تقریبا ایک ہفتہ پہلے یہ خبر آئی تھی کہ لاہور میں ایک پولیس آفیسر نے ایک لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی (زنا بالجبر) کا نشانہ بنایا۔ پولیس آفیسر گرفتار بھی ہو گیا لیکن آج وہی آفیسر اس بنیاد پر عدالت نے رہا کر دیا کہ"فریقین میں صلح ہو گئی"۔ یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا تعزیراتِ پاکستان میں زنا، ریپ یا بدکاری کیس میں فریقین باہمی صلح صفائی سے کیس کس طرح ختم ہو سکتا ہے؟
استغفراللہ! اگر ایسا ممکن ہے تو پھر بغیر نکاح برضا و رغبت جنسی تعلقات قائم (زنا) کرنے پر بھی کوئی قانونی گرفت نہیں ہونی چاہئیے کیونکہ جو جرم (زنا) بعد ازاں تماشہ بننے کے بعد آپسی سمجھوتے سے ختم ہو جانا ہے اسے پہلے سے باہمی رضامندی سے کرنے پر کیسی گرفت؟ میری محدود معلومات کے مطابق تو اسلام اور تعزیرات پاکستان میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں کہ "فریقین" ایک دوسرے کے ساتھ صلح یا کچھ لین دین کر کے کھیل ختم کر سکیں البتہ قتل میں دیت کی ایک گنجائش موجود ہے لیکن زنا/ریپ میں ایسی کوئی لچک شاید موجود نہیں۔ اگر یہ قانونی و عدالتی اندھیر نگری کے علاوہ کچھ اور ہے تو اصحاب علم روشنی ڈالیں۔
لاہور: سترہ سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ڈی ایس پی کو گرفتار کر لیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس اسٹیشن میں ایک 17 سالہ لڑکی کی والدہ نے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کے خلاف اپنی بیٹی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرایا۔ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا کہ ڈی ایس پی نے میری بیٹی کو 24 گھنٹے تک حراست میں رکھا اور اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔کاہنہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ڈی ایس پی کا بھی ڈی این اے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ سی سی پی او لاہور نے واقعہ کی تحقیقات 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔
May Allah SWA protect us all from such animals ....AMEEN
Such incidents are clear signs that those who rule us are not interested to safe guard the life and respect of common citizens ..