- Joined
- Feb 4, 2017
- Posts
- 779
- Reaction score
- 1,167
- Points
- 93
!ڈاکٹر شاہد مسعود کی کامیابی
ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا تھا کہ زینب قتل کیس میں ملوث عمران نامی مبینہ مجرم کے پیچھے کچھ بااثر لوگ موجود ہیں اور اس گینگ کے تانے بانے بیرون ملک تک جا ملتے ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ مبینہ مجرم کے درجنوں بنک اکاؤنٹ بھی ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس کیس کو سنتے ہوئے پانچ باتیں کہی ہیں۔
نمبر ایک" انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود مبینہ مجرم کے بنک اکاؤنٹ ثابت نہیں کر سکے۔
نمبر دو" چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں آپ یعنی ڈاکٹر شاہد مسعود کا نام ای سی ایل میں ڈال سکتا ہوں۔
نمبر تین" چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر شاہد مسعود کچھ ثابت نہ کر سکے تو ان کی سزا سینئر صحافی تجویز کریں گے۔
نمبر چار" چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم آج کے بعد کوئی انکوائری کمیشن نہیں بنا سکیں گے،۔
نمبر پانچ" چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے بیانات اور الزامات پر جے آئی ٹی تشکیل دی جاتی ہے جو ان الزامات کی تحقیق کرے گی۔
مجرم کے بنک اکاؤنٹ چیک کرنا ڈاکٹر شاہد مسعود کاکام نہیں تھا اور نہ ہے، کیونکہ جب کسی ملک میں ایسا زلزلہ پیدا کرنے والا اور بیرون ممالک کسی ملک کی بدنامی کا باعث بننے والا کیس دنیا کے سامنے آتا ہے تو نہ صرف عوام کا ایک حصہ خود مختلف ثبوت لے کر پولیس و عدالت کے پاس جاتے ہیں جن میں اکثر غلط ہوتے ہیں بلکہ خود پولیس اور عدالت عوام کے خاص و عام سے اپیل کرتی ہے کہ اس کیس میں کوئی بھی کسی بھی طرح کی مدد کر سکتا ہے وہ مدد کرے، اور پولیس و عدالت عوام کے ہر خاص و عام کے ثبوت وصول کرتی ہے اور اس پر تفتیش کرتی ہے تاکہ مجرم یا مجرمان کے گینگ اور گروہ کو گرفتار کیا جا سکے اور ملک کی عوام کو آئندہ کسی بڑے سانحہ سے بچایا جا سکے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے بیانات اور ثبوتوں کو چاہے وہ درست نہ نکلیں پولیس اور عدالت کو قبول کر کے اس رخ پر بھی تفتیش کرنا چاہیئے تھی اور کرنا چاہیئے، نہ کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر پولیس، صوبے کی حکومت اور عدالت غصے میں لال پیلی ہوں اور فوری پھانسی لگا دیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس صاب کا کہنا تھا کہ میں آپ کا نام ای سی ایل میں بھی ڈلوا سکتا ہوں، بے شک چیف جسٹس آب کے پاس وہ طاقت ہے کہ وہ کسی بھی کمزور شخص کو فوری طور پر ای سی ایل میں ڈال سکتے ہیں، تاہم طاقتور طبقہ ابھی تک چیف جسٹس کی پہنچ سے دور ہے، مطلب یہ کہ اگر قوم کا کوئی فرد کسی جرم کے خلاف، اپنی طرف سے یہ سمجھ کرکہ میرا یہ ثبوت اس کیس میں معاون ثابت ہو سکتا ہے لے کر عدالت میں جائے تو اس شخص کو فوری ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا؟ ایسے شخص کو ہر چینل پر ذلیل کیا جائے گا؟ اور ایسے شخص کو اس طرح خوف زدہ کیا جائے گا کہ وہ دوبارہ کبھی بھی بھلائی کا کوئی کام کرنے کا نام نہ لے؟ اس سلسلے میں ہمارے سامنے میر شکیل الرحمان اور اس کے بھائی، سر المائدہ اور دیگر بہت سے صحافیوں کی مثال موجود ہے کہ یہ لوگ ہر گھناؤنا جرم کرکے بھی عزت و احترام کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں۔
تیسری اور اہم بات بلکہ ایک انوکھی منطق اور ایک نیا قانون بھی آج چیف جسٹس صاحب نے متعارف کروا دیا وہ کہ، اگر ڈاکٹر شاہد مسعود کچھ ثابت نہ کر سکے تو ان کے لیئے سزا سینئر صحافی تجویز کریں گے! دنیا کا ہر جج آج حیران و پریشان ہو گا کہ یہ کیسی منطق ہے کہ پاکستان کے جو نام نہاد صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے خون کے پیاسے ہیں چیف جسٹس ان کو فرما رہے ہیں کہ آپ اس شخص کے لیئے سزا تجویز کریں گے، انا للہ و انا الہ راجعون " اس پر اور مزید کیا کہا جا سکتا ہے؟ ملک میں اگر کوئی جرم کرے اور منصف کہے کہ اس کی سزا ٹی ٹی پی اور ملاں عمر تجویزکریں گے تو بس پھر قیامت کا انتظار کرو۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم آج کے بعد کوئی جوڈیشل کمیشن اور انکوائری کمیشن نہیں بنا سکیں گے، ڈاکٹر شاہد مسعود کی یہ ایک بہت بڑی جیت ہے ! کیونکہ شریف خاندان اور رانا ثنا نے ہمیشہ اپنے جرائم چھپانے کے لیئے ایک عدد کمیشن تشکیل دیا اور خود ہر جرم سے صاف بچتے چلے گئے۔ امید ہے کہ اب ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا۔
چیف جسٹس صاحب نے اس کیس پر ایک جے آئی ٹی بنا دی ہے جو یہ تحقیقات کرے گی کہ حقیقت کیا ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود کی یہ بھی ایک بہت بڑی کامیابی ہے جو سپریم کورٹ نے خود ایک جے آئی ٹی شکیل دی ہے جو اس کیس کی تحقیقات کر کے چیف جسٹس کو تمام حقائق سے آگاہ کرے گی،، لیکن اگر چیف جسٹس نے یہ جے آئی ٹی زینب قتل کے پیچھے چھپے لوگوں کو سامنے لانے کے لیئے بنائی ہے،، یا یہ جے آئی ٹی ان پولیس اور سیاست دانوں کی تفتیش کرے گی جو مککنہ طور پر بچوں کے قتل یا کسی پورنو سسٹم کا حصہ ہیں،، یا یہ جے آئی ٹی اصل قاتل کو گرفتار کرنے کے لیئے بنائی تو اس سے زیادہ اچھا فیصلہ میں سمجھتا ہوں کہ چیف جسٹس کا کوئی سامنے نہیں آیا جیسا یہ فیصلہ ہے،، اور اگر چیف جسٹس صاحب نے جے آئی ٹی کو صرف سینتیس اکاؤنٹ کے پیچھے لگایا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ چیف جسٹس نے زینب قتل کے حقائق جاننے کا راستہ خود اپنے ہاتھ سے بند کردیا ہے، کیونکہ قتل کی گئی پہلی نو بچیوں کا ڈی این اے پولیس نے کب لیا اور موجودہ مبینہ مجرم سے کیسے میچ کیا جیسے سوالوں کو چیف جسٹس نے کھوہ میں پھینک دیا اور اسی سوال کے ساتھ مزید بہت سے سوالوں کو بھی چیف جسٹس صاحب نے ڈھانپ دیا ہے جو پھر کبھی نہ پوچھے جا سکیں گے اور نہ ہی کبھی ان کا جواب مل پائے گا۔
پاکستان کے اکثر صحافیوں کی زندگی کا دارو مدار ہی حرام کھانا، غلط خبریں لگا کر بلیک کرنا اور سیاست دانوں کے سامنے خود کو بیچ دینا ہے، لیکن یہ سب کچھ کر کے اور سب کچھ بنا کے بھی آب زم زم سے دھلے پھرتے ہیں، لیکن ایک ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ قوم کی بچیوں اور معصوم بچوں کے اصل قاتلوں پر ہاتھ ڈالا جائے تو ، عدالت اس شخص کے لیئے سزا تجویز کرنے کا اختیار ملک کے نام نہاد صحافیوں کو دے دیتی ہے ۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Q7RLSVe.jpg
Last edited: