- Joined
- Nov 25, 2009
- Posts
- 5,355
- Reaction score
- 11,360
- Points
- 113
خواتین کو کمزور جان کر ہراساں کرنے کا مرض ہماری سوسائٹی میں بہت بری طرح سرایت کر گیا ہے. گھر اور آفس کی چاردیواری سے لیکر پبلک مقامات تک ہر جگہ خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے. آج بھی ہماری سوسائٹی میں ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جو لڑکے کی پیدائش پر جشن مناتے ہیں اور لڑکی کی پیدائش پرانکے ہاں صف ماتم بچھ جاتی ہے. ہم اسلام اور انسانیت کے ٹھیکیدار بن کر خواتین کے حقوق اور انکے تحفظ کی باتیں تو بہت کرتے ہیں لیکن ہماری ذہنیت ابھی بھی خواتین کے حقوق تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے. مرد برے سے برا کام بھی کرے تو کوئی اسے پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ کوئی خاتون معمولی غلطی کی مرتکب بھی ہو تو ہماری غیرت جاگ اٹھتی ہے اور ہم اسے غیرت کے نام پر قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں
پاکستان شاید وہ واجد ملک ہے جہاں خواتین کو زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح سیاست کے میدان میں بھی ہراساں کیا جاتا ہے. پاکستان میں سیاسی طور پر خواتین کو ہراساں کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے. خواتین کو ہراساں کرنے کا آغاز مولویوں اور جماعت اسلامی نے بیگم رعنا لیاقت علی کو ہراساں کرکے کیا، اسکے بعد جنرل ایوب خان کے دور میں انکے بیٹے کیپٹن گوہر ایوب نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے گھر پر فائرنگ کرکے انہیں ہراساں کیا, آئی جے آئی نے حسین حقانی کی سر پرستی میں بھٹو خواتین کو ہراساں کرنے کیلیے ان کے خلاف انتہائی گھٹیا مہم چلائی، نواز شریف کے پچھلے دور حکومت میں بینظر بھٹو اور جمائما خان کے خلاف مہم چلائی گئی اور موجودہ دور حکومت میں ریحام خان کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے اور پی پی پی نے حال ہی میں توہین آمیز طریقے سے سندھ اسمبلی کے لیے منتخب خاتون رکن اسمبلی پروین عزیز کو ہراساں کرکے آستیفہ لیا ہے. پی ٹی آئی والوں نے تو ہر شعبہ زندگی خصوصا سیاست اور صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی اپنی مخالف خواتین کی سوشل میڈیا اور جلسے جلوسوں میں کردار کشی اور انہیں ہراساں کرنے کی انتہا کر دی حتی کہ انکی اپنی پارٹی کی خواتین بھی انکے شر سے محفوظ نہ رہ سکیں. سب سے افسوس ناک بات یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی لیڈر کی طرف سے خواتین کو ہراساں کرنے کا آغاز عمران خان نے اپنے کراچی کے جلسے میں ہزاروں خواتین کی موجودگی میں کھلے عام مریم نواز دھمکی دیکر اور ہراساں کرکے کیا. یہ قومی سطح کے لیڈر کی طرف سے خواتین کو براہ راست ہراساں کرنے کی بد ترین مثال تھی
اس فورم پر بھی خواتین کو بری طرح ہراساں کیا جاتا ہے. مرد حضرات (جن میں میں خود بھی شامل ہوں) جانے انجانے میں خواتین کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کر جاتے ہیں. کبھی کبھی ہم غلط فہمی میں خواتین کی آئی ڈی میں کسی مرد کو چھپے سمجھکر بھی خواتین سے توہین آمیز رویہ اختیار کر جاتے ہیں جو کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے. اس بات میں بھی حقیقت ہے کہ بعض اوقات خواتین بھی نادانستہ یا دانستہ ایک حد عبور کر جاتی ہیں لیکن مرد ہونے کی حیثیت سے ہمیں خواتین کی چھوٹی موٹی باتوں کو برداشت کر لینا چاہئیے اور ان سے الجھنے اور انہیں ہراساں کرنے سے گریز کرنا چاہئیے
میں اپنے تمام دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ
بحث کے دوران خواتین کا احترام ملحوظ خاطر رکھا کریں. کوئی خاتون بد تمیزی بھی کر رہی ہو تو اس سے یہ کہہ کر معذرت کر لیا کریں کہ کہ میں خاتون ہونے کے ناطے آپ سے الجھنا نہیں چاہتا ہوں. کوئی خاتون جتنی بھی بری ہو اس سے بات کرتے وقت شائستگی کا دامن نہ چھوڑا کریں. خواتین کو بلا خوف و خطر اپنے خیالات کے اظہار کے لیے با وقار، ساز گار اور محفوظ ماحول فراہم کرنا مردوں کی زمہ داری ہے. میری نظر میں یہ واحد فورم ہے جہاں خواتین سیاسی و غیر سیاسی ڈسکشن میں کھل کر حصہ لیتی ہیں. ہمیں انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے اور انہیں احساس تحفظ دلانا چاہئیے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ڈسکشن میں حصہ لے سکیں
الله تعالیٰ نے مردوں کو خواتین کا محافظ بنایا ہے. انہیں کسی بھی طرح خواتین سے توہین آمیز رویہ اپنانا، انکا مذاق اڑانا یا انہیں کسی طرح بھی ہراساں کرنا زیب نہیں دیتا ہے
بہت شکریہ

Last edited by a moderator: