- Joined
- Nov 21, 2010
- Posts
- 8,280
- Reaction score
- 4,627
- Points
- 0
سابق نمائندوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے: چیف جسٹس
سابق نمائندوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سابق وزرائے اعظم، وزرائے اعلیٰ، وزرائے داخلہ اور اسپیکرز کو تاحیات سیکیورٹی اور غیر معمولی مراعات کا ازخود نوٹس لے لیا۔ سماعت سولہ اپریل سے تین رکنی بنچ کرے گا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے ذرائع ابلاغ میں سابق وزرائے اعظم، سابق وزیر داخلہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور اسپیکر کو تاحیات سیکیورٹی اور غیر معمولی مراعات دینے کے نوٹ پر ازخود نوٹس لیا ۔ چیف جسٹس نے نوٹ میں لکھا ہے کہ سرکاری خرچے پر سیکیورٹی اور مراعات قانون کے منافی ہیں۔ پاکستان کے غریب عوام صحت اور پینے کے صاف پانی جیسی سہولتوں سے محروم ہیں اس لیے یہ ملک سابق عوامی نمائندوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔
چیف جسٹس نے سابق وزرائے اعظم ، سابق وزیر داخلہ، سندھ کے سابق وزیر اعلی سندھ، اسپیکرز اور ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ سیکریٹری داخلہ ، سیکریٹری قانون چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری سندھ کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل اور اکاونٹنٹ جنرل کو ان سیاستدانوں کو دی گئی مراعات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
source

Last edited by a moderator: