- Joined
- Apr 7, 2011
- Posts
- 3,995
- Reaction score
- 6,438
- Points
- 113
پاکستان میں ہسپتالوں کا نظام انتہائی ناقص ہے۔ ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض لیٹنے کی اطلاعات عام ہیں۔روزانہ خبریں آتی ہے کہ فلاں ہسپتال کے ونٹی لیٹرز خراب ہیں، فلاں ہسپتال کی فلاں مشینیں کافی عرصے سے خراب ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کی اس طرف کوئی توجہ نہیں کیونکہ جب وہ بیمار ہوتے ہیں تو لندن جاکر اپنا علاج کرالیتے ہیں۔
لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ روز گھٹنے میں درد کے علاج کیلئے لاہورسے لندن چلی ہوگئیں ۔ ان کے ہمراہ انکے شوہر کیپٹن صفدر، بیٹیاں مہرالنسا اورماہ نور بھی ہیں۔ انگلینڈ میں علاج کے علاوہ وہ اپنے صاحبزادے جنید صفدر سے بھی ملاقات کریں گی جو حصول تعلیم کیلئے وہاں مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی مہرانساء کی منگنی بزنس مین میاں منیرکے صاحبزادے سے طے پائی ہے جبکہ منگنی کی باقاعدہ تقریب مریم نوازاورانکی فیملی کی وطن واپسی پرلاہورمیں منعقد ہوگی جبکہ وزیراعظم کے چھوٹے بھائی عباس شریف مرحوم کے صاحبزادے کی شادی 3 سے 5اپریل کولاہور میں منعقد ہوگی ۔
Source
لاہور مسلم لیگ)ن(کے قائد نواز شریف کل صبح11بجے لاہور سے لندن روانہ ہوں گے ان کی اہلیہ کلثوم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر کو بتایا کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کے میڈیکل چیک اپ کے لئے جا رہے ہیں فیملی ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ نواز شریف لندن میں 5روز قیام کریں گے ۔میاں شہباز شریف ایئرپورٹ پر انہیں الوادع کریں گے۔میاں نواز شریف کی لندن روانگی کی وجہ سے پارٹی قائدین پر مشتمل وفد نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔
Source
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف چار روز کے لئے لندن چلے گئے ہیں جہاں ڈاکٹر ان کے ادھورے رہ جانے والے ٹیسٹ مکمل کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف سیلاب کے باعث اپنا معائنہ کروایا جانا مؤخر کرکے پاکستان واپس آگئے تھے۔ ڈاکٹروں کی دی گئی ہدایات اور دئیے گئے وقت کے مطابق میڈیکل چیک اپ کروانے گزشتہ روز لندن گئے ہیں۔ یکم اکتوبر کو ان کی واپسی ہوگی۔
Source
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو دل کی تکلیف کے باعث لندن کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو لندن میں اچانک دل کی تکلیف کی شکایت پر اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ان کے ٹیسٹ ہوئے۔ ڈاکٹروں نے انھیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی لندن پہنچ کر میاں نواز شریف کی عیادت کی۔
Source
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ لندن میں نوازشریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ، شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ عالم اسلام کی دعاؤں سے پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا۔ لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو دل کی تکلیف تھی اور دوران علاج اس میں کچھ پیچیدگی پیدا ہوگئی تھی تاہم ڈاکٹرز نے اس کا مکمل علاج کر دیا ہے اب انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے اور وہ قوم کی دعاؤں سے نہ صرف بھارت کو شکست دے گی بلکہ ورلڈ کپ بھی جیتے گی۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں تفصیل سے بات کی جائے گی۔

Last edited by a moderator: