Advertisement

پناما پیپرز / دھرنا مؤخر

پناما پیپرز / دھرنا مؤخر

جسٹس کھوسہ نے سوال کیا ، عدالت اور سڑکوں پر ایک ہی سوال ہے ؟ جائیداد اور آمدن میں تضاد کیوں ہے ؟ جسٹس امیر اسلم ہانی نے سوال کیا پیسہ باہر جاۓ تو معاملہ نیب کا دائرہ اختیار ہے ، ذرائع آمدن سے پیسہ زیادہ ہو تو نیب تحقیقات کر سکتا ہے ، چیف جسٹس نے نیب سے سوال کیا ، کیا آج تک پناما پیپرز پر کوئی تفتیش کی ؟ لیکن نیب کے پاس کوئی جواب نہیں تھا ، نیب ، ایف آئ اے ، وغیرہ کسی قابل ہوتے تو ، اتنا ہنگامہ ہی کیوں ہوتا ، اب تک تمام معاملات اپنے انجام کو پہنچ چکے ہوتے ، ملکی ادارے سیاسی و غیر سیاسی اشرافیہ کی گرفت میں ہیں ، اسی لیے اس طرح کے مقدمات میں کوئی آزادانہ تفتیش ہوتی نہیں ، ہو جانے کی کرامت سرزد ہو بھی جاۓ تو ؟ اختتام پراسرار ہی ہوتا ہے

سرے محل بھی ایک تنازع تھا ، جس سے تحریک انصاف نہیں ، مسلم لیگ مکمل واقف ہے ، واقف کیوں نا ہو ؟ اس محل پر شدید اعتراضات میاں صاحب نے ہی اٹھاۓ تھے ، تحریک چلائی تھی ، بدعنوانی و کرپشن ، غلط بیانی کو بے نقاب کیا تھا ، انہی الزامات کے جواب میں ، بینظیر بھٹو سرے محل کی ملکیت سے مکمل منکر تھیں ، الزامات کے جواب میں مزید الزامات لگاۓ تھے ، اتنا بھی کہا تھا ، الزام لگانے والے "کمینے" ہیں ، جبکہ ؟ میاں صاھب کمینے تو بلکل نا تھے ، ملک سے لوٹا گیا پیسہ ، جو باہر جا نکلا ، اس کے احتساب کا سوال تھا ؟ کوئی "بغاوت" تو نا تھی ، یہی سرے محل تھا ، مشرف کے دور اقتدار میں ، زرداری نے اس کی ملکیت کو تسلیم کر لیا ، لیکن کاروائی ممکن نا ہوئی ، ادارے مشرف کے ماتحت تھے ، اور پیپلز پارٹی اندرون خانہ ایک آمر کے ساتھ چوری چھپے ، آمریت و جمہوریت کا انوکھا امتزاج تخلیق کر رہی تھی ، ہاں پھر ؟ این آر او بھی ہوا تھا ، سول ملٹری اشرافیہ نے ایک دوسرے کے گناہ خوب معاف کئیے

اب پناما پیپرز کا سوال تھا ، الزام کسی زرداری پر نا تھا ، زرداری تو کب کے سڑکوں پر گھسیٹے جا چکے ، اب کی بار سوال میاں صاھب پر تھا ، لیکن میاں صاھب نے بنظیر کی طرح اس معاملہ کو اپنی ضد میں الجھاۓ رکھا ، شاید ؟ میاں صاھب کے نزدیک الزام لگانے والے :کمینے" تھے ، ملکی اداروں نے توجہ نا دی ، سپریم کورٹ نے اپنے "مینڈیٹ" سے باہر جانے کو مناسب نا سمجھا ، آخر معاملات سیاسی چپقلش تک آ پہنچے ، تحریک انصاف مرتی کیا نا کرتی ؟ ہنگامہ تو ہونا تھا ، دھرنا و لاک ڈاون سے ایک دن قبل سپریم کورٹ نے آج سماعت کی ، پہلے دن مناسب اٹھاۓ ، فریقین پر سوالات بھی حقائق کے مطابق تھے ، اگر آئندہ کاروائی بھی اسی طرح جاری رہتی ہے ، تو پناما پیپرز پر چند ہفتوں میں فیصلہ آنے کا امکان ہے ، خان صاحب نے تحریک کو موخر کر دیا ، یہی بہترین فیصلہ تھا ، تحریک انصاف نے اپنی بہترین حکمت عملی سے اس موضوع کی اہمیت اجاگر کی ، آخر توجہ حاصل کرنے میں کامیابی رہی ، حکومت نے پیشگی اعلان کیا ہے ، ہم فیصلے کو تسلیم کریں گے ، سپریم کورٹ ہی تفتیش کرے ، اب عدالت پر منحصر ہے ، کہ ؟ پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین معاملہ پر کب تک فیصلہ دے پاتی ہے

مزید :- تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے فیصلے تک تحریک کو موخر کرنا ، ایک اچھی روایت ہے ،
:)جب حکومت بھی تفتیش پر متفق ہو چکی ہے ، منصف / عدلیہ نے بھی معاملہ کی نزاکت کو سمجھ لیا ہے ، تو اس وقت اس سے بہتر لاحۂ عمل نہیں ہو سکتا تھا

​
----------------------------------------​

​
 
Advertisement
آج تک سب سیاستدانوں پر بدعنوانی کا الزام لگا ہے مگر سرخرو ہو کر صرف میاں نواز شریف ہی نکلے گا، بالکل ایسے ہی جیسے ہر الیکشن پر دھاندلی کا الزام لگا لیکن عدالتی تحفظ صرف دو ہزار تیرہ کے الیکشن کو ملا۔

عدالت سے اپنی مرضی کا فیصلہ نہ ملا اور شریف خاندان سرخرو ہو کر باہر آیا تو پھر کیا **** رونا ہو گا؟ یہ بھی بتا دیجیے۔ آمدنی اور خرچ کا تضاد دیکھنا ہے تو محلے کے کریانے پر کام کرتے سیلزمین کو دیکھ لیجیے تنخواہ دس ہزار اور ہاتھ میں نوے ہزار والا آٗی فون، کبھی سوال کرنے کی جرائت کیجیے گا
 
تیری زلف میں پہنچی تو حسن کہلائ
جو تیرگی عمران کے نامہ سیاہ میں تھی

طاری بھائ کان چاہے ہاتھ گھما کر پکڑیں بات صرف اتنی ہے کہ ایمپائر پھر ہاتھ کر گیا خانصاحب کے ساتھ اور اس دفعہ تو خان صاحب نے سڑکیں نانپنیں کی زحمت بھی نہی کی اور معاملہ پش اپس پر ہی ٹل گیا۔ انقلاب کو ڈرائنگ روم سے برآمد کرنے کی کوشش میں وہی کچھ درآمد ہو تا ہے جو کہ ہوا ہے اور جسے بعض ستم ظریف پی ٹی آئ کا مخفف بھی قرار دیتے ہیں

خیر آپ کو پی کے ریوالیوشن کا کام سنبھالنا مبارک ہو - اسکی پرانی پوسٹیں سنبھال کر رکھ لیں کہ ابھی اس طرح کی معذرت خواہانہ اور جھوٹی امید بندھاتی پوسٹیں بہت بنانی پڑھیں گی- ویسے آپ جیسا انٹیلیکچول بھی اگر ٹرک کی نئ بتی کے پیچھے چلنے والوں کے ساتھ ہو گیا تو اچھنبا بھی ہوگا اور ایک گونہ افسوس بھی- آپ کے بارے میں دلی تعلق اور خوش اعتقادی کسی بد گمانی کو جگہ بنانے روکتی ہے لیکن آجکل آپ کے فورم کی ایک خود تسلیم کردہ بوٹ پالشن سے بڑھتے روابط باعث تعجب و تشویش ہیں
:)
 
Last edited:
Advertisement
طاری صاحب ، سو باتوں کی ایک بات ، جب پی ٹی آی والے سڑکوں پر تھے تو عمران خان خود ساختہ جلا وطنی کیوں گزار رہے تھے ؟

ان کو بھی سڑکو ں پر ہونا چاہیں تھا

ویسے یہ فیصلہ پی ٹی آی اور حکومت کی فیس سونگ کے لئے بوہت معقول ہے - شکر ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے دس لاکھ لوگ جمع کرنے کا پول اب نہی کھل گا ​
 
آج تک سب سیاستدانوں پر بدعنوانی کا الزام لگا ہے مگر سرخرو ہو کر صرف میاں نواز شریف ہی نکلے گا، بالکل ایسے ہی جیسے ہر الیکشن پر دھاندلی کا الزام لگا لیکن عدالتی تحفظ صرف دو ہزار تیرہ کے الیکشن کو ملا۔

عدالت سے اپنی مرضی کا فیصلہ نہ ملا اور شریف خاندان سرخرو ہو کر باہر آیا تو پھر کیا **** رونا ہو گا؟ یہ بھی بتا دیجیے۔ آمدنی اور خرچ کا تضاد دیکھنا ہے تو محلے کے کریانے پر کام کرتے سیلزمین کو دیکھ لیجیے تنخواہ دس ہزار اور ہاتھ میں نوے ہزار والا آٗی فون، کبھی سوال کرنے کی جرائت کیجیے گا

انہی سوالات کا ، سپریم کورٹ نے اعادہ کیا ہے ، کیا کرتے ؟ سپریم کورٹ کو بھی مسترد کردیتے ؟ کوئی نا کوئی وجہ تھی تو ، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا تھا ، اور موجودہ تحریک کا اثر ہی تھا ، کہ ، پناما پیپرز پر کاروائی ممکن ہوئی ، وگرنہ ادارے خاموش ، عدلیہ لاتعلق تھی ،

:)آپ جو سوچ رہے ہیں ، وہ سب "انقلابی" تحریک کا منشور ہوتا ہے ، سیاسی جماعت کو اسی طرح چلنا ہوتا ہے ​
 
عدالتوں کی نیت صاف ہوتی تو اب تک فیصلہ ہو چکا ہوتا ، امید رکھنا بیکار ہے ، ٹرخایا ہے سپریم کورٹ نے
 
Advertisement
طاری صاحب ، سو باتوں کی ایک بات ، جب پی ٹی آی والے سڑکوں پر تھے تو عمران خان خود ساختہ جلا وطنی کیوں گزار رہے تھے ؟

ان کو بھی سڑکو ں پر ہونا چاہیں تھا

ویسے یہ فیصلہ پی ٹی آی اور حکومت کی فیس سونگ کے لئے بوہت معقول ہے - شکر ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے دس لاکھ لوگ جمع کرنے کا پول اب نہی کھل گا ​

:)تحریک انصاف کی اندرون خانہ پالیسی ، سپریم کورٹ کی توجہ حاصل کرنا تھی ؟ شائد یہی گمان ہو سکتا ہے

آپ نے پس پردہ ، بادشاہ گروں کا تو سن رکھا ہو گا ؟ ایسے موقع پر جب انارکی کا خطرہ ہو ، وہ بھی متحرک ہوتے ہیں ، میرے مطابق ، موجودہ صورتحال میں ، یہی ہوا ہے ، عدلیہ پر سب کو متفق ہونے پر پابند کر دیا ہے ، یہی بہتر ہے ​
 
مومنٹم بہت اہم ہوتا

جو مومینٹم حکومت سے ٹکرانے آ رہا تھا
اب وہ خان سے ٹکراۓ گا

خان نے جو چیز شروع کی تھی اسکو مکمل کرنا چاہے تھا
ورنہ شروع ہی نہی کرنی چاہے
 
بلکل بہترین حکمتِ عملی سے ایک پھولوں جیسی پریوں کے دیس کی بچی اور ایک وطن میں برابر انصاف کی امید لیے ایک ماں کے بیٹے نے اپنی جان ہار دی۔ اب ہم پاکستانی اپنی آزادی کا خواب دیکھے سڑکوں پہ تنہا ہیں اور جو تنہا احتجاج کی بڑھکیں مارتا تھا وہ بنی گالہ میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کے انڈوں سے جمہوریت اور انصاف کے نعروں کے چوزے نکالے گا۔
:angry_smile:
 
عدالتوں کی نیت صاف ہوتی تو اب تک فیصلہ ہو چکا ہوتا ، امید رکھنا بیکار ہے ، ٹرخایا ہے سپریم کورٹ نے

عدلیہ "بیروکریٹک" انداز میں ، لاتعلق رہی ، لیکن جو حالات بن چکے / بن رہے تھے ؟ ان سب نے عدلیہ کو متحرک کیا ، اسی وجہ سے عدلیہ نے اپنے لب و لہجہ میں سختی استعمال کی ، وگرنہ ہنگامہ تھمنا ممکن نا تھا ، آخر کسی پر بھی تو متفق ہونا تھا ؟ فوج مجبور کرتی تو میاں صاھب کو سیاسی فائدہ ہوتا ، احتساب نا ہوتا ، مقدمہ / الزام جو بھی ہے ، تفتیش ابھی ہونی ہے ، ایک سیاسی جماعت سب کو دھتکار بھی نہیں سکتی ، جو ہوا ہے وہ اچھا ہوا ہے ، مزید بھی بہتر کی امید رکھیں ​
 
Advertisement

مومنٹم بہت اہم ہوتا

جو مومینٹم حکومت سے ٹکرانے آ رہا تھا
اب وہ خان سے ٹکراۓ گا

خان نے جو چیز شروع کی تھی اسکو مکمل کرنا چاہے تھا
ورنہ شروع ہی نہی کرنی چاہے

خان نے پاکستانی کی بہتری کی امید رکھنے والوں کی کمر میں خنجر گھونپا ہے۔

:angry_smile:
 
عدالتوں کی نیت صاف ہوتی تو اب تک فیصلہ ہو چکا ہوتا ، امید رکھنا بیکار ہے ، ٹرخایا ہے سپریم کورٹ نے

عدالت نے کون سا نواز کو برطرف کر دیا تھا یا کہہ دیا تھا کہ تم سٹیپ ڈاون ہو جاؤ جب تک فیصلہ نہی ہوتا
 
قاضی کے علاوہ امید بھی کسی سے نہیں ۔۔۔ قاضی سے کوئی اچھی امید بھی نہیں۔۔۔

پاکستان کا اللہ ہی حافظ ۔۔۔ ​
 
Tari bhai remember I said Khan will make a mistake if he trusts this judiciary and you said "he has to" trust the judiciary, there is no other option.

It was a face saving more than anything for Khan, in which he failed miserably.

خان صاحب کی بونگیوں کی لمبی فہرست ہے... مگر اس بار تو انہوں نے سٹینڈرڈ اور بھی ہائی کر لیا ہے... سمجھ مجھے یہ نہیں آئی کہ اگر یہی بونگی مارنی تھی تو لاک ڈاون کی کال کیوں دی تھی؟ یکم نومبر کو عدالتی کروائی ویسے بھی ہونی تھی اگر پریشر ہی ڈالنا تھا تو ایک جلسے کی کال دے دیتے [FONT=&amp]... اگر پاکستان کی عدلیہ اتنی ہی "آزاد" ہوتی تو بات ہی کیا تھی

[/FONT]
[FONT=&amp]See even Gandalf is agreeing with me.....

[/FONT]
post_62427_gandalf_just_a_fools_hope_gif_Lt_Oc.gif
 
Last edited:
Advertisement

مومنٹم بہت اہم ہوتا

جو مومینٹم حکومت سے ٹکرانے آ رہا تھا
اب وہ خان سے ٹکراۓ گا

خان نے جو چیز شروع کی تھی اسکو مکمل کرنا چاہے تھا
ورنہ شروع ہی نہی کرنی چاہے

خان صاحب کی سٹریٹ پاور اب کوئی وقتی نہیں ، بلکہ مکمل حقیقت ہے ، اس بات کا سب کو ادراک ہے

:)سپریم کورٹ بھی ، معاملہ سے لاتعلق ہو جاتی ، تو آخر تحریک ہی ہوسکتی تھی ، لیکن ابھی ؟ خان صاھب کے لیے "انتہا" پر جانا فائدہ مند نا ہوتا
 
عدلیہ "بیروکریٹک" انداز میں ، لاتعلق رہی ، لیکن جو حالات بن چکے / بن رہے تھے ؟ ان سب نے عدلیہ کو متحرک کیا ، اسی وجہ سے عدلیہ نے اپنے لب و لہجہ میں سختی استعمال کی ، وگرنہ ہنگامہ تھمنا ممکن نا تھا ، آخر کسی پر بھی تو متفق ہونا تھا ؟ فوج مجبور کرتی تو میاں صاھب کو سیاسی فائدہ ہوتا ، احتساب نا ہوتا ، مقدمہ / الزام جو بھی ہے ، تفتیش ابھی ہونی ہے ، ایک سیاسی جماعت سب کو دھتکار بھی نہیں سکتی ، جو ہوا ہے وہ اچھا ہوا ہے ، مزید بھی بہتر کی امید رکھیں ​
عدالت یہ تو کہہ سکتی تھی کہ چونکہ الزام وزیر اعظم پر ہے اس لئے یہ سٹیپ ڈاون کر جائیں

عدالتوں کی نیت صاف ہوتی تو اب تک فیصلہ ہو چکا ہوتا ، امید رکھنا بیکار ہے ، ٹرخایا ہے سپریم کورٹ نے

ye kia bakwas solution nikla hy is sab ka Amir bhai . Seriously Bohat disappointing hy sab . Do or die wali situation ma when you surrender , is se opponent strong hota hy and hua hy Zara daikhain ab in K bayan in ki tone in ki Batain . In short its an ending with no gain .
 
خان صاحب کی سٹریٹ پاور اب کوئی وقتی نہیں ، بلکہ مکمل حقیقت ہے ، اس بات کا سب کو ادراک ہے

:)سپریم کورٹ بھی ، معاملہ سے لاتعلق ہو جاتی ، تو آخر تحریک ہی ہوسکتی تھی ، لیکن ابھی ؟ خان صاھب کے لیے "انتہا" پر جانا فائدہ مند نا ہوتا

لیکن خان نے جو حاصل کیا وہ نا کافی ہے

عوام کو یہ بات سمجھ ہے
اس مقام پر پی ٹی آئی ٹوٹ بھی سکتی ہے