Chacha Basharat
Minister (2k+ posts)
- Joined
- May 2, 2022
- Posts
- 2,890
- Reaction score
- -1,188
- Points
- 28
سنو اک مزے کی کہانی سنو-- کہانی ہماری زبانی سنو
تو پیارے بچو! ایک72 سالہ بوڑھا لکڑہارا اپنی پیٹھ پر بھاری لکڑیوں کا بوجھ اٹھائے اکیلا جنگل،بیابان میں چلا جارہا تھا
،دور جانا تھا اور سورج کی روشنی گرم ہوتی جارہی تھی
- جانے کب سے بوجھ اٹھائے چل رہا تھا- سانس تیز ہورہی تھی، ہانپ رہا تھا،
پرانا افیمی اور نشئی تھا ،نشہ ٹوٹ رہا تھا
- آخر کب تک، آخر بڑھاپے میں کب تک افیم کی چسکی لئے بغیر یہ بوجھ اٹھاتا رہوں گا
۔ ہانپتا ہوا یہ سوچ رہا تھا --- اچانک اس نے اپنا بوجھ زمین پر پھینک دیا اور چینخنے لگا " اے ملک الموت جلد آ مجھے اس بوجھ اور زندگی سے نجات دلا
بس اسی وقت ملک الموت اپنی کرخت صورت کے ساتھ سامنے آن کھڑا ہوا
اور بولا میں وہی ہوں جسے تم نے یاد کیا بتاؤ تم کیا چاہتے ہو؟
بوڑھے نشئی لکڑہارے کی گھگھی بند گئی ،ڈر سے کانپنے لگا
- دونوں ہاتھوں کو جوڑ کر فورا" کہا دیکھو میاں ملک الموت میں تو یونہی مذاق کررہا تھا
- دراصل میں اکیلا،تنہا جنگل،بیابان،طویل سفر،شدید گرمی نہ کوئی سجن نہ ساتھی بس ذرا تنہائی سے گھبرا گیا تھا
-تم چاہے زمین پراس بوجھ کو دوبارہ میری پیٹھ لاد دو بلکہ ممکن ہوتوکچھ اور بوجھ ڈال دو بے شک میری کمر دوہری ہو جائے اف نہ کروں گا
-بس میرے پاس بیٹھو مجھ سے باتیں کرو- مجھ سے تو اب کوئی بات بھی نہیں کرتا
یہ تنہائی یہ اکیلا پن مجھے مارے ڈالتا ہے، کاٹنے کو دوڑتا ہے
Loading X post…Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X





