- Joined
- Mar 4, 2013
- Posts
- 1,705
- Reaction score
- 1,758
- Points
- 113
آپ دوستوں کو یاد ہو گا کہ گزشتہ عام انتخابات سے پہلے عمران خان صاحب نے ہی مطالبہ کیا تھا کہ پریذائڈنگ آفیسرز عدلیہ سے لئے جائیں ... اور پھر انتخابات میں شکست کے بعد انہوں نے دھاندلی کے الزامات میں انہی پریذائڈنگ آفیسرز کو نشانہ بنایا تھا-حالیہ ضمنی انتخابات (علیم خان بمقابلہ ایاز صادق ) میں انہی کا مطالبہ تھا کہ پولنگ اسٹیشنز میں انتخابات کی نگرانی کے لیے فوجی جوان تعینات کئے جائیں۔
اب انتخابات میں شکست کی صورت میں قوی امکان یہ ہے کہ کم از کم وہ فوج پر دھاندلی کا الزام نہیں لگائیں گے جہاں سے بقول ان کے مخالفین، ان کے محسنوں کی ان کے حق میں انگلی اٹھتی ہے۔
اب خان صاحب کے پاس تین مواقع ہیں، اول یہ کہ شکست کو کھلے دل سے تسلیم کر لیں اور قومی سیاسی مکالمہ میں مہذب رجحانات کو فروغ دیں۔دوم یہ کہ دوبارہ اسی ایمپائر کے پاس تشریف لے جائیں جس نے ان سے انگلی اٹھانے کا وعدہ کئی بار کیا اور ہر بار اگلی بار کا وعدہ بے مروت کر کے ان کے شارٹ کٹ عزائم کو کامیابی کا منہ نہ دیکھنے دیا - اور تیسری صورت یہ ہے کہ اگلے انتخاباتکا انعقاد فیس بک پر کرانے کا مطالبہ کر دیں کیونکہ بقول بعض فیس بکی تجزیہ نگاروں کے ، اس صورت میں انہیں سب سے زیادہ لائکس، شیئرز، اور کمنٹس ملنے کا امکان ہے-تحریک انصاف چونکہ عمران خان صاحب کی ملکیت خاص ہے جس میں وہ محترمہ ریحام خان صاحبہ کو بھی شریک کرنا نہیں چاہتے ،اور پارٹی میں بھی شاہ محمود قریشی یا جہانگیر ترین پر تنقید کرنا آسان ہے مگر عمران خان پر نہیں ، اس صورت میں بڑے سے بڑے سیاسی رہنما کو بھی پارٹی بدر کر کے سوشل میڈیا پر سرعام رسوا کیا جاتا ہے- عمران خان صاحب کی سیاست ان گنت تضادات کا شکار ہے، ہجسپارلیمان کو ببانگ دہل جعلی کہتے رہے اب اسی کے معزز رکن ہیں - جس سٹیٹس کو سے لڑنا چاہتے ہیں اسی کے نمائندے ان کے اردگرد ہیں -نیا پاکستان بنانے چلے ہیں مگر جس سیاسی تمدن کا اظہار ان کی بلاغت سے ہوتا ہے وہ پرانے پاکستان سے بھی بدتر ہے-اور تو اور انتخابات جیتنا چاہتے ہیں مگر عوامی حق انتخاب کی دشمن قوتوں سے ان کی آشنائی ہے ، اور جمہوریت سے انکی وابستگی شکوک و شبہات کی گرد میں دبی ہوئی ہے-
عمران خان ہمارے قومی سیاسی مکالمہ میں اچھا اضافہ ہو سکتے ہیں ، اگر آپ عملی بصیرت ، جمہوری اقدار اور سیاسی اخلاقیات کا ثبوت دیں۔اگر وہ انتخابی سیاست سے اقتدار حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں تو جمہوریت سے انکی وابستگی شک و شبہ سے بالاتر ہونی چاہئے۔انہیں چاہئے کہ اپنے سیاسی کارکنوں کی تربیت کا بطور خاص انتظام کریں کیونکہ وہ سیاسی گفتگو میں اپنے لیڈر کی پیروی کرتے ہوئے اسے اس انتہا تک لے جاتے ہیں کہ جسے سن کر شاید خان صاحب خود شرمندگی محسوس کریں ۔ وہ پارٹی کے اندر اس سیاسیمکالمہ کو فروغ دیں جو پاکستان میں سیاسی و جمہوری ارتقا کے لئے ازحد ضروری ہے - وہ دوسرے سیاستدانوں سے بہتر ثابت ہو سکتے ہیں اگروہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں ، سیاسی پختگی اور مدبرانہ قیادت کے بغیر وہ صرف دھول ہی اڑا سکتے ہیں - ایک جمہوریت پسندکبھی بھی مسلم لیگ (نواز ) اور پیپلز پارٹی کی سیاسی عمل میں تنہا اجارہ داری برداشت نہیں کر سکتا ، مگر جمہوریت پسندوں کے لئے عمران خان اس متبادل کے طور پر ہر گز قبول نہیں جب وہ اپنے سیاسی اقتدار کے لئے جمہوریت ہی پر شب خوں مارنے سے نہیں چوکتے -خان صاحب جمہوریت کے مقدمہ میں برطانوی حکومت کی بار بار مثال دیتے ہیں مگر پاکستان میں وہ جس رجعت پسند طبقہ کی نمائندگی کرتے ہیں اس نے ہماری سماجی ترقی میں ان گنت رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں ، جیسے وہ وزیرستان میں فوجی کارروائی سے پہلے طالبان کے لئے انتہائی نرم گوشہ رکھتے تھے ، ان کے لئے دفاتر کھولنے سے لے کر انہیں اقتدار و انتظامیہ میں شامل کرنے کی خواہش اظہار کرتے
رہے ، اور فوجی آپریشن کی ناکامی کا عندیہ دے کر پاکستانی ریاست کو اپنی رٹ کی مد میں کمزور باور کراتے رہے۔
جب فوجی آپریشن ہوا اور قوم کو دہشت گردوں کے خلاف کامیابی ملی ، تو ان کے ہی ذمہ دار کارکن شکریہ راحیل شریف مہم کا حصہ بن کر جمہوری عمل کو کمزور کرنے کی سازش میں بڑھ چڑھ کر شریک رہے۔خان صاحب کو نظریاتی طور پر واضح ہونا ہو گا کہ وہ جمہوریت سے اٹل نسبت رکھتے ہیں ، دہشت گرد رجعت پسندی
سے انکی دشمنی ہے وگرنہ وہ برطانوی جمہوری ماڈل کی مثالیں دینے کے بجائے کسی فوجی جرنیل کو امیر المومنیناور خود کو اس کا وزیر خاص بنانے کی جدوجہد میں شامل ہو جائیں۔ یہ تضادات کی سیاست ان کے عزائم کو بھی ناکام بنارہی ہے اور ہمارے سیاسی مکالمہ کو بھی غیر مہذب بنانے کی کوشش لاحاصل میں شریک ہے ...اور تو اور ممتاز قادری کیس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی اکثریت ممتاز قادری کو ہیرو بنانے پر تلی ہوئی ہے ،یہ وہ پارٹی کلچر ہے جس کا اظہار تحریک انصاف کے کارکن اپنے سیاسی و نظریاتی نسبتوں میں کرتے ہیں -
source

- Featured Thumbs
- http://www.supportimrankhan.org/images/imran-khan-yuma-aqdus.jpg
Last edited by a moderator: