کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیش آیا انوکھا واقعہ، ایک نہیں دو نہیں بلکہ ڈاکوؤں نے ایک ساتھ بیس سے زائد افراد کو لوٹ لیا، کے ڈی اے مارکیٹ میں چائے کے ہوٹل کے باہر فٹ پاتھ پر لگی کرسیوں پر بیٹھے 20 سے زائد شہریوں کو ڈاکوؤں نے سرعام لوٹ لیا۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب تین ڈاکو کلاشنکوف تھامے چائے کے ہوٹل پر آئے، ایک ڈاکو نے بڑا اسلحہ دکھا کر ہوٹل کے باہر کرسیوں پر بیٹھے شہریوں کو لوٹ لیا جو فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا۔
Loading X post…
Open original post on Xواقعے کے بعد متاثرہ افراد نے تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا لیکن پولیس نے گشت بڑھانے کے بجائے ہوٹل کو ہی بند کر دیا،متاثرہ ہوٹل سے چند قدم کے فاصلے پر دو ہفتے قبل بھی ایک ہوٹل پر بیٹھے شہریوں کو لوٹ لیا گیا تھا، واردات سے متعلق گلشن اقبال پولیس نے کوئی موقف نہیں دیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ مقامی افراد جیب میں ایک گٹکا بھی لے کر جائیں تو پولیس کو معلوم ہو جاتا ہے جبکہ شہر بھر میں گٹکا، ماوا اور منشیات کھلے عام فروخت کی جا رہی ہے جس کے پولیس مبینہ طور پر لاکھوں روپے ہفتہ بھتہ بھی وصول کر رہی ہے۔
شہریوں نے مزید کہا پہلے منشیات کی فروخت کے حوالے سے صرف لیاری مشہور تھا، منشیات کا استعمال کرنے والے خریداری کے لیے لیاری جایا کرتے تھے جبکہ اب تو پوش علاقے جس میں کلفٹن اور گلشن اقبال کے علاوہ سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، ملیر کے بیشتر علاقے، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، رضویہ سوسائٹی اور پورا ڈسٹرکٹ ویسٹ ہے جہاں منشیات اور گٹکا آرام سے فروخت کیا جارہاہے۔
ذرائع کے مطابق متعدد علاقے ایسے بھی ہیں جہاں اہم شخصیات کی سرپرستی میں گٹکا ماوا کا کام چل رہا ہے جبکہ چھالیہ کے اسمگلنگ میں غیر ملکی ملوث ہیں جو اندرون ملک سے آنے والے بسوں سے چھالیہ اسمگل کر کے کراچی میں کھارادر کے علاقے میں جوڑیا بازار میں لا کر کھلے عام فروخت کر دیتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4karchhrtbhrdecotu.jpg
Advertisement





