khud canada main baith kar ayashian maro aur karachi walon ko allah say darao...alhamdulliah allah say sab darte hain magar apni jaan ki hifazat bhee allah ne hi hum per farz ki hai....bache kitne hi jal jao karachi walon say tum log jo zaban bhee bolte ho magar inshallah apne siah maqasid main inshallah nakaam raho gai. Haath main quran aur dil main shaitaniat...sharam pakro
وہ جو اذان کی آواز پر دُکان بند کر کے نماز پڑھنے جاتے ہیں، کیا بھتہ خور اُنکو معاف کر دیتے ہیں؟
یا اِس کا مطلب یہ لیا جائے کہ اذان کی آواز پر کاروبار بند نہ کرنے کی سزا بھتہ ہے؟
اگر ایسا ہےتو بڑے ہی نیک، پرہیزگار اور تبلیغی بھتہ خور ہیں جی!۔
یا اذان کی آواز پر کاروبار بند کر کے نمازیں پڑھنی شروع کر دو بھتے سے نجات مِل جائیگی؟
فائر کی آواز کو کھینچ کھانچ کر لے جانا اور اذان کی آواز کے ساتھ جوڑنا بھی کِسی لاغر دماغ مُلے کی اختراع ہے۔
کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا
بھان متی نے کنبہ جوڑا
ورنہ بھتہ خور نہ نمازی کو چھوڑتے ہیں نہ بے نماز کو۔ نماز بہ ہر حال فرض ہے جو بغیر کِسی خوف، لالچ اور طمع کے پڑھی جانی چاہیے۔
چول تھریڈ شروع کرن اِچ اِس بندے نے سینچری ماری ہوئی اے تے لگدا اے آوٹ ہون دا وی کوئی پروگرام نئہی۔
qaiser mirza yea dars sirf karachi k tajiroun ko q dea rahey hoo bhai ??
Sirf is liea k wo mqm k sath hotey hien ?
Baqi pindi, lahore, gujranwala waloon ko q nahi dea rahey ? Un pr namaz maf hie kia ?
( jamiat exposed )
جناب عرض ہے کے پنجابی کی مثال ہے گھسن نیڑے یا رب جس کا اردو ترجمہ کچھ یہ ہوگا گھونسہ نزدیک یا الله میاں یہی حال کراچی والوں کا ہے نماز نہ پڑھنے پر الله میاں گولی نہیں مارتے لیکن بھتہ نہ دیا تو گولی کھانی پڑے گی اور جناب ترابی بھائی کچھ ہاتھ ہلکا رکھا کریں یہ نہ ہو کے یہ جو تھوڑا بہت ایسے لوگ فورم پر موجود ہیں بھاگ جائیں اور پھر ہم میں سے کسی کو ان کے لیول پر اترنا پڑے ان جیسے تھریڈ پوسٹ کرنے کے لیے
آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن جو بات سوچنے والی ہے وہ یہ کہ ہمارے ہاں نمازیں پڑھنے والے بھی ’’بھتہ خور دہشت گردوں‘‘ کی زد پر ہیں لیکن فائر کی آواز اور اذان کی آواز میں ربط پیدا کر کے کاروبار بند نہ کرنے والے مُسلمانوں کو مطعون کرنا کونسی دانشمندی اور مسلمانی ہے یا دین کی کون سی خدمت ہے۔
یہ ایک طرح سے آئے روز بھتہ خوروں کے ہاتھوں لُٹنے والے عام دُکانداروں کے زخموں پر نمک پاشی ہے کہ ’’اذان کیلئے تو دُکان بند نہیں تھی گولی کے ڈر سے کی نا‘‘ ؟ . . . . . یہ اللہ کی طرف متوجہ کرنے کا کونسا حکیمانہ طریقہ ہے؟ مرے کو مارے شاہ مدار !!۔
میری عرضداشت اِتنی ہے کہ فائر کی آواز اور اذان کی آواز وغیرہ میں کوئی احمقانہ سا تعلق پیدا کر کے پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہئے۔ دین کو سیاسی اور گروہی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا نتیجہ ہے کہ آج خُدا مِلا نہ وصالِ صنم !!۔
جناب محترم عرض ہے کے آج مزاج کچھ ناساز لگ رے ہیں جناب کے الفاظ کی کاٹ سے بصارت زخمی ہوئی جا رہی ہے میرا کہنے مقصد صرف اتنا تھا کے ایسے حضرت کی پوسٹ کو زیادہ دل پر مت لیا کریں ہو سکتا ہے کے جوانی کے جوش میں بندہ ہوش کھو بیٹھا ہو اور ممکن ہے زمانے کے چند تھپڑ اس کو ہوش میں لے آئین گے آپ سے گزارش تھی اپنا کھٹامیٹھا انداز تحریر ان کی بے وقوفیوں کی وجہ سے ٹرپل ٹو کی گولی جیسا نہ کر لیں آپ کی تحریر کے مداحوں میں سے میں بھی ایک ہوں اور امید کرتا ہوں کے آپ گزرے وقتوں کی مانند ایسے ہی لکھیں گے جیسے کوئی الفاظ سے تصویر بناتا ہے جس میں مسکراہٹ بھی ہو اور آنکھوں میں نمی بھی آجاے
عموما ایسے اللہ لوک بھائیوں کو [HI]اللہ، وقت اور دھکوں[/HI] کے حوالے کر دینا ہی صائب نظر آتا ہے. مگر ایسی احمقانہ پوسٹس پر برسنے والے دادو تحسین کے ڈونگرے چپ رہنے نہیں دیتے
جناب! آپ کے خیالات سے آگاہ ہوں اور درجہ بہ درجہ مشتاق بھی۔
بِلا شُبہ میرے کہنے میں کہیں کوئی کسر رہ گئی ورنہ جو عرض کیا گیا وہ اُسی بات کا تسلسل تھا جو اوپر عرض کی تھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آپ کی نوازش کا شُکریہ!!۔
آئیندہ خیال رہے گا :)۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|