والدین کی معافی پر 13 سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم رہا

mail-and-moblie-jl.jpg


کراچی میں 13 سالہ بچی کے اہلخانہ کی جانب سے معافی کے بعد متاثرہ بچی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر وائرل کرنے والا ملزم رہا ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار کی عدالت میں 13 سالہ بچی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر مبینہ طور پر بلیک میلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت بچی کے خاندان نے ملزم کو غیر مشروط طور پر معاف کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

فیصلہ سناتے ہوئے فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزم اس کیس میں ایک سال کا عرصہ جیل میں گزار چکا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے ملزم عبدالقیوم کو گرفتار کیا تھا جس کے خلاف چائلڈ پورنو گرافی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والے خاندان نے موقف اپنایا کہ ملزم بچی کو پڑھانے گھر آیا کرتا تھا اور کورونا کے دنوں میں آن لائن ٹیوشن بھی دیا کرتا تھا، ملزم نے بچی کو ہراساں کرکے اس کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کی اور بعد میں اس مواد کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرنے لگا۔

ملزم نے بچی کے اہلخانہ سے پیسوں کا تقاضے بھی شروع کردیئے اور انکار پر بچی کی والدہ کو غیر اخلاقی تصاویر بھی بھیجیں، بلیک میلنگ اور ہراسگی سے تنگ آکر خاندان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی۔
 

rabbi_zidni_ilma

Councller (250+ posts)
chor, corrupt nazaam, law an order kaisay theek hogaa... I dont see any light at the end of the tunnel. Islamic law abuse ho raha hai...crime uss nay state ke khilaaf kiya hai. If criminals will go scott-free, tomorrow they will rape......that is so insane.
 

rabbi_zidni_ilma

Councller (250+ posts)
afsoos se kehna perta hai.....Khul ker rape kero because Islamic Republic of Pakistan is a banana republic.

agar mauff hie kernaa tha tho FIR kiun likhwaiii...ohh phir hie ziada paisay milnay thay
 

tracker22

MPA (400+ posts)
ان عدالتوں کے نام “ تُم مر کیوں نہیں جاتے “ بے غیرت جج اور بےحس مُعاشرہ اُس پر حرام خور پولیس ۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
کیا یہ کیس ریاست بنام ملزم نہیں چائلڈ پورنو گرافی کا کیس کیسے معاف کیا جاسکتا ہے۔ اور جج بھی کوئی ہندو ہے پھر تو ظاہر ہے ایماندار بھی ہوگا مسلمان جج ہوتا تو ظاہر ہے مک مکا کر لیتا ہندو جج نے کیسے اس بندے کو ڈس چارج کیا
کسی قانونی ماہر کی رائے کی ضرورت ہے ؟
We are not aware of Pakistani law regarding child pornography
Any law expert or a lawyer can comment on it
Comments please
 

hkniazi

Minister (2k+ posts)
yeh adalti nizam apna suwar baap bachaney ke liye qanoon paida kerdeti hain magar qanoon ke naam per suwar wapis awam mein chhor deti hain
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
سنا تھا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہیں ، ہماری ریاست کی حرکتیں نائکہ والی ہیں۔ قصاص اور دیت کے تصور کا جس طرح اس ملکُ میں منافقانہ استعمال ہوا ہے اس سے آل یہود کی حرکتوںُکی یاد تازہ ہوگئی ہے۔
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
They need to stop allowing people to forgive the criminals, The state should be the prosecutor in all cases and no one should be let off by the victim who could be forced by threats.