Advertisement

چند نامعلوم مگر مقدس مقامات کی سیر

xm7eps.jpg


اندرون سندھ موجود صحابہ کرام رضی الله تعالیٰ عنھم کی قبور


کچھ عرصہ پہلے چند دوستوں سے معلوم ہوا کہ اندرون سندھ ضلع سکھر کے ایک مضافاتی علاقے کے اک چھوٹے سے قدیم گاؤں محبوب گوٹھ میں تین صحابہ کرام رضی الله تعالیٰ عنھم کی قبور واقع ہیں .. یہ وہ صحابہ کرام ہیں جو تبلیغ اسلام کی خاطر مکّہ اور مدینہ منوّرہ چھوڑ کر اک لمبے سفر کو نکل پڑے ..اور اسی راستے میں انتقال فرما گئے .. ہم سب دوستوں نے مل کر وہاں جانے کا منصوبہ بنایا اور گھومتے گھماتے آخر کار وہ گاؤں تلاش کر ہی لیا

جن صحابہ کرام رضی الله تعالیٰ عنھم کا مزار یہاں موجود ہے ان کے نام یہ ہیں ..
١- حضرت عمرو بن عبسہ رضی الله تعالیٰ عنہ
٢- حضرت معاذ بن عبدالله جہنی رضی الله تعالیٰ عنہ
٣-حضرت عمرو بن اخطب رضی الله تعالیٰ عنہ
ان تینوں صحابہ کرام رضی الله تعالیٰ عنھم میں سے صرف حضرت عمرو بن عبسہ رضی الله تعالیٰ عنہ کی قبر تصدیق شدہ بتائی جاتی ہے باقی دو صحابہ کرام رضی الله تعالیٰ عنھم کی قبور میں اختلاف ہے .
​
حضرت عمرو بن عبسہ رضی الله تعالیٰ عنہ​
11io8qh.jpg

الحمدللہ یہاں پر کسی قسم کی خرافات نہیں دیکھی گئیں . نہ ہی کسی نے یہاں چادریں چڑھا رکھیں تھیں اور نہ ہی یہاں قبا بنایا گیا .. وہاں موجود گاؤں کے لوگوں سے معلوم ہوا کہ حضرت عمرو بن عبسہ رضی الله تعالیٰ عنہ کی قبر پر کئی بار قبہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی عمارت اس قبر پر زیادہ دن نہیں ٹہرتی اور کسی نہ کسی وجہ سے گر جاتی تھی اس لئے اب یہاں صرف چار دیواری ہے . جسے کے تصویر سے دیکھا جا سکتا ہے
یہ قبر حضرت معاذ بن عبدللہ جہنی رضی الله تعالیٰ عنہ کی بتائی جاتی ہے لیکن تصدیق شدہ نہیں ..اک درخت کی جڑیں اس قبر کے ارد گرد پھیل گئی ہیں ..وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ یہ حضرت معاذ کی قبر ہے اور
تیسرے صحابی حضرت عمرو بن اخطب رضی الله تعالیٰ عنہ کی قبر حضرت عمرو بن عبسہ رضی الله تعالیٰ عنہ کی قبر کےگرد کہیں موجود ہے لیکن ان کا درست مقام معلوم نہیں اس لئے انھیں نامعلوم بتایا جاتا ہے ..

8zqsk0.jpg


ان قبور کر نزدیک نجانے عجیب سےخوشگوار مہک محسوس ہوئی اور ہم سب دوست وہاں کافی دیر بیٹھے رہے اور سوچتے رہے کہ اسلام کی خاطر ان لوگوں نے کتنی
تکلیفیں برداشت کی .. الله کے نبی
pbuh کا پیغام دنیا کے کونے کونےتک پہنچانے کی خاطر اپنا گھر بار سب کچھ لٹا دیا

یہاں سے فارغ ہو کر قریب ہی محمّد بن قاسم رح کی مسجد دیکھنے کا بھی ارادہ بن گیا سو یہاں سے سیدھا اروڑ کی طرف نکل پڑے ... راستے اور گلیاں دیکھ کر واقع ہی لگتا تھا کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے .. اس قدر ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، لوگوں کا خستہ حال دیکھ کر سب دوستوں نے کہا یہ تو لگتا ہے کہ آج بھی محمّد بن قاسم کے دور میں رہ رہے ہیں ..
مسجد کا حال دیکھ کر تو یوں لگا کہ جسے آثار قدیمہ نامی کوئی محکمہ پاکستان میں تو موجود ہی نہیں .. یہ وہ مسجد ہے جو محمّد بن قاسم نے اپنے لشکر کے ساتھ مل کر یہاں پڑاؤ کے وقت بنائی تھی .. اور یہاں سے چند کلومیٹر دور ہی حق و باطل کا عظیم معرکہ برپا ہوا . اور راجہ داہر کو شکست فاش دے کر محمّد بن قاسم نے سندھ میں اسلام کا جھنڈا لہرایا ...اسی مسجد میں ظہر کی نماز پڑھنے کا شرف بھی حاصل ہوا .. مسجد دیکھ کر لگا کہ اس کا کوئی پرسان حال نہیں .. پتا کرنے پر معلوم ہوا کہ نجانے کتنے ہی فنڈ آئے اور لوگوں کے پیٹوں میں چلے گئے .. کسی افسر نے اس طرف دیکھنا گوارہ نہ کیا ..
​
مسجد کی چند تصاویر
​

2mwpcz.jpg


wrf29x.jpg


30bps1l.jpg

xmsy2e.jpg
 
Last edited:
Advertisement
:jazak:


images




کیسے کیسے پاک لوگ ، یہ نا ہوتے تو آج ہم کیا ہوتے ؟ الله پاک ان سے راضی ہوا ، جو کہاں تک الله کا نام لیے آ پہنچے


نا میلہ کوئی ، نا ہنگامہ کوئی ، خاموشی و پاکیزگی ، خدا کی رضا مطلوب تھی ، جو اب بھی ریا کاری نہیں ، کیسے کیسے پاک لوگ
 
:jazak:


images




کیسے کیسے پاک لوگ ، یہ نا ہوتے تو آج ہم کیا ہوتے ؟ الله پاک ان سے راضی ہوا ، جو کہاں تک الله کا نام لیے آ پہنچے


نا میلہ کوئی ، نا ہنگامہ کوئی ، خاموشی و پاکیزگی ، خدا کی رضا مطلوب تھی ، جو اب بھی ریا کاری نہیں ، کیسے کیسے پاک لوگ

جزاک اللّہ طاری بھائ۔۔۔۔۔۔۔يار ہو کہاں آج کل؟ کيوں اپنی تحرير کے موتيوں سے ہميں محروم رکھتے ہو؟
 
Advertisement
جزاک اللّہ طاری بھائ۔۔۔۔۔۔۔يار ہو کہاں آج کل؟ کيوں اپنی تحرير کے موتيوں سے ہميں محروم رکھتے ہو؟


:jazak:سلام جی ، یہی کہیں ، آس پاس ، بس آج کل ہنگاموں میں کم کم ، چہل پہل ، رونق و رنگینی میں زیادہ ، آپ نے یاد کیا ، شکریہ شکریہ

http://www.siasat.pk/forum/showthre...0;ک-لڑکی؟


http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?392326-ہنی-ٹریپ


http://www.siasat.pk/forum/showthre...;-جاری-ہے
 
Naeem you seems to have become nostalgic or home sick to pay your visit to interior Sindh. London’s cold waves also seem to be another factor to make you visit to more warm winters of Pakistan.

Btw thanks for sharing such beautiful pictures of these valuable historical monuments.