Advertisement

سابق نمائندوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے: چیف

سابق نمائندوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے: چیف جسٹس


​
169005_65758971.jpg




​
سابق نمائندوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سابق وزرائے اعظم، وزرائے اعلیٰ، وزرائے داخلہ اور اسپیکرز کو تاحیات سیکیورٹی اور غیر معمولی مراعات کا ازخود نوٹس لے لیا۔ سماعت سولہ اپریل سے تین رکنی بنچ کرے گا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے ذرائع ابلاغ میں سابق وزرائے اعظم، سابق وزیر داخلہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور اسپیکر کو تاحیات سیکیورٹی اور غیر معمولی مراعات دینے کے نوٹ پر ازخود نوٹس لیا ۔ چیف جسٹس نے نوٹ میں لکھا ہے کہ سرکاری خرچے پر سیکیورٹی اور مراعات قانون کے منافی ہیں۔ پاکستان کے غریب عوام صحت اور پینے کے صاف پانی جیسی سہولتوں سے محروم ہیں اس لیے یہ ملک سابق عوامی نمائندوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔

چیف جسٹس نے سابق وزرائے اعظم ، سابق وزیر داخلہ، سندھ کے سابق وزیر اعلی سندھ، اسپیکرز اور ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ سیکریٹری داخلہ ، سیکریٹری قانون چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری سندھ کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل اور اکاونٹنٹ جنرل کو ان سیاستدانوں کو دی گئی مراعات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

source
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: سابق نمائندوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے: چیف &#1580

جج صاحب، ایسے کاسمیٹک اقدامات میں ٹائم ضائع کرنے سے دو چار دِن آپکی بلے بلے تو ہو جائگی لیکن عوام کا بھا نہیں ہوگا۔


اِن بینک ڈکیت سیاستدانوں پر کیسز چلنے دیں جو آپ نے دس دس پندرہ پندرہ سالوں سے دبا رکھے ہیں۔
اپنی پارٹی نورا لیگ کے کیسز آپ نے پندرہ سالوں سے دبائے ہوئے ہیں، اب دودھ پیتے بچے بھی دسویں میں پہنچ گئے۔ اُن کا فیصلہ سُنائیں۔ آپ سوؤ موٹو لینے کے شوق میں نیا کھاتا کھول رہے ہیں۔


آپ بھی اپنے بھائی شو باز کی طرح شو مارت مارت جسٹس افتخار شریف مشہور ہو گئے۔



​
 
Re: سابق نمائندوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے: چیف &#1580

Wonderful job Chief saheb!! May Allah keep you healthy and strong to continue fight the evil corrupt mafias. InshaAllah with Imran Khan as Prime Minister all your judgements will be implemented to bring the criminals to justice.
 
Advertisement
Re: سابق نمائندوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے: چیف &#1580

Honorable CJ, we are with you.

We do have a glimmer of hope in this country,
thanks to your courage and perseverance.....
​
 
بڑی جلدی خیال آ گیاجب راتوں رات تاحیات سرکاری مراعات کے قوانین دم توڑتی اسمبلیو ں سےپاس کرواگٴےاور سارا میڈیا واویلا کرتا رہا مگر کوٴی پرسان حال نہ تھا۔ یە پنڈی والو کاڈنڈا لگتا ہے۔
 
پتہ نہیں اگر افتخار محمد چوہدری نہ ہوتا تو چور اور لٹیرے اس ملک کا کیا حال کرتے۔ اگر زرداری جیسا عذاب پاکستان پر مسلط رہا تو خدا نے افتخار محمد چوہدری کو پاکستان عوام کے لئے رحمت کا فرشتہ بنا کر بھیج دیا۔ تاریخ آپ کو سنہری الفاظ سے یاد کرے گی​
 
Advertisement
Great, but tell us honestly what about ARSALAN? Also does anyone has any clue how soon CJ or may be other Justice will be starting Article-6 proceeding for himself and for other PCO Judges?








 
Last edited: