- Joined
- Jul 27, 2012
- Posts
- 6
- Reaction score
- 10
- Points
- 0
کتنی چھوٹی سوچ والے ہیں ہم لوگ۔ مانگا بھی تو کیا؟ صرف روٹی، کپڑا اور مکان؟ یہ وہی کچھ ہے جو ایک زمیندار غرییب ہاریوں کو دیتا ہے۔ ہم پاکستان کے مالک ہیں نہ کہ اس میں بسنے والے جاگیرداروں کےنسل درچلنے والےغلام۔ کیا پاکستان کے قیام کا مقصد سستی روٹی، سستا کپڑا اور سر چھپانے کے لیے چھت کا حصول تھا؟ پاکستان بننے سے پہلے کیا لوگ بھوکے سوتے تھے؟ ننگے گھومتے تھے؟ یا بغیر چھتر چھایہ زندگی بسر کر رہے تھے؟
ہمیں اس کرپٹ سسٹم نے روٹی کپڑا اور مکان کے پیچھے لگا رکھا ہے اور اس نعرہ کے بانی بے شمار دولت بٹور کر مزے لوٹ رہے ہیں۔ جمہوریت کے نام پر ایسا آمرانہ نظام چلایا جا رہا ہے کہ عوام روٹی کے پیچھے بھوکے ننگے بھاگ رہے ہیں اور شام کو تھک ہار کر کھلے آسمان کے نیچے سو جاتے ہیں۔ صوبائیت اور قومیت کی بیناد پر غریبوں کو لڑا کر حمکرانی کے مزے اُڑائےجا رہے ہیں۔ بھٹو مر کے بھی زندہ ہے اور ہم اس کے چاہنےوالے زندہ ہوکربھی مرے ہوئے ہیں۔ ہم پرحکومت خاندانی وراثت کے طور پر چلائی جا رہی ہے۔ بھٹو گیا تو بینظیر آئی۔ بینظیر گئی توبلاول آیا۔ یوسف گیا توموسیٰ آیا۔ شہباز گیا تو حمزہ آیا۔ پرویز گیا تو مونس آیا۔ (شکریہ شیخ رشید ! آپکے جانے کے بعد کسی کے آنےکا چانس نہیں فی الحال)
مولویوں پربھی اعتبار کریں تو کیسے کریں جو ہر نظامِ حکومت میں شامل ہوتے ہیں۔ الیکشن قریب آتے ہی بوریہ بستر الگ کر کے اسلام زندہ باد کے نعرے شروع ہو جاتے ہیں۔ مشکل سے ایک بندہ مخلص ہوکر میدان میں اُترا توسب کرپٹ لوگ یکجا ہو گئے اور اُسے یہودیوں کا ایجنٹ قرار دیدیا۔ کوئی ان سے پوچھے کی آپ نےخود اتنےعرصہ میں کون سا تیر مارا؟ کونسی فلاحی ریاست قائم کرڈالی؟ کونسی ترقی لائی؟ کہاں امن لایا ؟ کہاں اسلام پر عمل کیا؟
حالات تب سدھریں گے جب عوام با شعور ہوگی اور شعور صرف تعلیم سے آتا ہے مگر واہ رے قسمت کہ یہ تعلیم بھی روٹی کی طرح بہت مہنگی ہے۔ اس کی بھی قسمیں بن گئی ہیں۔ جیسے غریب اور امیر کی خوراک میں فرق ہے ٹھیک اُسی طرح تعلیم کی کوالٹی میں بھی فرق ہے۔ آج کل کی مفت تعلیم بھی شہباز شریف کی سستی روٹی کی طرح کم وزن ہے غرییب نامور اداروں میں پڑھ نہیں سکتے اور عام اداروں سے پڑھنے والوں کو کوئی نوکری نہیں دیتا۔ نوکری کے لیے کینڈیڈیٹ کی کھوپڑی میں بھرا میٹریل نہیں بلکہ اس کی ڈگری پر لگا یونیورسٹی کا لوگو دیکھا جاتا ہےحالات تب سدھریں گے جب ہم لوگو اور سلوگلن سے ماورا سوچیں گے۔
خدارا ! سیاستدانوں کے چہروں پر لگے لوگواور زبانوں پر سجے سلوگن مت دیکھیں بلکہ اُن کے اندر کی خوبیاں دیکھیں۔

Last edited by a moderator: