Advertisement

خواتین کو ہراساں کرنا مردانگی نہیں


​
2e0spds.jpg



خواتین کو کمزور جان کر ہراساں کرنے کا مرض ہماری سوسائٹی میں بہت بری طرح سرایت کر گیا ہے. گھر اور آفس کی چاردیواری سے لیکر پبلک مقامات تک ہر جگہ خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے. آج بھی ہماری سوسائٹی میں ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جو لڑکے کی پیدائش پر جشن مناتے ہیں اور لڑکی کی پیدائش پرانکے ہاں صف ماتم بچھ جاتی ہے. ہم اسلام اور انسانیت کے ٹھیکیدار بن کر خواتین کے حقوق اور انکے تحفظ کی باتیں تو بہت کرتے ہیں لیکن ہماری ذہنیت ابھی بھی خواتین کے حقوق تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے. مرد برے سے برا کام بھی کرے تو کوئی اسے پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ کوئی خاتون معمولی غلطی کی مرتکب بھی ہو تو ہماری غیرت جاگ اٹھتی ہے اور ہم اسے غیرت کے نام پر قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں



پاکستان شاید وہ واجد ملک ہے جہاں خواتین کو زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح سیاست کے میدان میں بھی ہراساں کیا جاتا ہے. پاکستان میں سیاسی طور پر خواتین کو ہراساں کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے. خواتین کو ہراساں کرنے کا آغاز مولویوں اور جماعت اسلامی نے بیگم رعنا لیاقت علی کو ہراساں کرکے کیا، اسکے بعد جنرل ایوب خان کے دور میں انکے بیٹے کیپٹن گوہر ایوب نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے گھر پر فائرنگ کرکے انہیں ہراساں کیا, آئی جے آئی نے حسین حقانی کی سر پرستی میں بھٹو خواتین کو ہراساں کرنے کیلیے ان کے خلاف انتہائی گھٹیا مہم چلائی، نواز شریف کے پچھلے دور حکومت میں بینظر بھٹو اور جمائما خان کے خلاف مہم چلائی گئی اور موجودہ دور حکومت میں ریحام خان کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے اور پی پی پی نے حال ہی میں توہین آمیز طریقے سے سندھ اسمبلی کے لیے منتخب خاتون رکن اسمبلی پروین عزیز کو ہراساں کرکے آستیفہ لیا ہے. پی ٹی آئی والوں نے تو ہر شعبہ زندگی خصوصا سیاست اور صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی اپنی مخالف خواتین کی سوشل میڈیا اور جلسے جلوسوں میں کردار کشی اور انہیں ہراساں کرنے کی انتہا کر دی حتی کہ انکی اپنی پارٹی کی خواتین بھی انکے شر سے محفوظ نہ رہ سکیں. سب سے افسوس ناک بات یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی لیڈر کی طرف سے خواتین کو ہراساں کرنے کا آغاز عمران خان نے اپنے کراچی کے جلسے میں ہزاروں خواتین کی موجودگی میں کھلے عام مریم نواز دھمکی دیکر اور ہراساں کرکے کیا. یہ قومی سطح کے لیڈر کی طرف سے خواتین کو براہ راست ہراساں کرنے کی بد ترین مثال تھی

​
By8u-6NCAAAAw-W.jpg:large



​
B46nJPvCIAAqYuT.jpg




B46njIWCMAApgVn.jpg



اس فورم پر بھی خواتین کو بری طرح ہراساں کیا جاتا ہے. مرد حضرات (جن میں میں خود بھی شامل ہوں) جانے انجانے میں خواتین کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کر جاتے ہیں. کبھی کبھی ہم غلط فہمی میں خواتین کی آئی ڈی میں کسی مرد کو چھپے سمجھکر بھی خواتین سے توہین آمیز رویہ اختیار کر جاتے ہیں جو کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے. اس بات میں بھی حقیقت ہے کہ بعض اوقات خواتین بھی نادانستہ یا دانستہ ایک حد عبور کر جاتی ہیں لیکن مرد ہونے کی حیثیت سے ہمیں خواتین کی چھوٹی موٹی باتوں کو برداشت کر لینا چاہئیے اور ان سے الجھنے اور انہیں ہراساں کرنے سے گریز کرنا چاہئیے


میں اپنے تمام دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ


بحث کے دوران خواتین کا احترام ملحوظ خاطر رکھا کریں. کوئی خاتون بد تمیزی بھی کر رہی ہو تو اس سے یہ کہہ کر معذرت کر لیا کریں کہ کہ میں خاتون ہونے کے ناطے آپ سے الجھنا نہیں چاہتا ہوں. کوئی خاتون جتنی بھی بری ہو اس سے بات کرتے وقت شائستگی کا دامن نہ چھوڑا کریں. خواتین کو بلا خوف و خطر اپنے خیالات کے اظہار کے لیے با وقار، ساز گار اور محفوظ ماحول فراہم کرنا مردوں کی زمہ داری ہے. میری نظر میں یہ واحد فورم ہے جہاں خواتین سیاسی و غیر سیاسی ڈسکشن میں کھل کر حصہ لیتی ہیں. ہمیں انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے اور انہیں احساس تحفظ دلانا چاہئیے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ڈسکشن میں حصہ لے سکیں

الله تعالیٰ نے مردوں کو خواتین کا محافظ بنایا ہے. انہیں کسی بھی طرح خواتین سے توہین آمیز رویہ اپنانا، انکا مذاق اڑانا یا انہیں کسی طرح بھی ہراساں کرنا زیب نہیں دیتا ہے


بہت شکریہ


​


​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Imran khan responded Maryam Nawaz Tweet who was praising attack on people chanting Go Nawaz Go





@???? ?????? ??? ????
??? ?? ???????? ?? ??????? ??????? ?? ?????

 
Last edited:
Advertisement

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی لیڈر کی طرف سے خواتین کو ہراساں کرنے کا آغاز عمران خان نے اپنے کراچی کے جلسے میں ہزاروں خواتین کی موجودگی میں کھلے عام مریم نواز دھمکی دیکر اور ہراساں کرکے کیا. یہ قومی سطح کے لیڈر کی طرف سے خواتین کو براہ راست ہراساں کرنے کی بد ترین مثال تھی


آپ کی باقی تمام باتوں سے اتفاق ہے مگریہاں آپ ڈنڈی مار گئے، عمران خان نے مریم نواز کو کبھی ہراساں نہیں کیا، جب مریم نواز سو ارب روپے کے فنڈ پر بلا جواز براجمان تھی، تب اس پر سوال اٹھانا ہر کسی کا حق تھا، وہ قوم کا پیسہ تھا، مریم نواز کی اس بلاجواز تقرری کو ہدف تنقید بنانا کہاں سے ہراساں کرنا ہوگیا،۔
 
Advertisement
چلو گالی بریگیڈ والے بھی پٹواریوں کی امداد میں میدان میں اگے اور اپنی مادری زبان میں شروع
 

باوا جی ! آپ کی بات پوری ہوتے ہی کُت خانہ شروع ہو گیا۔
(cry)​



بہت شکریہ - عاطف بھائی


کت خانہ بعض لوگوں کی مجبوری ہوتی ہے اور وہ گند مچائے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں


میں نے تو سب پارٹیوں کا ذکر کیا ہے اور خود اپنے آپ کو بھی ان لوگوں میں شامل کیا ہے جو دانستہ یا نا دانستہ خواتین کو ہراساں کرتے ہیں

:)


​
 

اب جن بےچارے انقلابیوں کی سیاسی تربیت ہی بدتمیز لیڈر کے میڈیا سیل میں ہوئی ہو ان سے شائستگی کی کیا توقع؟؟

عمران کا نام آتے ہی یہ اپنی ڈھائی روپے فی پوسٹ کی کمائی حلال کرنے اور گلے میں پڑے پٹے کا حق ادا کرنے کے چکر میں پڑ جاتے ہیں۔
:(​
 
bhot khoob BAWA
start aur end bht zabrdst hai

mid sy kuch alfaz ger ber hain
:angry_smile:

waise ap ny tawajo bht achi bat ki terf dilahe
jo is forum py kisi bhi lerki ki insult ki jati hai

bht se baten haqeqt py mabni hain sir

waise aap ki is forum k lyhaz sy bht achi observation hai
 
Advertisement
آپ کی باقی تمام باتوں سے اتفاق ہے مگریہاں آپ ڈنڈی مار گئے، عمران خان نے مریم نواز کو کبھی ہراساں نہیں کیا، جب مریم نواز سو ارب روپے کے فنڈ پر بلا جواز براجمان تھی، تب اس پر سوال اٹھانا ہر کسی کا حق تھا، وہ قوم کا پیسہ تھا، مریم نواز کی اس بلاجواز تقرری کو ہدف تنقید بنانا کہاں سے ہراساں کرنا ہوگیا،۔


بہت شکریہ


عمران خان کی دھمکی کا اس فنڈز سے کوئی تعلق نہیں ہے



​
 
مرد تو مرد ان کی حامی خواتین زیادہ بیہودہ اور واہیات ہیں۔ فورم پر بھی ہر بیہودہ کمنٹ کو لائک دیتی ہیں اور جس کمنٹ میں عقل کی کوئی بات ہو اسے ڈسلائیک کرتی ہیں۔
(cry)​
 
آپ کی باقی تمام باتوں سے اتفاق ہے مگریہاں آپ ڈنڈی مار گئے، عمران خان نے مریم نواز کو کبھی ہراساں نہیں کیا، جب مریم نواز سو ارب روپے کے فنڈ پر بلا جواز براجمان تھی، تب اس پر سوال اٹھانا ہر کسی کا حق تھا، وہ قوم کا پیسہ تھا، مریم نواز کی اس بلاجواز تقرری کو ہدف تنقید بنانا کہاں سے ہراساں کرنا ہوگیا،۔

agreed sir
 
although I am a big supporter of manner and treating women with respect and I also do not support IK but few point i will say are wrong. with all due respect IK did not threaten Marriam Nawaz because she is a women IK said that because of what she said.

Yes you are right when you say that men can do any thing and if women does then she is the worst person on planet and its not only in PAkistan its every where in the world.

 
Advertisement

اب جن بےچارے انقلابیوں کی سیاسی تربیت ہی بدتمیز لیڈر کے میڈیا سیل میں ہوئی ہو ان سے شائستگی کی کیا توقع؟؟

عمران کا نام آتے ہی یہ اپنی ڈھائی روپے فی پوسٹ کی کمائی حلال کرنے اور گلے میں پڑے پٹے کا حق ادا کرنے کے چکر میں پڑ جاتے ہیں۔
:(​


ناراض نا ہونا میرے دوست

لیکن اپنے گریبان میں بھی جھانکو ، یہ ابھی آپ نے ہی کہا تھا نا



باوا جی ! آپ کی بات پوری ہوتے ہی کُت خانہ شروع ہو گیا۔
(cry)​


ثابت ہوتا ہے کہ میں اور آپ ایک ہی قوم ہیں

ہمارے پر کلام نرم و نازک بے اثر ہوتا ہے
 
Last edited:
Imran khan responded Maryam Nawaz Tweet who was praising attack on people chanting Go Nawaz Go


?? ?? ???? ???? ????? ?? ????? ?? ??????? ?? ???? ??? ???? ????? ??? ?? ???? ???? ?? ???? ?????? ???? ???? ?? ???? ???? ?? ??? ???? ?? ??? ?? ??? ???? ??????? ???? ?? ?? ?? ???? ?????? ?? ??? ?? ?? ???? ?? ??? ?? ???? ???? ???? ???? ?? ?? ??????? ????? ?? ??? ????? ????? ???? ?? ?????? ???? ???????
 
Last edited:
باوا جی نے ٹھیک کہا
بات سیاست کی طرف موڑنے کی بجاۓ اور صرف نواز یا عمران کو کوسنے کی بجاے اپنے گریبان میں دیکھنا چاہئے

جب عمران نے یہ کہا تھا تو اس وقت مجھے بھی عجیب لگا تھا

ہم خود بھی اکثر ایسے ہیں کہ خواتین کو راستہ نہی دیتے ، ان کو ٹچ کر کے گزرتے ہیں ، ان کو زو معنی باتیں کرتے ہیں
گھٹیا ریمارکس دیتے ہیں

یہ بات میں نے کینیڈا کی عام زندگی میں نہی دیکھی ، حالانکہ یہ لوگ کافر ہیں ہماری نظر میں
 

ناراض نا ہونا میرے دوست

لیکن اپنے گریبان میں بھی جھانکو ، یہ ابھی آپ نے ہی کہا تھا نا





ثابت ہوتا ہے کہ میں اور آپ ایک ہی قوم ہیں

ہمارے پر کلام نرم و نازک بے اثر ہوتا ہے

میں متفق بالکل، کیونکہ میں مشہور بھی بدکلام ہوں اور نہ ہی کبھی میں شائستگی کا دعویٰ کرتا ہوں۔ اتنی میری مشہوری کروا دی سب نے کہ بدتمیز ہوں تو اب شائستگی کے تمغے کا کیا کرنا ہے یار؟؟

​