اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز جاری ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ وکٹ کی وجہ سے میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا اور میچ ڈرا ہوگیا جبکہ دوسرے ٹیسٹ جو کراچی میں ہورہا ہے اسکی بھی یہی حالت ہے۔
ڈیڈوکٹیں بنانے پر پاکستان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے جسے حامد میر نے سیاسی رنگ دیدیا اور کہا کہ عمران خان کے دور میں ڈیڈوکٹ بننے کا مطلب ہے کہ عمران خان شکست سے ڈرتے ہیں اور یہ دھاندلی ہے۔
صحافی اویس توحید نے کراچی ٹیسٹ میچ کی وکٹ پر تبصرہ کیا کہ ایسی مردار وکٹ اور بے جان کرکٹ سے ڈرا میچ کھیلنے سے بہتر جاندار وکٹ پر شکست کی قبولیت اچھی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xجس پر حامد میر نے اسے سیاسی رنگ دیدیا اور لکھا کہ ایک کرکٹر وزیراعظم جو خود فاسٹ باؤلر تھا اسکے دور میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی تو جاندار وکٹوں کی بجائے ڈیڈ وکٹوں پر ٹیسٹ میچ کرائے جا رہے ہیں ۔
Loading X post…
Open original post on Xھامد میر کا مزید کہنا تھا کہ ایمپائر تو نیوٹرل ہے آؤٹ کو آؤٹ ہی کہے گا لیکن کیا ڈیڈ وکٹ بنانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ شکست سے ڈرتے ہیں ؟ یہ دھاندلی نہیں تو کیا ہے؟
حامد میر کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور کہا کہ کیا ملک کا وزیراعظم خود ہی پچ بنادے اور اس چیز کی بھی خبر رکھے کہ پچ کیسی بنائی جائے؟
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ حامد میر بغض عمران خان شکار ہے اور اسے تنقید کرنے کا بہانہ چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں کس قسم کی صحافت ہورہی ہے؟
صحافی شفاء یوسفزئی نے طنز کیا کہ یعنی کے اب خواحشات یہ ہیں کہ ملک کا وزیر اعظم یا توخود ہی پچ بنا دے یا اس چیز کی بھی خبر رکھے کے پچ کیسی بنائی جا رہی ہے؟للہ ہو اکبر۔
Loading X post…
Open original post on Xشفاء یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ویسےدھاندلی صرف پچ اورگراونڈسےنہیں ہوتی۔جو دھاندلی ختم کرنےکےلیےاقدامات کرےاوربڑے بڑے اس اقدام کی مخالفت کریں وہ بھی بدترین دھاندلی ہے۔
مزمل اسلم نے طنز کیا کہ اس طرح کی دلیل صرف پاکستان کے عالم فاضل صحافی ہی کر سکتے ہیں۰
Loading X post…
Open original post on Xمدثر اقبال نے سوال کیا کہ یار یہ کون ہے ؟؟ کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ ؟؟
Loading X post…
Open original post on Xظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ کیا صحافت ہے، لگتا ہے میڈیا ہاوسز منڈی مویشیاں والے چلا رہے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xفیصل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کرکٹ سے اب کوئی تعلق نہیں ۔ملک کا وزیراعظم ہے، جب تعلق تھا تو اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو تین صفر سے ٹیسٹ اور دو صفر سے ایک روزہ سیریز ہرائ تھی بُغضِ عمران سے باہر نکلو۔
Loading X post…
Open original post on Xایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ حامد میر صاب کا بس چلے تو جنگ عظیم اول اور دوم کی زمہ داری بھی عمران خان پر ڈال دیں۔۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamid-mir-ik211.jpg
Advertisement





