Advertisement

جِین کی مدد سے انسانی شکل کا اندازہ

120914103801_dna_face_144x81_bbc_nocredit.jpg



ایک سائنسی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے ایسے پانچ جین دریافت کیے ہیں جو عنقریب صرف ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے انسانی چہرے کی پہچان کرانے میں مددگار ثابت ہو سکیں گے۔
تحقیق کے مصنفین کا کہنا ہے کہ یہ جین انسانی چہرے کی بناوٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس کی دریافت سے جرائم کا سراغ لگانے والے فورنزک ٹیسٹ کے ذریعے معلومات حاصل کرنے میں اہم پیش رفت ہو گی۔



120917151442_gene-face.jpg

جینیاتی مطالعے سے قبل ایم آر آئی تصاویر کی مدد سے لوگوں کے چہروں کے خدوخال کا اندازہ لگایا گیا۔


اس دریافت سے پہلے انسانی چہرے کی بناوٹ کے ذمے دار جین کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں۔




تقریباً دس ہزار افراد کے نمونوں پر مشتمل یہ تحقیق پلوس جنیٹکس نامی رسالے میں شائع ہوئی ہے۔
نیدرلینڈ کےارازمس یونیورسٹی میڈیکل سنٹر سے تعلق رکھنے والے اس تحقیق کے سربراہ مینفرڈ کیسر کا کہنا ہے کہ یہ دلچسپ قسم کے ابتدائی نتائج ہیں جن سے انسانی چہرے کے بننے کے عمل اور بناوٹ سمجھنے آغاز ہو ا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ شاید کسی وقت یہ ممکن ہو جائے گا کہ اگر کسی انسان کا صرف ڈی این اے مل جائے تو اس سے اس کے چہرے کا خاکہ بنایا جا سکے گا جس کے کئی فوائد ہوں گے مثلاً یہ جرائم کا سراغ لگانے میں بہت کارآمد ثابت ہوگا۔
محققین نے تمام جینوم کا تفصیلی جائزہ لے کر چھوٹے چھوٹے تغیرات کا مشاہدہ کیا جو ان لوگوں میں زیادہ عام ہوتے ہیں جن کے مخصوص قسم کے خدوخال ہوتے ہیں۔اس کے بعد انھوں نے لوگوں کے سروں کی ایم آر آئی تصویرں، چہروں کی تصویروں اور جین کا مطالعہ کر کے پانچ جین دریافت کیے۔
اس دریافت کا مطلب ہے کہ ان جین کی مدد سے انسانی شباہت کا اندازہ ہو سکتا ہے۔
دو ہزار دس میں ہونے والی ایک دوسری تحقیق سامنے آئی تھی جس سے بالوں اور آنکھوں کے رنگ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان دونوں پیش رفتوں کی مدد سے ڈی این اے کی بنیاد پر فورنزک ٹیسٹوں کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کے نئے دروازے کھل گئے ہیں۔


​
 
Advertisement

سبحان الله ،
کیسے کیسے ، "عالم" دنیا میں ، مصروف عمل ہیں ، اور ایک ہم ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ​
 
ہم مسیحا کے انتظار میں بیٹھے ہیں ،وو آئیں گے ،اور پھر ہماری حکومت(خلافت) ہو گی پوری دنیا میں .


سبحان الله ،
کیسے کیسے ، "عالم" دنیا میں ، مصروف عمل ہیں ، اور ایک ہم ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ​
 
سبحان الله ،
کیسے کیسے ، "عالم" دنیا میں ، مصروف عمل ہیں ، اور ایک ہم ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

عالم کی ’’تعریف‘‘ حُلیے کی بجائے ’’کردار‘‘ سے کروانے پر شُکریہ قبول فرمایئے، اللہ آپکی توفیقات میں اِضافہ فرمائے۔ اکثر آپکی پوسٹس دیکھ کر اپنی سوچ آیئنے میں نظر آتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ جاری رکھیئے کہ ایسی آوازیں معدوُم ہوتی جا رہی ہیں۔​

​
 


عالم کی ’’تعریف‘‘ حُلیے کی بجائے ’’کردار‘‘ سے کروانے پر شُکریہ قبول فرمایئے، اللہ آپکی توفیقات میں اِضافہ فرمائے۔ اکثر آپکی پوسٹس دیکھ کر اپنی سوچ آیئنے میں نظر آتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ جاری رکھیئے کہ ایسی آوازیں معدوُم ہوتی جا رہی ہیں۔

​

بڑا عجیب حسن اتفاق ہے ، کل ہی میری 1000 پوسٹس ، پوری ہوئیں ، بڑی دیر سوچتا رہا ، ایک تھریڈ بنا کر ، آپ کو "مخاطب" کروں ، کے میری اصلاح فرمائیں ، فکرو نظر ، میں کہاں ، کہاں ، فاصلہ زیادہ ہے ، مگر ، سوچا ، خود نمائی ہوگی ، نہیں کر سکا ، پھر ، ادھر ادھر کی پوسٹس کرتا رہا ، مگر عجیب بات ، آج آپ نے خود ہی ، "بلا" لیا ، وہ کہہ دیا ، جو میں پوچھنا چاہ رہا تھا ، رات کے 12 بجے ہیں ، میں اس ، بلاوے ، پر مبہوت ، بیٹھا ، جواب لکھ رہا ہوں ،

میری سوچنے ، سمجھنے ، لکھنے ، کی ہمت بندھانے کا شکریہ ، ​