Advertisement

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات

’’خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات‘‘عام انتخابات کے ہنگام پی ٹی آئی نے اپنے انتخابی دستور میں لکھا تھا’’ایم این اے ایم پی اے کا کام صرف قانون سازی ہے۔ ترقیاتی امور بلد یا تی نمائندوں کا کام ہے۔’’یہی وجہ ہے کہ کے پی اسمبلی کے نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملے۔ نمائندوں نے کہا’’جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہو جاتے، تب تک تو فنڈز ہمیں جاری کر دیئے جائیں’’اس پر عمران خان کا جواب تھا’’نہیں، چاہے پانچ سال بعد ہی بلدیاتی انتخابات کیوں نہ ہوں، ایم پی اے کو فنڈ نہیں ملے گا‘‘یہی وجہ تھی کہ گزشتہ برس صرف تعلیم صحت پولیس اور پٹوار خانے پہ کام ہوا اور ترقیاتی بجٹ واپس آگیا تھا۔ اس بات پہ تنقید بہت ہوئی، لیکن ایک بات طے شدہ ہے کہ وہ فنڈز عمران خان نے اپنی شادی پہ نہیں لگائے، بلکہ کمیشن کی نذر ہونے سے بچالیئے‘‘اگر اسمبلی نمائندگان کا کام قانون سازی ہے، تو نمائندگان نے کیا پرا گریس دی اس باب میں

۔؟
سوال اچھا ہے ۔۔!!!

کے پی کے اسمبلی نے ایک سال میں باقی تینوں صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ قانون سازی کی ۔ ان میں سب سے اہم ترین چار قوانین ایسے ہیں کہ، جو کسی دوسرے صوبے میں کسی بھی روایتی سیاسی جماعت کے ہوتے ہوئے پاس ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔تو کیا اب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ ز ملیں گے۔؟پہلے تو یہ بتا دوں کہ کے پی کے کا بلدیاتی نظام جس قدر منظم اور مربوط ہے، خود اس کی تشکیل بھی کسی دوسرے صوبے میں روایتی سیاست کے ہوتے ہوئے نا ممکن ہے۔ تیس فیصد فنڈز بلدیاتی نمائندوں کو ملنے ہیں، جو کہ نہایت جرات مندانہ فیصلہ ہے۔ مشرف دور کے اور اب کے پی بلدیاتی نظام میں فرق بہت ہے۔ ایک یہ کہ یہ سسٹم گاؤں کی سطح تک گیا ہے، جس میں نوجوانوں اور خواتین کو بطور خاص حصہ دیا گیا ہے۔ پھر یہ کہ ویلیج لیول تک فائنانس کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، جو فنڈز کے اجرا اور ترقیاتی امور پہ چیک رکھے گی۔ مشرف دور میں چیک کوئی نہیں تھا، بس جو عیاشی ایم پی اے کر رہا تھا اس میں نا ظم کو شراکت دار بنا دیا گیا۔کیا آپ جانتے ہیں۔؟خیبر پختونخوا کل آبادی کا تیرہ فیصد ہے۔ اس چھوٹے صوبے میں اٹھاسی ہزار لوگوں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ جو نمائندے منتخب ہو نے جا رہے ہیں ان کی تعداد بیالیس ہزار سے متجاوز ہے

۔ پنجاب کل آبادی کا کم وبیش پچپن فیصد ہے۔ یہاں اگر آج انتخابات کروادیئے جائیں تو منتخب نمائندوں کی تعداد پینتس ہزار سے بھی کم ہوگی

۔ نہیں سمجھے ۔؟ اگر نہیں سمجھے تو رکیں مدنی چینل نہ دیکھیں، کیونکہ ابھی پارٹی چلے گی ٹِل سکس اِن دی مارننگ۔

!!!
ایک کریڈٹ میں دے لوں۔ !!بلدیاتی نظام کی تشکیل و تخلیق میں کلیدی کردار جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا ہے۔ مجھے ہمیشہ اس شخص کی کمٹمنٹ، ڈیڈیکیشن، محنت، خلوص اور قابلیت پہ رشک رہا ہے۔ نام ونمود سے بے نیاز ہوکر صرف کام پہ توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ بلاشبہ یہ جماعت اسلامی کی تربیت کا آئینہ دار ہے۔ گزشتہ ادوار میں وہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اپنی صلاحیت منوا چکا ہے اور اب بلدیات کے پراجیکٹ میں بھی سر خرو ٹھہرا ہے۔ سر خرو ہی کیا ٹھہرا، اس نے ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جو مک و قوم کی تعمیر وترقی کیلئے ایک مثال بن جائے گا۔

اس کی سحر انگیزی کو دیکھ کر عمران خان نہ صرف یہ کہ متاثر ہوئے بلکہ ٹوئٹر پہ اس کی قابلیت کو سر عام سراہا۔

جو سوال آپ کے ذہن میں ہے اس کی طرف آرہا ہوں۔۔!!انتخابات میں اتنی دیر اس لیئے لگی کہ کے پی گورنمنٹ نے
بائیو میٹرک سسٹم پہ ووٹنگ کا فیصلہ کیا، جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا۔ وجہ پوچھی تو الیکشن کمیشن نے کہا
’’اس سسٹم کو ترتیب دینا پھر آپریٹ کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔‘‘عنایت اللہ خان نے کہا’’سسٹم ہم تیار کر چکے ہیں، اگر آپ چاہیں تو انتخابات سے پہلے ایک پائلیٹ پراجیکٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔’’اس آفر کو بھی الیکشن کمیشن نے یہ کہ کر مسترد کردیا کہ اس پہ باقی جماعتوں کا اتفاق رائے درکار ہوگا۔ فائنلی کے پی گور نمنٹ نے گزشتہ نومبر میں الیکشن کمیشن کو بذریعہ خط آگاہ کیا کہ انتخابات کا اعلان کردیا جائے، ہم تیار ہیں۔ اب جا کر الیکشن کمیشن نے اعلان کیا۔

انتخابات کیسے ہوئے۔؟؟ا

نتخابات میں بدنظمی ہوئی، جو کہ سامنے کی بات ہے۔ دھاندلی بھی یہ رہی سامنے نظر آرہی ہے۔ دونوں معاملوں میں ذمہ داری پی ٹی آئی پہ عائد کرنا درست نہیں ہے۔ وجہ۔؟ دو وجوہات ہیں۔
۱۔ جو شخص اس بات پہ اصرار کر رہا ہو کہ بائیو میٹرک سسٹم پہ ووٹنگ ہونی چاہیئے ، بھلا وہ دھاندلی کیوں کرے۔؟ دھاندلی وہ کرے جس نے بائیو میٹرک کو مسترد کیا۔

۲۔عنایت اللہ خان کی سفارشات اور الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ پہ تمام انتطامی اختیارات الیکشن کمیشن کو سونپ دیئے
گئے تھے۔
نہیں سمجھے۔؟ سمجھاتا ہوں۔مثال دی جارہی ہے عام انتخابات کی۔۔ ادھر، اک ذرا کان رکھیئے۔ عام انتخابات میں خود الیکشن کمیشن نے کہا کہ اختیارات ہمیں نہیں دیئے گئے۔۔ سچ بھی یہی تھا۔ ہے نا۔؟ اب پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں الیکشن کمیشن ایک بار تو کہہ کر دکھا دے کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں تھے۔ بالکل نہیں کہہ سکتا۔

اگلی بات۔۔!!دھاندلیوں اور بے ضابطگیوں کا کیا ہوگا۔؟

اور یہ کہ میاں افتخار کو کیا سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔؟
میری جان ایسا ہے کہ !!!وقار یونس نے سری کانت کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ وقار نے بمع فیلڈرز کے زوردار اپیل کی اور ایمپائر نے آؤٹ دیدیا۔ سری کانت نے ری ایکشن سے ظاہر کیا کہ آؤٹ غلط ہے اور پویلین کو چل دیا۔

عمران امپائر کے پاس آیا، اور کہا
’’اس کو واپس بلا لو کیونکہ مطمئن نہیں ہے‘‘امپائر نے سری کانت کو واپس بلالیا۔ سری کانت کریز کی طرف بڑھ رہا تھا کہ حیرت زدہ کمنٹیٹر نے کہا’’یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔

‘‘
مگر کمنٹیٹر یہ نہیں جانتا تھا کہ تاریخ تو ابھی رقم ہونے جارہی ہے۔ جانتے ہیں کیا ہوا۔؟ وقار نے ہی اگلی بال کی اور اسی بال پہ سری کانت کی تینوں وکٹیں اکھیڑ کر رکھ دیں۔ دھت تیری کی۔۔!!! چل نکل تیری تو میں

۔
ایک اور سناؤں۔؟

یہ تو سن ہی لو یار، مزا آئے گا۔
نوے کے اوائل میں حیدر آباد میں انڈیا کے خلاف ٹیسٹ میچ جاری تھا۔ جاوید میانداد کھڑے تھے دو سو چھیاسی پہ۔ یہیں پہ عمران نے اننگ ڈیکلئیر کردی اور میانداد سو کا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔ کھلاڑی سب حیرت زدہ رہ گئے اور نا خوشگواری میانداد کی بدن بولی سے ظاہر تھی۔ اس بات پہ کامل ایک برس تک عالمی میڈیا تک میں عمران پہ تنقید ہوئی۔ جہاں بہت کچھ کہا گیا، وہاں اسے پروفیشنل جیلیسی بھی کہا گیا۔ عمران مگر خامو ش۔ تنقید کیا تھی۔؟ یہی نا کہ ایسے وقت پہ اننگ ختم کی گئی کہ میانداد کی سنچریوں میں اضافہ ہونے جارہا تھا۔ بات آئی گئی ہوگئی۔ پانچ برس بعد وقت پلٹا۔ فیصل آباد میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہی عمران خان خود چھیانوے کے اسکور پہ کھڑے تھے۔ سینچری سے صرف چار رنز کی دوری پہ تھے۔ عمران خان نے چھیانوے رنز پہ ہی اننگ ڈیکلیئر کرکے ایسی عجیب وغریب تاریخ رقم کردی کہ کرکٹ سا ئینس ہی سٹپٹا کر رہ گئی۔

حیدر آباد کا میچ ہو کہ فیصل آباد کا، دونوں پاکستان نے ہی جیتے۔ آج جاوید میانداد خود گواہی دیتے ہیں کہ ’’عمران نے ایسے تمام فیصلے افراد سے بالاتر ہوکر کیئے تھے، اور انہی فیصلوں نے ہمیشہ ٹیم کو سر خرو کیا‘‘۔
آپ کہتے ہیں عمران خان کے پیچھے ورلڈ کپ ہے۔ ورلڈ کپ نہیں ہے میرے حضور، اقدار ہیں اقدار۔ یہ اسی کا اعزاز ہے کہ کرکٹ میں پہلی بار نیوٹرل ایمپائر متعارف کروائے۔ کہیں اور نہیں، پاکستان میں متعارف کرو ائے۔وقت آئے گا، کہ ہم کہیں گے۔!!!۱۔واہ۔ عمران نے تو تحقیقات بھی کروالیں پھر سے انتخابات بھی کروا لیئے۔

۲۔ ہاں یار، میاں افتخار کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں تھا ویسے۔
آخری تجزیئے میں بس اتنا کہہ لینے دیں ۔۔!!!بھٹو کی موت اسی دن واقع ہوگی جس دن عمران خان زندہ رہنے کیلئے مرے گا۔ کرکٹ سے زیادہ اس کے احسانات سیاست پہ ہیں۔ ابھی دھول اڑی ہوئی اور بلا کا شور ہے۔ اسی لیئے نہ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی دے رہا ہے اور نہ ہی کان پڑی آواز سنائی دیتی ہے۔

آپ مانیں گے، میں بھی مانوں گا، مگر عمران نہیں ہوگا۔
بس یہی ہے نا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔؟

اگر عمران نے خود اپنے خلاف فیصلہ سنا کر شفاف تحقیقات کروادیں، تو کیا اسے داد دوگے۔؟ نہیں دو گے۔ کیوں۔؟
کیونکہ وہ زندہ ہے، اور ہم مردہ پرست ہیں۔
ّ(میری اس تحریر کے جملہ حقوق ’’دی نیوز اردو ٹرائب‘‘ کے نام محفوظ ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ شئیر نہیں کرسکتے۔ شئیر کر سکتے ہیں)

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement

287j1wn.jpg
 
Brother "Exnooni" aap ki post sirf jhoot or lafazi ka majmua hai........
"جس پارٹی کو شکایت ھے کہ ہم نے دھاندلی کی ھے، وہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے اور حلقے کی شکایت کردے۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم دوبارہ الیکشن کروا دیں گے" - عمران خانخاب صاحب، پہلی بات تو یہ ھے کہ الیکشن کمیشن کے پاس شکایت لے کر جانے کی بات تو ن لیگ پچھلے دو سال سے آپ کو کہتی آئی ھے لیکن آپ نے یہ دلیل نہیں مانی، پھر آپ کی دفعہ لوگ کیوں مان لیں؟
دوسری بات، آپ کو کس نے کہہ دیا کہ دوبارہ الیکشن کا فیصلہ آپ یا آپ کی پارٹی کرسکتی ھے؟ یہ کام تو الیکشن کمیشن یا عدالت کا ھے۔ رہی بات کہ آپ کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، تو خان صاحب بات یہ ھے کہ جب الیکشن کمیشن یا عدالت کا فیصلہ آگیا تو پھر چاھے آپ کو اعتراض ہو یا نہ ہو،
کی فرق ہیندا اے؟ ہوگا تو وہی جو الیکشن کمیشن کہے گا۔

پتہ نہیں آپ کا سیاسی مشیر کون ھے۔ اگر کہیں تو
​
 
Advertisement

تحریک انصاف نے دوسال پہلے اپنی پارٹی کے اندر انتخابات کروائے اور ان میں ایسا گھڑمس مچا، وہ دھاندلی ہوئی کہ ایک کمیشن بنانا پڑا اور پچھلے ہفتے سارے عہدیدار برطرف کرنے پڑگئے۔
کل تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کروائے اور وہ گھمسان کا گھڑمس مچایا کہ فافن جیسے ادارے کو بھی کہنا پڑگیا کہ 26 فیصد سے زائد نشستوں پر دھاندلی ہوئی۔ ایک صوبائی وزیر گنڈاپور تو بیلٹ باکس لے کر ہی فرار ہونے لگے تھے۔
ذرا سوچیں، اگر تحریک انصاف نے کبھی قومی انتخابات کروا دیئے تو شاید ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے
​
 
KPK Local Bodies election par Pappu Burger kia kehty hien, social media sy aik photo hazar i kidmat h.....

1525382_832449213509838_7594045373628110180_n.jpg

KPK ki Pappu Police or Pappu Burger Potwaries ka kamal, Pasha Party nay 32% seats (against 47% seats in Election 2013), agar Pappu Police/Potwari kamal na huta to shayed 10% seats be Pasha Party na jeet sakti.

11393080_465688803594771_6003479630891994747_n.jpg

Social media ki yeah photo auqat batany ky lie kafi h
 
Last edited:

do you mean popular vote or PTI vs All geedars???
 
Advertisement

تحریک انصاف نے دوسال پہلے اپنی پارٹی کے اندر انتخابات کروائے اور ان میں ایسا گھڑمس مچا، وہ دھاندلی ہوئی کہ ایک کمیشن بنانا پڑا اور پچھلے ہفتے سارے عہدیدار برطرف کرنے پڑگئے۔
کل تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کروائے اور وہ گھمسان کا گھڑمس مچایا کہ فافن جیسے ادارے کو بھی کہنا پڑگیا کہ 26 فیصد سے زائد نشستوں پر دھاندلی ہوئی۔ ایک صوبائی وزیر گنڈاپور تو بیلٹ باکس لے کر ہی فرار ہونے لگے تھے۔
ذرا سوچیں، اگر تحریک انصاف نے کبھی قومی انتخابات کروا دیئے تو شاید ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے
​

At least they dare to go for elections
 
Brother "Exnooni" aap ki post sirf jhoot or lafazi ka majmua hai........
"جس پارٹی کو شکایت ھے کہ ہم نے دھاندلی کی ھے، وہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے اور حلقے کی شکایت کردے۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم دوبارہ الیکشن کروا دیں گے" - عمران خانخاب صاحب، پہلی بات تو یہ ھے کہ الیکشن کمیشن کے پاس شکایت لے کر جانے کی بات تو ن لیگ پچھلے دو سال سے آپ کو کہتی آئی ھے لیکن آپ نے یہ دلیل نہیں مانی، پھر آپ کی دفعہ لوگ کیوں مان لیں؟
دوسری بات، آپ کو کس نے کہہ دیا کہ دوبارہ الیکشن کا فیصلہ آپ یا آپ کی پارٹی کرسکتی ھے؟ یہ کام تو الیکشن کمیشن یا عدالت کا ھے۔ رہی بات کہ آپ کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، تو خان صاحب بات یہ ھے کہ جب الیکشن کمیشن یا عدالت کا فیصلہ آگیا تو پھر چاھے آپ کو اعتراض ہو یا نہ ہو،
کی فرق ہیندا اے؟ ہوگا تو وہی جو الیکشن کمیشن کہے گا۔

پتہ نہیں آپ کا سیاسی مشیر کون ھے۔ اگر کہیں تو
​

دھاندھلی کی شکایت کرنے والی پارٹیوں میں ذرا بھی شرم ہے اور وہ واقعی میں سمجھتی ہیں کہ دھاندھلی ہوئی ہے تو انھیں چاہیے کہ ایک پریس کانفرنس کریں یا کے پی کے اسمبلی میں ایک قرارداد لائیں کہ الیکشن دھاندھلی زدہ ہیں اور ہم اس الیکشن کو نہیں مانتے....یا الیکشن دوبارہ کروائیں یا کوئی ایسا کمیشن تشکیل دیں جو فیصلہ کرے کہ دھاندھلی ہوئی ہے یا نہیں یا کتنی ہوئی ہے

مگر میرا چیلنج ہے
کے ایسا کچھ نہیں ہوگا

کیوں کہ فقط سیاسی بیان بازی اور پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں ہو رہا
 
Apko main likh k deta hoon yeh corrupt tola kabhi b commission main nahi jaey ga na he yeh koi resolution le ker ain ge kp assembly main ku k na to dhandli hui hai na he yeh PTI ka shewa hai.

Aor inhain yeh b pata hai k agar inhon ne aisa kuch kia to Imran khan naye elections kerwa de ga division by division phr yeh saray pehlay se b ziada na'ngay hoon ge.
 
KPK Local Bodies election par Pappu Burger kia kehty hien, social media sy aik photo hazar i kidmat h.....

KPK ki Pappu Police or Pappu Burger Potwaries ka kamal, Pasha Party nay 32% seats (against 47% seats in Election 2013), agar Pappu Police/Potwari kamal na huta to shayed 10% seats be Pasha Party na jeet sakti.

Social media ki yeah photo auqat batany ky lie kafi h

Is leay ab Maryam aur Asma ko nachatey heinnn. (bigsmile)(bigsmile)(bigsmile)(bigsmile)(bigsmile)
 
Advertisement

تحریک انصاف نے دوسال پہلے اپنی پارٹی کے اندر انتخابات کروائے اور ان میں ایسا گھڑمس مچا، وہ دھاندلی ہوئی کہ ایک کمیشن بنانا پڑا اور پچھلے ہفتے سارے عہدیدار برطرف کرنے پڑگئے۔
کل تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کروائے اور وہ گھمسان کا گھڑمس مچایا کہ فافن جیسے ادارے کو بھی کہنا پڑگیا کہ 26 فیصد سے زائد نشستوں پر دھاندلی ہوئی۔ ایک صوبائی وزیر گنڈاپور تو بیلٹ باکس لے کر ہی فرار ہونے لگے تھے۔
ذرا سوچیں، اگر تحریک انصاف نے کبھی قومی انتخابات کروا دیئے تو شاید ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے
​

جماعت اسلامی کو جیتنے کے لیے ووٹر ارکان کی کم اور حامیان (دوسری سیاسی جماعتوں کی حمایت)کی زیادہ ضرورت پڑتی ہے​
 
KPK Local Bodies election par Pappu Burger kia kehty hien, social media sy aik photo hazar i kidmat h.....

1525382_832449213509838_7594045373628110180_n.jpg

KPK ki Pappu Police or Pappu Burger Potwaries ka kamal, Pasha Party nay 32% seats (against 47% seats in Election 2013), agar Pappu Police/Potwari kamal na huta to shayed 10% seats be Pasha Party na jeet sakti.

11393080_465688803594771_6003479630891994747_n.jpg

Social media ki yeah photo auqat batany ky lie kafi h

تو کون میں خواہ مخواہ
نہ تین میں نہ تیرا میں
ن لیگی جگنو پٹواریوں کا پچھواڑا باقی جماعتوں سے بھی زیادہ جل رھا بلدیاتی الیکشن پر
​