- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,286
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
اسلام آباد (انصار عباسی) شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے کہا کہ جس کسی نے بھی ان کا حالیہ متنازع انٹرویو کا بندوبست کیا، اس نے نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) ہی نہیں بلکہ پاکستان سے بھی دشمنی کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جمعرات کو یہاں مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ بدھ کو نواز شریف سے ملے اور انہیں ممبئی حملوں کے تنازع پر ان کے حالیہ انٹرویو پر اپنے موقف سے آگاہ کیا
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے موقف کے جواب میں نواز شریف نے چپ سادھ لی اور کچھ نہیں کہا۔ ان ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کو کچھ نہ کچھ معلوم ہے کہ کس نے نواز شریف کو اس مشکل اور پریشن کن صورت حال سے دو چار کیا لیکن وہ کھل کر یا پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ان کے نام لینے سے گریزاں ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے اندر شہباز شریف ان احساسات اور جذبات کے ترجمان ہیں۔ جو نواز شریف کے حالیہ بیان سے کہ عسکریت پسند تنظمیں بدستور سرگرم ہیں۔ اس پرخاصے پریشان ہیں کہ غیر ریاستی کرداروں کوسرحد پار کرکے ممبئی میں 150افراد کو قتل کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے؟ ن
واز شریف نے کہا تھا مجھے بتائیں ہم ان کے خلاف مقدمہ مکمل کیوں نہیں کرتے؟ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف سے یہ بھی شکایت کی کہ انہوں نے اسی صحافی کو انٹرویو کیوں دیا جو ڈان لیکس اسٹوری
کا مصنف ہے؟ جس نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے لیے بڑے مسائل پیدا کئے۔ حالیہ اجلاس سے قبل شہباز سریف نے انٹرویو کی اشاعت کے دوسرے ہی روز اس ایشو پر نواز شریف سے رابطہ کیا۔ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے کوشاں ہیں لیکن نواز شریف خود ہی اپنے کہے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
انٹرویو پر شہباز شریف کا پہلا رد عمل یہ تھا کہ کسی طرح نقصان کا ازالہ ہوجائے لیکن ان کی پشیمانی کے لیے نواز شریف نے دوسرے ہی دن اپنے انٹرویو کا متنازع حصہ پڑھ کر سنایا اور کہا ’’میں نے غلط کیا کہا؟‘‘ شہباز شریف کا ابتدائی رد عمل تھا: مسلم لیگ (ن) 12مئی 2018کو ڈان میں شائع دعوئوں پر اشاروں کو مسترد کرتی ہے۔
ریاست پاکستان اور اس کے تمام ادار ے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تمام ذاتی اور سیاسی مفادات پر پاکستان کا مفاد عظیم اور برتر ہے۔ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ رپورٹ میں بعض ریمارکس مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے غلط منسوب کئے گئے جو مسلم لیگ (ن) کی پالیسی نہیں ہے۔
https://jang.com.pk/news/494338

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/LkfcvJF.jpg