- Joined
- Dec 5, 2009
- Posts
- 5,878
- Reaction score
- 6,486
- Points
- 113
اندرون سندھ موجود صحابہ کرام رضی الله تعالیٰ عنھم کی قبور
کچھ عرصہ پہلے چند دوستوں سے معلوم ہوا کہ اندرون سندھ ضلع سکھر کے ایک مضافاتی علاقے کے اک چھوٹے سے قدیم گاؤں محبوب گوٹھ میں تین صحابہ کرام رضی الله تعالیٰ عنھم کی قبور واقع ہیں .. یہ وہ صحابہ کرام ہیں جو تبلیغ اسلام کی خاطر مکّہ اور مدینہ منوّرہ چھوڑ کر اک لمبے سفر کو نکل پڑے ..اور اسی راستے میں انتقال فرما گئے .. ہم سب دوستوں نے مل کر وہاں جانے کا منصوبہ بنایا اور گھومتے گھماتے آخر کار وہ گاؤں تلاش کر ہی لیا
جن صحابہ کرام رضی الله تعالیٰ عنھم کا مزار یہاں موجود ہے ان کے نام یہ ہیں ..
١- حضرت عمرو بن عبسہ رضی الله تعالیٰ عنہ
٢- حضرت معاذ بن عبدالله جہنی رضی الله تعالیٰ عنہ
٣-حضرت عمرو بن اخطب رضی الله تعالیٰ عنہ
ان تینوں صحابہ کرام رضی الله تعالیٰ عنھم میں سے صرف حضرت عمرو بن عبسہ رضی الله تعالیٰ عنہ کی قبر تصدیق شدہ بتائی جاتی ہے باقی دو صحابہ کرام رضی الله تعالیٰ عنھم کی قبور میں اختلاف ہے .
حضرت عمرو بن عبسہ رضی الله تعالیٰ عنہ
الحمدللہ یہاں پر کسی قسم کی خرافات نہیں دیکھی گئیں . نہ ہی کسی نے یہاں چادریں چڑھا رکھیں تھیں اور نہ ہی یہاں قبا بنایا گیا .. وہاں موجود گاؤں کے لوگوں سے معلوم ہوا کہ حضرت عمرو بن عبسہ رضی الله تعالیٰ عنہ کی قبر پر کئی بار قبہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی عمارت اس قبر پر زیادہ دن نہیں ٹہرتی اور کسی نہ کسی وجہ سے گر جاتی تھی اس لئے اب یہاں صرف چار دیواری ہے . جسے کے تصویر سے دیکھا جا سکتا ہے
یہ قبر حضرت معاذ بن عبدللہ جہنی رضی الله تعالیٰ عنہ کی بتائی جاتی ہے لیکن تصدیق شدہ نہیں ..اک درخت کی جڑیں اس قبر کے ارد گرد پھیل گئی ہیں ..وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ یہ حضرت معاذ کی قبر ہے اور
تیسرے صحابی حضرت عمرو بن اخطب رضی الله تعالیٰ عنہ کی قبر حضرت عمرو بن عبسہ رضی الله تعالیٰ عنہ کی قبر کےگرد کہیں موجود ہے لیکن ان کا درست مقام معلوم نہیں اس لئے انھیں نامعلوم بتایا جاتا ہے ..
ان قبور کر نزدیک نجانے عجیب سےخوشگوار مہک محسوس ہوئی اور ہم سب دوست وہاں کافی دیر بیٹھے رہے اور سوچتے رہے کہ اسلام کی خاطر ان لوگوں نے کتنی
تکلیفیں برداشت کی .. الله کے نبیpbuh کا پیغام دنیا کے کونے کونےتک پہنچانے کی خاطر اپنا گھر بار سب کچھ لٹا دیا
یہاں سے فارغ ہو کر قریب ہی محمّد بن قاسم رح کی مسجد دیکھنے کا بھی ارادہ بن گیا سو یہاں سے سیدھا اروڑ کی طرف نکل پڑے ... راستے اور گلیاں دیکھ کر واقع ہی لگتا تھا کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے .. اس قدر ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، لوگوں کا خستہ حال دیکھ کر سب دوستوں نے کہا یہ تو لگتا ہے کہ آج بھی محمّد بن قاسم کے دور میں رہ رہے ہیں ..
مسجد کا حال دیکھ کر تو یوں لگا کہ جسے آثار قدیمہ نامی کوئی محکمہ پاکستان میں تو موجود ہی نہیں .. یہ وہ مسجد ہے جو محمّد بن قاسم نے اپنے لشکر کے ساتھ مل کر یہاں پڑاؤ کے وقت بنائی تھی .. اور یہاں سے چند کلومیٹر دور ہی حق و باطل کا عظیم معرکہ برپا ہوا . اور راجہ داہر کو شکست فاش دے کر محمّد بن قاسم نے سندھ میں اسلام کا جھنڈا لہرایا ...اسی مسجد میں ظہر کی نماز پڑھنے کا شرف بھی حاصل ہوا .. مسجد دیکھ کر لگا کہ اس کا کوئی پرسان حال نہیں .. پتا کرنے پر معلوم ہوا کہ نجانے کتنے ہی فنڈ آئے اور لوگوں کے پیٹوں میں چلے گئے .. کسی افسر نے اس طرف دیکھنا گوارہ نہ کیا ..
مسجد کی چند تصاویر
Last edited:





