- Joined
- Nov 26, 2012
- Posts
- 6,917
- Reaction score
- 8,665
- Points
- 0
[h=1]طالبان تربیت کے دوران خودکش بمباروں سے جنسی زیادتی کرتے ہیں، قومی نظامت برائے سلامتی[/h][h=2]افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان عسکریت پسند جن نو عمر لڑکوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی تربیت دیتے ہیں وہ انہیں نشہ کراتے ہیں اور ان سے جنسی زیادتی کا ارتکاب کرتے ہیں۔[/h]
عسکریت پسندوں کی جانب سے نوجوانوں کو خودکش بم دھماکوں کے لیے بھرتی کرنے کے غیر اخلاقی طریقے اپنانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ تاہم جنسی زیادتی سے متعلق منظر عام پر آنے والی خبروں پر عوام میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ سینٹرل ایشیا آن لائن اس قسم کی کوششوں پر پائی جانے والی تشویش پر نظر ڈال رہی ہے۔ آج کی رپورٹ افغان انٹیلیجنس ایجنسی کی ان اطلاعات پر مبنی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ طالبان عسکریت پسند اپنے تربیتی کیمپوں میں نو عمر لڑکوں کا جنسی استحصال کر رہے ہیں۔
طالبان کے ہاتھوں نو عمر لڑکوں سے جنسی زیادتی کے موضوع پر افغانستان اور پاکستان میں بہت کم لب کشائی کی جاتی تھی مگر اب یہ گفتگو کا عام موضوع بنتا جا رہا ہے۔
نعمت اللہ نامی ایک سابق متوقع خودکش بمبار نے افغانستان کی قومی نظامت برائے سلامتی کو بتایا کہ ان سمیت نوجوانوں کو اپنے تربیت کاروں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننا پڑا۔ یہ بات نظامت نے 23 ستمبر کو ایک بیان میں کہی۔
نعمت اللہ نے بتایا کہ عسکریت پسند رہنما ملا احمد عرف ملا اختر نے بھی اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس رہنما نے ستمبر میں صوبہ ہرات کے ضلع ادرسکن میں اسے اپنی موٹر سائیکل پر خودکش حملہ کرنے کی تربیت دی تھی۔
پولیس نے نعمت اللہ کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور قومی نظامت برائے سلامتی کو اس سازش اور طالبان کے ہاتھوں نو عمر لڑکوں کو جنسی طور پر نشانہ بنانے کے بارے میں بتایا۔ نعمت اللہ نے بتایا کہ ملا نسیم اور اختر نے زیر تربیت متعدد بمباروں کو اتنا زیادہ نشہ کرایا کہ وہ اپنے ہوش و حواس سے بیگانہ ہو گئے اور ان دونوں نے بے ہوشی کے دوران بھی انہیں متعدد بار درندگی کا نشانہ بنایا۔
[h=2]مبصرین کی جانب سے جنسی زیادتی کی تصدیق[/h]پاکستان اور افغانستان میں ڈاکٹروں اور سرگرم کارکنوں نے طبی لحاظ سے تصدیق کی ہے کہ اس طرح کی زیادتیوں کا ارتکاب ہوا ہے۔
ضلع بنوں کے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹر محمد ہاشم نے سینٹرل ایشیا آن لائن سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے کم از کم پانچ نو عمر لڑکوں کا طبی معائنہ کیا ہے جو جنوبی وزیرستان میں طالبان کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہوئے تھے۔
ہاشم نے کہا کہ یہ لڑکے طالبان کی تحویل سے فرار ہو گئے تھے اور انہوں نے حکام کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے انہیں جنسی درندگی کا نشانہ بنایا تھا۔ خیبر میڈیکل کالج پشاور کے شعبہ فارنزک سائنس کے استاد مصطفٰی گل نے بھی ان نو عمر لڑکوں کے ساتھ کام کیا ہے جو طالبان کی زیادتی کا نشانہ بنے تھے۔
گل نے سینٹرل ایشیا آن لائن کو بتایا کہ ہمارے پاس یکم جنوری سے اب تک 27 ایسے کیس آئے ہیں جن میں نو عمر لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا کہ آیا پکڑے جانے پر عسکریت پسندوں کو جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسپیشل برانچ کے ایک پولیس افسر خالد خان نے سینٹرل ایشیا آن لائن سے گفتگو میں کہا کہ عسکریت پسند اکثر غریب بچوں کو اغوا کر لیتے ہیں اور پھر انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں طالبان کے تربیتی مراکز سے فرار ہونے والے متعدد لڑکوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور ان کے والدین اس سلسلے میں کچھ نہ کر سکے۔
تاہم لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والوں میں محض طالبان عسکریت پسند ہی شامل نہیں۔ خان نے بتایا کہ بعض علماء کو مساجد میں اپنے شاگردوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کی ایک مسجد میں ہم نے ایک مقامی پیش امام کے خلاف مقدمہ درج کیا جو قرآن حفظ کرنے والے ایک بچے کے ساتھ جنسی فعل میں ملوث تھا۔
[h=2]اس رواج کی مذمت، اسلام کے خلاف قرار[/h]قومی نظامت برائے سلامتی کی جانب سے نعمت اللہ کے واقعے کے بارے میں معلومات جاری کرنے کے بعد مذہبی علماء اور بچوں کے حقوق کے سرگرم کارکنوں نے اس طرح کے جرائم کی پر زور مذمت کی ہے۔
ادارہ استحکام شراکتی ترقی کے خیبر پختونخواہ میں ایک علاقائی رہنما ارشد ہارون نے سینٹرل ایشیا آن لائن کو بتایا کہ اس سے اسلام کا نام بدنام ہوتا ہے۔ کوئی مسلمان بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا جواز پیش نہیں کر سکتا۔ یہ ایک گھناؤنا جرم ہے۔
ہارون نے کہا کہ یہ کسی بھی لحاظ سے انسانی فعل نہیں ہے۔ بچوں کو نشہ کرانا اور ان سے زبردستی اس طرح کی قبیح حرکات کا ارتکاب کرنے کی تمام سماجی اصولوں اور انسانی اقدار میں مذمت کی جاتی ہے۔
کابل یونیورسٹی کے طالب علم اور سرگرم کارکن ضیاء الدین نے کہا کہ اب افغانستان کے عوام عسکریت پسندوں کا حقیقی چہرہ دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آخر یہ عسکریت پسند تربیت کار اور رہنما خودکش جیکٹ پہن کر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا کیوں نہیں لیتے؟
Source