیاسی کردار کیا ہے
کتنی حد تک اپنے مد مقابل سے بہتر ہے وغیرہ
اس لحاظ سے کراچی کے لئے مصطفی کمال بلاشبہ ایک بہترین نعم البدل ہے متحدہ کے مقابلے میں
اردو بولنے والوں کا ایک طبقہ اردو بولنے والے کے سوا کسی کی سننے کے اے تیار نہیں
وہ طبقہ اس وقت تذبذب کی حالت میں ہے...کہ الطاف کو منتخب کرے یا مصطفی کمال کو
یہی کمال کی بات ہے
 
Who was BEHIND the " UNGLY "

Please ask JAVED HASHMI of PTI .



JO BHEEE " UNGLY " Kay Peeechay Thaaa Woheeee Mustafa Kamal ( Dry Cleaner / Ahsaan Faramoosh ) Kay Peechay Hay

او بھائی صاحب
کراچی الطاف حسین کے ابا جہیز میں نہیں لاے جو اسکی میر شپ مل جاۓ تو پارٹی کے سربراہ کا احسان
محترم...ایک شخص شرابی کبابی پاگل نفسیاتی معزور را کا ایجنٹ قاتل بھتہ خور فرعون ذہنیت فاسشٹ ذہنیت کا ہو
اور اگر اسکے فالوورز میں سے کوئی ہدایت پر آجاے اور مخالف سیاست شروع کردے تو وہ احسان فراموش ہوگیا؟؟
کیا الطاف حسین خدا ہے؟؟
ہے کیا الطاف حسین؟؟
ایک انسان ہی ہے نا؟؟
ایک سیاسی جماعت کا بانی ہی ہے
اور کیا ہے؟؟