- Joined
- Mar 20, 2009
- Posts
- 11,550
- Reaction score
- 19,922
- Points
- 113
کل اف دی رکارڈ پروگرام دیکھا اور دیکھ کر ان تینوں اینکرز کی انتہائی بھونڈی دلیلوں پر ہنسی بھی آئ اور افسوس بھی
افسوس اس لئے که کیسے کیسے اینکرز میڈیا پر کام کرتے ہیں که جنھیں کسی بھی معاملے کا گہرای سے جائزہ لینے کی طاقت نہیں بلکے ہمیشہ چیزوں کو سطحی اور انتہائی عامیانہ انداز میں جانچتے ہیں
میں لمبی تمہید کے بغیر انکے بھونڈے اور غیر منطقی اعتراضات کا جواب ایک غیر جانبدار شخص کی حیثیت سے دے رہا ہوں...میری اس پوسٹ کو قطعا پی ٹی ای کی حمایت میں نا لیا جائے...که میں سمجھتا ہوں که فلحال نواز کو اللہ نے ہمارا حاکم بنا دیا ہے...تو اس کے لئے دعا ہے که اللہ اس کو توفیق دے که اپنے وعدوں پر عمل کرسکے اور ملک و قوم و مسلمانوں کے لئے اس کی حکمرانی بہتر ثابت هو..اور یہی دعا صوبائی حکومتوں کے لئے ہے
پہلا اعتراض
تجربہ کو کیوں بنیاد بنایا گیا؟؟ اگر تجربہ بنیاد ہے تو پھر نواز شریف میں کیا خرابی ہے...عمران اپنی تقریروں میں نواز کے تجربے پر تنقید کرتا رہا
تو جناب تجربہ اگر ملک و قوم کی بھلائی اور فلاح و بہبود کا ہے تو بلکل قبول ہے اور فائدہ مند چیز ہے اور اگر تجربہ سے مال لوٹا گیا، ملک و قوم کو نقصان پنہچایا گیا اپنی بزنس امپائر کھڑی کی گئی جس میں عوام غریب سے غریب تر اور حکمران ارب پتی بن گنے تو ایسے تجربے سے واقعی میں اللہ بچاے..اگر تو پرویز خٹک کے بارے میں ایسے کوئی شواہد ہیں تو سامنے لاے جائیں نا کے صرف ہوا میں تیر
دوسرا اعتراض
نوجوانوں کی پارٹی نے نوجوان وزیراعلیٰ کیوں نہیں دیا
تو جناب کیا پارٹی کے منشور میں تھا که وزیر اعلیٰ نوجوان ہوگا؟ نہیں نا..تو پھر کیا مسلہ ہے
منشور اور پالیسی یہ تھی که ٢٥% نوجوانوں کو ٹکٹ دیے جائینگے جو ٣٥% تک پونھنچ گئی..پھر ٨٠% نیے چہرے.... تو جو منشور میں تھا وہ پورا ہوا
کیا نوجوانوں کی پارٹی کا مطلب ہر شعبے میں نوجوان ہوں؟؟
نہیں ایسا ہر گز نہیں نوجوانوں کی پارٹی کا مطلب نو جوانوں کو آگے لایا جائے...تاکہ مستقبل کے لئے لیڈر شپ تیار هو
جب ان نوجوانوں کو ٹکٹ ملے، اپنے آپ کو متعارف کروایا اور آئندہ انہوں نے اپنے حلقوں میں اپنی ساکھ مزید بنانی ہے اور انمیں سی کئی منتخب هو بھی چکے تو یہ پاکستانی سیاست میں نوجوان خون کا اضافہ ہوا، جس کی انتہائی ضرورت تھی ..جو که دیگر پارٹیوں میں نہیں هو رہا تھا ....وہاں صرف لیڈر کے بچے آگے آتے ہیں دیگر نوجوان نہیں سواۓ متحدہ قومی مومنٹ کے...مگر متحدہ چونکہ تشدد کی سیاست کرتی ہے اس لئے متحدہ کا نیا خوں پاکستان کو فائدہ نا پنہچا سکا
آج کچھ نوجوان ہارے ہیں کچھ جیتے ہیں..مگر آئندہ سالوں میں یہ مزید پالش ہونگے اور پرانے چہروں کے ساتھ ساتھ پڑھے لکھے نئے چہرے ہمیں دیکھنے کو ملینگے، جو مختلف عھدوں پر بھی آ سکتے ہیں..جسے ہمیں سراہنا چاہیے
تیسرا اعتراض
پرویز خٹک مختلف پارٹیاں بدل چکا ہے
کیا ایسا نظام جہاں الیکشن اور جمہوریت رائج هو یہ اعتراض کوئی حقیقت رکھتا ہے؟؟
کیا مختلف پارٹیاں بدلنے والا انسان ایماندار نہیں هو سکتا؟؟ جب انسان سیاست میں قدم رکھتا ہے تو موجودہ پارٹیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتا ہے...جب وہ پارٹی اسکے معیار پر پوری نہیں اترتی تو پارٹی تبدیل کرتا ہے...آج اگر پرویز خٹک کو پی ٹی آئ میں جگہ ملی ہے اور کامیابی کے بعد وزارت اعلیٰ بھی تو اسمیں برائی کیا ہے
کیا ں لیگ کے تمام ارکان کرپٹ ہیں؟؟ کیا پی پی پی کے تمام ارکان کرپٹ ہیں؟؟ نہیں ایسا نہیں..انمیں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں اور ایسے لوگ اگر اپنی پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئ یا کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں تو اس میں کوئی اعتراض کی بات نہیں
بلکے یہ غیر سنجیدہ رویہ ہے که انکے پارٹی بدلنے پر نقطہ چینی کی جائے...ہاں لوٹا وہ ہوتا ہے جو سیٹ کسی پارٹی کے ٹکٹ پر جیتے اور پھر کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرلے
چوتھا اعتراض
اسد قیصر وزیر اعلی کیوں نہیں؟؟؟
یہ تو بڑی عجیب بات ہے که فلاں کو کیوں نہیں بنایا اور فلاں کو کیوں بنایا
بھائی یہ پارٹی کا فیصلہ ہے...اور غلط اور صحیح کا فیصلہ کارکردگی پر دیکھا جائے گا نا که ذاتی پسند اور نا پسند پر
پانچواں اعتراض
پی ٹی آئ کا تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا ہے اور جھوٹ پر مبنی ہے
وزیر اعلی کی انتخاب پر یہ بات کردینا بھی صرف اور صرف ذاتی بغض کی بنیاد پر ہے
جب که ابھی وزیر اعلیٰ نے حلف نہیں اٹھایا اور نا ہی حکومت بنی ہے
یہ بات الیکشن سے پہلے تک تو پھر بھی سمجھ آتی تھی اب جب که الیکشن ہوچکے اور وزارت اعلی بھی پی ٹی آئ کو ملنے جا رہی ہے تو یہ شور و غوغا ابھی سے کیوں؟؟؟
اب دیر ہی کتنی ہے...اگلے چھے ماہ میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا...اگر پی ٹی ای کارکدگی نا دکھاے تو نعرے کی حقیقت ثابت ہوجاے گی
مگر کارکردگی کو جانچے بغیر شور کرنا اس بات کی غمازی ہے که پی ٹی آئ کی کے پی کے میں حکومت انھیں ہضم نہیں هو رہی اور یہ چیخ رہے ہیں بلبلا رہے ہیں مگر اب فائدہ نہیں اس چیخ و پکار کا
اور مجھے یوں محسوس هو رہا ہے که پی ٹی آئ نے کارکردگی دکھائی بھی تو یہ چپ نہیں رہینگے اور ایسے ایسے اعتراضات لائینگے کے آپ حیران و پریشان ہوجائینگے
پی ٹی آئ کو اس حوالے سے اپنی پیشگی تیاری کرنی پڑیگی
پی ٹی آئ کے اوپر اب بڑی بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے...اگر پی ٹی آئ ان نام نہاد تجزیہ کاروں کا منہ بند کرنا چاہتی ہے تو اپنی کارکردگی سے انکے منہ کو ہمیشہ کے لئے بند کردےیہ سنہری موقع ہے
اور ہم امید رکھتے ہیں که ن کی حکومت هو یا پی ٹی آئ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرینگے
اسی طرح سندھ کی حکومت بھی...جس سے امید کم ہے...مگر اللہ سے پوری امید اور دعا ہے

Last edited: