Advertisement

سیاست نہیں ریاست بچاؤ

سیاست نہیں ریاست بچاؤ

​

سیاست کا زمانہ ہے ، توہین رسالت تا ہتک عزت ، اصول و منشور تا انسانی حقوق ، سب سیاست کے پلڑے ہی میں رکھا ، ناپا ، تولا جاتا ہے ، وقتی نشانے ہیں ، پارسائی کے دعوے ہیں ، رنگ رنگ کے بہانے ہیں ، دھینگا مشتی . چھینا جھپٹی کی کوشش ہے ، ہر طرف فنکاری ہے ، ہر طرف ترانے ہیں ، اچھے دن اب آنے ہیں

قادری صاحب کے خوابات ذہنی خلفشار ، خود نمائی ، حماقتوں کا مجموعہ ہیں ، مگر کیا کیجے ؟ کیا کہیے ؟ اس سے پہلے سب کڑوا تھا ، کسیلا تھا ، برا تھا ، مگر اب ؟ وہ نواز شریف کی حکومت کو چلتا کرنا چاہتے ہیں تو ؟ پھل اب میٹھا ہی لگنا ہے ، سیاست کی وقتی ضروریات ، قومی ترقی ، معاشرتی ارتقا پر غالب آ ہی جاتی ہیں ، اسی لیے جب بھی کوئی اٹھان ، کوئی انگڑائی ہم سست الوجودوں کے شریر میں ارتعاش پیدا کرتی ہے ، تو کوئی نا کوئی ہمیں پھر سے تھپکی دے ہی ڈالتا ہے ، اور ہم پھر سے خود کو پوتر ، مگر سارا قصور نظام دین کا ہی سمجھتے ہیں ، کاش ، اے کاش ؟ علی گڑھ کا ریلوے سٹیشن ، جناب قائد رحمت الله علیہ ریل کے ڈبے سے باہر تشریف لانے خاطر دروازے تک آ پہنچتے ہیں ، باہر طلبہ کا ہجوم ، جوانوں کی روایتی ہڑبونگ ، شور ، جناب قائد نے ناگواری محسوس کی ، صرف اتنا کہا ، ڈسپلن ، اور پھر پلیٹ فارم پر خاموشی ، سناٹا ، سب کو بتا دیا ، سب کو سکھا دیا ، مجمع کو مزید اکسایا نہیں ، نظم یاد کرایا ، ضبط کرنا سمجھا دیا ، کابینہ کی میٹنگ ؟ چاے کا بل ؟ سیکرٹری کو جواب دیا ، یہ لوگ چاے گھر سے پی کر نہیں آتے ؟ آئندہ سے مدارت بند ، بس اتنا ہی ، اور کیا کہوں ، اتنا ہی ، سڑکوں پر دندنانے والے ، سٹیج پر دھاڑنے والے ، راتوں کو متبرک شخصیات سے مکالمے کرنے والے ، لمبی دستار ، چغے ، عمامے ، کینیڈا تا ماڈل ٹاؤں پر تعیش طرز زندگی ہڑپنے والے ، نہیں چاہیے ، نہیں چاہیے ، ہمیں بس ٹی بی کا مریض ،فاطمہ کا تھکا ماندہ بھائی ، پتلا ، دبلا ، جینٹلمین قائد چاہیے ، نمازوں کی نمایش ، عبادتوں پر غرور کرنے والے نہیں ، بلکل نہیں ،

حضرت قائد اعظم رحمت الله علیہ ، ایک اصول اور قومی ضرورت پر ہی قیادت کرتے رہے ، اطراف میں بہت سی رنگینیاں تھیں ، گز گز لمبی زبانیں تھیں ، بہت عظیم الشان داستانیں تھیں ، نشاتہ ثانیہ کے عروج کی خبریں تھیں مغلیہ سلطنت کے احیاء کی پھر سے امیدیں تھیں ، علامہ مشرقی جیسا جینیس عظیم تر ہندستان ، ہندؤں کو پھر سے غلام بنانے کی ٹھان چکا تھا ، حسین احمد مدنی ، عطا الله شاہ بخاری کا خالص علم انہیں ناقص کانگریس کے دائرے کا اسیر بنا چکا تھا ، قوم پرست پھر اپنا مال سجا کر بیٹھے تھے ، سید مودودی رحمت الله علیہہ عام فہم مسلمانوں کو غلامی سے براہ راست اوج ثریا پر لے جانے کا سوچتے رہ گیے ، آوازیں تھیں ، فتوے تھے ، پھبتیاں تھیں ، شرارت کے تیر تھے طنز ، تنقید کے بھالے تھے نگاہ ، تعبیر ، تدبیر کی سمجھ صرف حضرت قائد کو ہی ملی ، زیادہ لمبی باتیں نا کیں ، نظم و ضبط ، تعمیر ، ترقی ، کام ، مشقت بس اسی طرح کی نصیحتیں کیں ، صرف وہی سمجھایا جس کی ہمیں ضرورت تھی ، آج ہمارے قائدین سیاست کا وہ الجبرا پڑھا رہے ہیں ، جو ان قایدین نے بذات خود پڑھنا ہے ، خود پر لاگو کرنا ہے ، عام پاکستانیوں کو بنیادی نقائیس سے پاک کرنا ہے ، مگر گنگا الٹی ہے ، سب کا کہنا ، عوام غلط نہیں ، نظام غلط ہے ، ریٹرننگ افسران ہی نے سب ہیر پھیر کیا ، عوام تو حق راے دہی کو ایک مقدس امانت سمجھ کر ہر بار اچھے اچھوں ہی کی جیب میں ڈالتی ہے ، بس اوپر جا کر خانہ خراب ہو جاتا ہے ،

ماضی ، یاد ماضی ، نظام مصطفیٰ تحریک ؟ جب کام نہیں بنتا تو جناب محمدpbuh کی ذات ، نام مستعار لینے سے بھی نہیں چوکتے ، مرد مومن مرد حق کا نفاز اسلام ، الله الله ، آئ ایس آئ کے مرکز میں آئ جے آئ کا جنم ، کتنے اچھے تھے وہ دن ؟ جب اسلامسٹ ، نیشنلسٹ ، سیکولر سب کو خفیہ اداروں نے ایک لڑی میں پرو دیا ، ایک صف میں کھڑا کر دیا ، پھر ؟ پھر ؟ وقت چھلانگیں مارتا گزرتا رہا ، مشرف صاحب نے قوم کو سب سے پہلے پاکستان کی خبر دی ، ہم نے یقین کیا ، یہی سوچا ، بندہ تو اچھا ہے ، چودھری شجاعت و الطاف کا ساتھ خیر ہے ، لیکن جب بھی اپنی محرومیوں کی تسلی کی خاطر غلط پر مفاہمت کی ، حاصل صفر ہی نکلا ، نتیجہ بہت منفی نکلا ، آج چودھری و شیخ رشید قوم کو اچھے خواب پھر سے دکھاتے پھرتے ہیں ، انقلاب کے ڈھنڈورچی ، انقلاب کے دائیں بائیں نوسرباز ؟ انقلاب کا داعی خود شخصی تضادات کا شکار ، خود نمائی کا شاہکار ، جو خود اپنے "تقدس" ، وعظ ، تعلیمات اور روحانی دعووں کے باوجود قومی اسمبلی کے ہر حلقے کے لیے ایک قابل ، دیانتدار ، امین ، صادق اور خدمت گزار امیدوار نہیں تیار کر سکا اس سے بڑی ناکامی اور کیا ؟ ، ظاہر میں ناکامی ، باطن میں چھپے نظام دین کو تلپٹ کرنے کی خواہش ، انسان ہاتھ نا لگے چلو سایا ڈھونڈتے ہیں ، لکیر پیٹتے ہیں ، آسمان کو کوستے ہیں ، خوب اودھم مچاتے ہیں

جناب قادری اگر قوم سے مخلص ہیں تو ، قومی اسمبلی کے ٢٧٢ حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے زائد از ٨٠٠ حلقوں کے لیے روشن ستارے قوم کے سامنے پیش کریں ، ذرا بتائیں تو سہی اپنی تپسیا کا حاصل ، اپنی منہاج کی کمائی ، اپنے شاگردوں کا کمال ، دیانت ، خلوص ، خدمت ، اور امانت کے عملی نمونے پیش تو کریں ،

اپنے اطراف چودھری شجاعت و شیخ رشید کی موجودگی کو انقلاب کے کس خانے میں دیکھتے ہیں ؟ جنھیں قوم نے مسترد کیا ، آج انہی کو ساتھ لیے پھرنا ، قوم کی اس بڑی توہین اور کیا ہو گی ، پارسائی کے دعووں میں اس سے بڑی ملاوٹ اور کیا ہو گی

​
 
Advertisement
10580001_822806757758889_347519001552874257_n.jpg
 
Advertisement
-اگر یہ سو کالڈ لیڈر ، عوام کو انقلاب کے سنہرے سپنے دکھانے والے قائد کی جوتی کے برابر بھی ہوتے تو عوام ان کو ووٹ دے دیتی
استاذ مکرم مسلم لیگ نے پاکستان بننے سے پہلے کتنی سیٹیں لی تھیں ، آپکی تو کافی نظر ہے تاریخ پر ، کیا مسلم لیگ نے پہلی دفع ہی کامیابی حاصل کر لی تھی ، یا قائد نے بھی کہا تھا ، کے اس جمہوری نظام میں جو اس وقت تھا ، مسلم لیگ کامیاب نہیں ہو سکتی ، لہٰذا نیا نظام لایا جائے
 
Qadri, Khan, Chaudaries, Sharifs, Zardaries, Mullahs, .................and many more have their very personnel agenda $$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$

Hell with Pakistan and Pakistanis
 
Advertisement
-اگر یہ سو کالڈ لیڈر ، عوام کو انقلاب کے سنہرے سپنے دکھانے والے قائد کی جوتی کے برابر بھی ہوتے تو عوام ان کو ووٹ دے دیتی
استاذ مکرم مسلم لیگ نے پاکستان بننے سے پہلے کتنی سیٹیں لی تھیں ، آپکی تو کافی نظر ہے تاریخ پر ، کیا مسلم لیگ نے پہلی دفع ہی کامیابی حاصل کر لی تھی ، یا قائد نے بھی کہا تھا ، کے اس جمہوری نظام میں جو اس وقت تھا ، مسلم لیگ کامیاب نہیں ہو سکتی ، لہٰذا نیا نظام لایا جائے

Wake up that is wt the whole fight is about, u give vote in millions n result is PMLn PPP n MQM wins, democracy does not mean that u give clean chit for rigging n corruption that is called oligarchy
 
Electoral system jub tuk change nahi hogaa is mulk ka kuch nahi honay walaaa, waisay bhi meray khayal may kuch nahi honay wala par agar electoral system shaffaf hojaye tu kum az kum yeh tu pata chala jaey once for all kay hamarai kaum hay hiii aisi jo in ko chunti hay yaaa phir sub goooolmaaal hay dhandhli kaa
 
نواز شریف اور طاہرالقادری کا بہت پرانا ساتھ ہے۔

طاہرالقادری میاں شریف کی مسجد میں مولانا ہوا کرتے تھے

ساتھ اٹھنا بیٹھنا، سب کچھ اکٹھا اور آج یہی عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں

​
 
پہلے نظریہ اسلام، جس کی بنیاد پر یہ ملک بنا، اس کو بچاؤ ،ریاست اور سیاست سب بچ جائیں گے ،فی الحال ظالم اور لٹیرے اس ملک کو گھیرے ہوئے ہیں اور لادینیت اپنا پورا ناچ، ناچ رہی ہے ،میڈیا سے لیکر ہر جگہ،قوم کے ہمدرد ،قوم کے نہیں غیروں کے ہمدرد ،عوام سے ہمدردی صرف ووٹ کے لئے ،بقیہ سال تجوریاں بھرنے کے لئے

جہاں تک قادری صاحب کی بات ہے ،یہ عوام میں رہ کر سیاست کریں ،الیکشن کا بائیکاٹ کر کے ہر دفعہ یہ سمجھنا کے عوام ان کے ساتھ ہے ،صرف ایک فریب ہے ،قادری صاحب آئیں کی جن دفعات کا ہر وقت حوالہ دیتے ہیں ،اسی آئیں کے تحت الیکشن بھی ہوتے ہیں ،اسمبلیوں میں جائیں ،پھر سب کچھ کر لیں ،ساتھ اندازہ بھی ہو جائے گا کہ عوام کتنی با شعور ہے
​
 
Last edited:
Advertisement
استاذ مکرم یہ خوابات کیا ہوتے ہیں

(Reference)The plural of خواب is just that, whether you have one or more.

In its normal use it was treated as a masculine in both the Lucknow & Delhi dialects of Urdu.

My Addition..........i always avail the flexibility of urdu words (for easy conversation).
:)
 
میرے بھائی آپ کی تنقید بجا، آپ ہی بتاد وکہ کیا حل ہے؟
میرے حلقے میں دو جاگیردار خاندان ہیں کبھی ایک جیتتا ہے کبھی دوسرا جیت جاتا ہے۔ تیسرا کوئی جیت نہیں سکتا کیونکہ نظام ہی اس قسم کا بن گیا ہے۔ اگر میں انہیں ووٹ نہ بھی دوں تو پھر بھی میرا ووٹ انہیں پڑ جاتا ہے۔ کبھی جعلی ووٹ کی شکل میں، کبھی
پریشر یا بلیک میلنگ کے ذریعے۔

یہ کیسا جمہوری نظام ہے جہاں ایک امیدوار دوسرے امیدوار سے ایک ووٹ بھی لے لے وہ جیت جاتا ہے؟ جہاں باپ کے بعد بیٹا یا بیٹی ہی سامنے آسکتے ہیں؟ جہاں پیسے کے بغیر آپ الیکشن جیت ہی نہیں سکتے؟ اگر آپ نے ایک کروڑ روپیہ الیکشن پر لگایا ہے تو اسے پورا بھی کسی طریقے سے کرنا ہوتا ہے۔ظاہر ہے اسے پورا کرنے کیلئے کرپشن، غنڈہ گردی کرنا پڑتی ہے۔

میں آپ سے ایک سوال پوچھتا ہوں کہ ضیاء الحق کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے تین بار وفاق میں اور ن لیگ نے چھ بار پنجاب جبکہ پیپلزپارٹی نے 5 بار سندھ میں حکومت کی ہے۔ اس سارے عرصے میں کیا تبدیلی آئی؟ کتنےنئے ڈیم بنے؟ کتنی نئی یونیورسٹیاں بنیں؟ تعلیم، صحت کو ریفارم کرنے کیلئے کیا کیاگیا؟ کتنا پیسہ عوام پر خرچ ہوا؟ پولیس کلچر کو ٹھیک کرنے کیلئے کیا کیا گیا؟ چھوٹی عدالتوں کو ٹھیک کرنے کیلئے کیا کیا گیا؟

یہ لوگ سڑکیں، پل، فلائی اوور،انڈرپاسز، موٹروے بنالیں گے لیکن کبھی یونیورسٹیاں نہیں بنائیں گے۔ یہ لوگ دانش سکول جیسے ڈھونگ رچالیں گے لیکن کبھی لاکھوں سکولز کو ٹھیک نہیں کریں گے۔
 
Advertisement

يہ چھوٹے چھوٹے لوگ ، يہ بونے ، يہ بازيگر
عزت ماب لوگوں کی ہلچل کو روکيے

ايسا نہ ہو کہ خواب ہی ہوجاۓ آدمی
آباديوں ميں پھيلتے جنگل کو روکيے

ہر حلقے میں ایسے جارح عناصر ہوتے ہیں ، جہاں جہاں جاگیرداری نظام مظبوط ہے ، وہاں ایسا ہوتا ہے ، لیکن اب بہت سی چیزیں بدل رہی ہیں ، پاور پالیٹکس میں زیادہ جان نہیں

پاکستان کے اکثریتی حلقوں میں صورتحال ایسی نہیں ،
​

یہ کیسا جمہوری نظام ہے جہاں ایک امیدوار دوسرے امیدوار سے ایک ووٹ بھی لے لے وہ جیت جاتا ہے؟ جہاں باپ کے بعد بیٹا یا بیٹی ہی سامنے آسکتے ہیں؟ جہاں پیسے کے بغیر آپ الیکشن جیت ہی نہیں سکتے؟ اگر آپ نے ایک کروڑ روپیہ الیکشن پر لگایا ہے تو اسے پورا بھی کسی طریقے سے کرنا ہوتا ہے۔ظاہر ہے اسے پورا کرنے کیلئے کرپشن، غنڈہ گردی کرنا پڑتی ہے۔

انتخابی نظام میں درستگی ضروری ہے ، مگر اس سے پہلے سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدواران کا معیار بھی بدلنا ہو گا ، ابھی تک سیاسی جماعتیں خود ان ہی خرابیوں کا شکار ہیں ، قادری صاحب کے بیٹے اسی خرابی کے نتیجے میں اعلی تنظیمی عہدوں پر بیٹھے ہیں ، کس سیاسی جماعت میں تنظیمی عہدوں اور ٹکٹوں کے وقت غرباء کو ٹفکٹ دیا جاتا ہے ؟ یہ جماعتیں خود جمہوریت سے فارغ ہیں ، ریاست بدلنے کے دعوے صرف وقتی سیاست ہے

میں آپ سے ایک سوال پوچھتا ہوں کہ ضیاء الحق کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے تین بار وفاق میں اور ن لیگ نے چھ بار پنجاب جبکہ پیپلزپارٹی نے 5 بار سندھ میں حکومت کی ہے۔ اس سارے عرصے میں کیا تبدیلی آئی؟ کتنےنئے ڈیم بنے؟ کتنی نئی یونیورسٹیاں بنیں؟ تعلیم، صحت کو ریفارم کرنے کیلئے کیا کیاگیا؟ کتنا پیسہ عوام پر خرچ ہوا؟ پولیس کلچر کو ٹھیک کرنے کیلئے کیا کیا گیا؟ چھوٹی عدالتوں کو ٹھیک کرنے کیلئے کیا کیا گیا؟

یہ لوگ سڑکیں، پل، فلائی اوور،انڈرپاسز، موٹروے بنالیں گے لیکن کبھی یونیورسٹیاں نہیں بنائیں گے۔ یہ لوگ دانش سکول جیسے ڈھونگ رچالیں گے لیکن کبھی لاکھوں سکولز کو ٹھیک نہیں کریں گے۔

:)ان دونوں جماعتوں نے نہیں کیا ، ٹھیک کہا آپ نے ، تحریک انصاف کو موقعہ ملا ہے ، وہ ضرور کریں ، عمل سے خود کو برتر ثابت کریں​
 
ماضی ، یاد ماضی ، نظام مصطفیٰ تحریک ؟ جب کام نہیں بنتا تو جناب محمدpbuh کی ذات ، نام مستعار لینے سے بھی نہیں چوکتے ، مرد مومن مرد حق کا نفاز اسلام ، الله الله ، آئ ایس آئ کے مرکز میں آئ جے آئ کا جنم ، کتنے اچھے تھے وہ دن ؟ جب اسلامسٹ ، نیشنلسٹ ، سیکولر سب کو خفیہ اداروں نے ایک لڑی میں پرو دیا ، ایک صف میں کھڑا کر دیا ، پھر ؟ پھر ؟ وقت چھلانگیں مارتا گزرتا رہا
 
جناب قادری اگر قوم سے مخلص ہیں تو ، قومی اسمبلی کے ٢٧٢ حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے زائد از ٨٠٠ حلقوں کے لیے روشن ستارے قوم کے سامنے پیش کریں ، ذرا بتائیں تو سہی اپنی تپسیا کا حاصل ، اپنی منہاج کی کمائی ، اپنے شاگردوں کا کمال ، دیانت ، خلوص ، خدمت ، اور امانت کے عملی نمونے پیش تو کریں