simple_and_peacefull
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- Mar 16, 2010
- Posts
- 7,237
- Reaction score
- 3,484
- Points
- 113
واشنگٹن ۔ایف سولہ طیاروں کو اپ گریڈ اورجدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے پاکستان نے امریکہ سے ALQ۔211(v)9 نامی پوڈز خرید لیں ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی سے پائلٹ اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ راڈار جام کرنے،مخالف سمت سے طیارے پر حملہ آور لیزر کی پیشگی شناخت،کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا پتہ چلانے اور سگنلز کی سمت کاتعین کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے فائٹر ایف سولہ کے لئے امریکی ساختہ ایڈوانس انٹی گریٹڈ ڈیفنسو الیکٹرانک وارفیئر سوٹ(AIDEWS )پوڈ خرید لی ہے۔یہ ٹیکنالوجی ڈیجیٹل راڈار وارننگ ، جام کرنے کی اعلیٰ صلاحیت،جغرافیائی محل وقوع اور اطراف کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتی ہے جس سے پائلٹ ممکنہ خطرے سے طیارے کو دور کر سکتا ہے یا اس کا بھر پور جواب دے سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے فارن ملٹری سیلز کا یہ معاہدہ آئی ٹی ٹی کارپوریشن کو دیا ہے،انچاس ملین ڈالر کا معاہد ہ پاکستان کو جام کرنے والی ڈیجیٹل ریڈیو فریکوئنسی میموری بیسڈ(DRFM)پوڈ فراہم کرنے کے متعلق ہے ،یہ پوڈ نئے اور پرانے ایف سولہ طیاروں کے پر وں پر نصب کی جاسکتی ہے۔
امریکہ غیر ملکی صارفین کو ان صلاحیتوں کی حامل ALQ۔211 ٹیکنالوجی فراہم نہیں کرتا جو وہ خوداپنے طیاروں میں استعمال کرتا ہے۔ اس وقت انہی صلاحیتوں سے ملتا جلتا ورڑن ALQ۔131امریکا خود اپنے طیاروں میں استعمال کر رہا ہے، پاکستان اس کا ورڑن نوخرید رہا ہے۔
معاہدے کے تحت کمپنی پاکستان کو اٹھارہ پوڈز فراہم کرے گا۔فی پوڈ لاگت تقریبا ً3.5 ملین ڈالر ہوگی۔پاکستان نے ALQ۔211(v)9 پوڈز کی خریداری کی درخواست دوہزار آٹھ میں کی تھی یہ ٹیکنالوجی ہیلی کاپٹر میں بھی لگائی جاسکتی ہے لیکن پوڈ کی صورت میں کام نہیں کرتیاگر ہیلی کاپٹر میں جگہ ہو تو اس کے انفرادی اجزاء کو نصب کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق دنیا بھر میںپندرہ سو سے زائد ایف سولہ طیاروں کے لئے اس پوڈز کی درخواست کی گئی ہے۔آئی ٹی ٹی کمپنی کا کہنا ہے فارن ملٹری سیلز معاہدے کے تحت چھ ممالک کے ساتھ ایک سو ساٹھ سے زائد انٹرنل ایڈیوز سسٹم فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔ان میں سے اب تک ایک سو چونتیس سسٹم فراہم کئے جا چکے ہیں۔ یہ رپورٹ امریکی جریدے ایو ی ایشن انٹر نیشنل نیوز اور ڈیفنس اپ ڈیٹ میں شائع کی گئی۔ ’strategy page،امریکی خبر رساں ادارے، ایو ی ایشن انٹر نیشنل نیوز اور ڈیفنس اپ ڈیٹ میں ۔
click for source
Last edited:





