Advertisement

کراچی:چائے کے ہوٹل پر بیٹھے 20 سے زائد افراد کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

4karchhrtbhrdecotu.jpg

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیش آیا انوکھا واقعہ، ایک نہیں دو نہیں بلکہ ڈاکوؤں نے ایک ساتھ بیس سے زائد افراد کو لوٹ لیا، کے ڈی اے مارکیٹ میں چائے کے ہوٹل کے باہر فٹ پاتھ پر لگی کرسیوں پر بیٹھے 20 سے زائد شہریوں کو ڈاکوؤں نے سرعام لوٹ لیا۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب تین ڈاکو کلاشنکوف تھامے چائے کے ہوٹل پر آئے، ایک ڈاکو نے بڑا اسلحہ دکھا کر ہوٹل کے باہر کرسیوں پر بیٹھے شہریوں کو لوٹ لیا جو فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا۔

Loading X post…
Open original post on X

واقعے کے بعد متاثرہ افراد نے تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا لیکن پولیس نے گشت بڑھانے کے بجائے ہوٹل کو ہی بند کر دیا،متاثرہ ہوٹل سے چند قدم کے فاصلے پر دو ہفتے قبل بھی ایک ہوٹل پر بیٹھے شہریوں کو لوٹ لیا گیا تھا، واردات سے متعلق گلشن اقبال پولیس نے کوئی موقف نہیں دیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ مقامی افراد جیب میں ایک گٹکا بھی لے کر جائیں تو پولیس کو معلوم ہو جاتا ہے جبکہ شہر بھر میں گٹکا، ماوا اور منشیات کھلے عام فروخت کی جا رہی ہے جس کے پولیس مبینہ طور پر لاکھوں روپے ہفتہ بھتہ بھی وصول کر رہی ہے۔

شہریوں نے مزید کہا پہلے منشیات کی فروخت کے حوالے سے صرف لیاری مشہور تھا، منشیات کا استعمال کرنے والے خریداری کے لیے لیاری جایا کرتے تھے جبکہ اب تو پوش علاقے جس میں کلفٹن اور گلشن اقبال کے علاوہ سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، ملیر کے بیشتر علاقے، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، رضویہ سوسائٹی اور پورا ڈسٹرکٹ ویسٹ ہے جہاں منشیات اور گٹکا آرام سے فروخت کیا جارہاہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد علاقے ایسے بھی ہیں جہاں اہم شخصیات کی سرپرستی میں گٹکا ماوا کا کام چل رہا ہے جبکہ چھالیہ کے اسمگلنگ میں غیر ملکی ملوث ہیں جو اندرون ملک سے آنے والے بسوں سے چھالیہ اسمگل کر کے کراچی میں کھارادر کے علاقے میں جوڑیا بازار میں لا کر کھلے عام فروخت کر دیتے ہیں۔
 
Karachi tabah he ,Mere dosto se ghar ke samnay mobile cheen liay..
aur ye beghairat establishment aur mara hoabuttho ab bhi Karachi kyaPakistan ki jhare okharnay me masroof he..

shame on BRP (Banana Republic
 
Advertisement
ڈاکوؤں کے سارے دھڑوں نے الحاق کرلیا ہے کامران پسوڑی کی سرکردگی میں اس لئے ڈاکو ٹولی نے بولا ہے اب سب مل کر لوٹیں گے پہلے الگ الگ دھڑوں میں لوٹتے تھے اب مل کر لوٹیں گے اس لئے کل ایک ڈیمو دیا ہے الطاف حسین اور اس کے چمونے کامران پسوڑی نے
 
ڈاکوؤں کے سارے دھڑوں نے الحاق کرلیا ہے کامران پسوڑی کی سرکردگی میں اس لئے ڈاکو ٹولی نے بولا ہے اب سب مل کر لوٹیں گے پہلے الگ الگ دھڑوں میں لوٹتے تھے اب مل کر لوٹیں گے اس لئے کل ایک ڈیمو دیا ہے الطاف حسین اور اس کے چمونے کامران پسوڑی نے
O chuutiya, Majority of these criminals are from outside of Karachi (Pathans/Afghanis and Balochis), so what has MQM got to do with this?