کل تخت لاہور کی سب سے بڑی سرکاری علاج گاہ، میو ہسپتال میں ٹارچ کی روشنی میں زچگی کا آپریشن کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا گیا۔
مزا تب ھے جب نوازشریف کی نواسی کی زچگی بھی ٹارچ کی روشنی میں ہو۔۔۔۔ اگر ایسا نہیں ہوتا، اور واقعی ایسا نہیں ہوگا، تو پھر کس بات کے نعرے، کس بات کی تقریریں۔
تیس سال کی حکمرانی اور ٹارچ کی روشنیوں میں زچگی کے آپریشن۔
جب قوم پانامہ لیکس جیسی کرپشن پر بھی سوئی رہتی ھے تو اس کی مائیں اندھیروں میں ہی بچے جنتی ہیں، جو عقل کے اندھے ہی رہتے ہیں۔۔۔ بقلم خود باباکوڈا
یہ نواز شریف اور ان کے تمام نکھٹو سپورٹرز کی بدولت ہے۔
یہ خاندان پاکستانی کی اکثریت جاہل عوام کو سیمنٹ سے پل بنا کر کھڑے کر دیتی ہے اور الیکشن سے پہلے اسی جاہل عوام کو پل دکھا کر کہا جاتا ہے، یہ دیکھ میں نے تیرے لئے پل بنایا ہے۔
ساتھ ہی ان کی برادریوں کا سسٹم جب تک ختم نہ ہوگا، حق جگہہ پر ووٹ نہیں ڈلے گا۔ غریبوں کی دشمن جماعت ن لیگ نے صرف اپنے مفادات کا تحفظ کیا۔ پاکستانی عوام اکیسویں صدی میں ٹارچ سے آپریشن کر رہی ہے ، ہسپتالوں میں آپریشن کے لئے بجلی نہیں مگر یہ پٹواری قوم اس پر بھی اسی کرپٹ ترین شخص کے پیچھے۔ واقعی اللہ جس کو اندھا کر دے اسے کوئی راستہ نہیں دکھا سکتا۔
لوٹ مار کی اس اندھیر نگری میں ایسی ہی ٹارچ لے کر ہم پانامہ لیکس کے مجرم ڈونڈھ رہے ہیں جبکہ مجرم سٹیج پر کھڑے خطاب کرتے چلا رہا ہے وہ دیکھو چور آیا، وہ دیکھو چور آیا شکر کریں اس بچاری کی جان بچ گئی اور اب دعا کریں چوہا بچا ہی نا کھا جائے ، ورنہ شو باز کو فوٹو سیشن کروانا پڑھے گا جب تک قوم خود ان کے خلاف یک جان نہیں ہو گی اس ظلم کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ورنہ ان سے بد تر مسلط رہیں گے، زیادہ نہیں پچھلے ٣٠ سالوں میں دیکھ لیں بہتر نصیب ہوا یا بد تر ، فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے
اسی لاہور کے اک اور ہاسپیٹل کی سیڑھیوں پر بھی پاکستان کی شہری اور مالک خاتون زچکی کے تکلیف دہ عمل سے گزر چکی ہے. اللہ ان ووٹروں کو ہدایت دے اور ان شریفوں کو غرق کردے. آمین