- Joined
- Jan 24, 2013
- Posts
- 3,667
- Reaction score
- 9,004
- Points
- 113
جماعت اسلامی این اے 246 سے تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار تھی اور سراج الحق کی عمران خان سے بات ہوگئی تھی لیکن عین وقت پر لیاقت بلوچ نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا اور جماعت اسلامی نے حلقہ چھوڑنے سے ہی انکار کردیا۔ جماعت اسلامی جس طرح کے دعوے کراچی میں کرتی ہے اسی طرح کے دعوے لاہور اور پشاور کے بارے میں بھی کرتی تھی کہ یہ حلقے ان کے ہیں لیکن پشاور میں جماعت اسلامی کو ایک سیٹ بھی نہ مل سکی اور اپنی ضمانتیں ضبط کرالیں۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے بڑے بڑے قد کے لیڈران ہیں جن میں لیاقت بلوچ، حافظ سلمان بٹ، امیرالعظیم، حافظ سلمان بٹ شامل ہیں لیکن یہاں پر نہ تو یہ بڑے قد کے لیڈران جیت سکے بلکہ الٹااپنی
ضمانتیں ضبط کرابیٹھے۔
ضمانتیں ضبط کرابیٹھے۔
لاہور کے حلقہ این اے 120 سے حافظ سلمان بٹ کھڑے ہوئے اور انہیں ووٹ 952 ملے اور ضمانت ضبط کرابیٹھے جبکہ تحریک انصاف کی ڈاکٹریاسمین راشد نے 52321 ووٹ لئے۔ حافظ سلمان بٹ کو جماعت اسلامی میں بڑے قد کا لیڈر سمجھاجاتا ہے اور یہ ماضی میں ایم ایم اے اور ن لیگ کے تعاون سے ایم این اے بن چکے ہیں۔ مگر اب
جماعت اسلامی اکیلی الیکشن لڑرہی تھی اور ان کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ تحریک انصاف تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں یہ سیٹ حافظ سلمان بٹ کو دیتے کو تیار ہوگئی تھی۔

این اے 121 سے جماعت اسلامی کے دوسرے بڑے لیڈر فرید پراچہ کھڑے ہوئے جو 2002 میں ن لیگ اور ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے ایم این اے بنے۔ اس بار انہیں اکیلے ہی لڑنا پڑا تو انہیں 2994 ووٹ ملے اور ضمات ضبط کرابیٹھے جبکہ تحریک انصاف کے حماد اظہر نے 69 ہزار ووٹ لئے۔
این اے 126 سے لیاقت بلوچ نے الیکشن لڑااورشفقت محمود کو اپنے حق میں دستبردار کرانے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہا۔ جب رزلٹ آیا تو شفقت محمود 96 ہزار سے زائد ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ لیاقت بلوچ 32سو ووٹ لیکر اپنی ضمانت ضبط کرابیٹھے۔جبکہ لیاقت بلوچ نے 30 سے زائد کارنر میٹنگز کی تھیں۔
این اے 128 سے ظہور احمد وٹو نے الیکشن لڑا اور9392 ووٹ حاصل کئے۔ اتنے ووٹ جماعت اسلامی کو اس لئے مل گئے کیونکہ جماعت اسلامی کا ہیڈکوارٹر منصورہ یہاں آتا ہے اور یہاں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور عہدیداروں کی فیملیز آباد ہیں جسکی وجہ سے جماعت اسلامی کو اتنا ووٹ مل گیا۔یہاں سےے تحریک انصاف کےکرامت کھوکھر کو 78295 ووٹ ملا ۔ یہاں سے پی ٹی آئی کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیاا ور اس حلقے میں دھاندلی ثابت ہوچکی ہے۔
این اے 130 سے جماعت اسلامی کے منظور احمد چوہدری کو 8839 ووٹ ملا لیکن ضمانت ضبط کرابیٹھےجبکہ پی ٹی آئی کے کمزور ترین اور بے نام سےامیدوار طالب سندھوکو 21746 ملا۔
لاہور سے جماعت اسلامی نے این اے 118، 119، 122، 123، 124، 127 سے امیدوار ہی کھڑا نہیں کیاتھا ۔ پھر بھی جماعت اسلامی اپنی اوقات سے بڑھ کر مانگتی ہے۔ اب خیبرپختونخو میں پی ٹی آئی سے پھڈا ڈالا ہوا ہے کہ انہیں بلدیاتی الیکشن میں آدھی سیٹیں دی جائیں جبکہ تحریک انصاف کی قومی صوبائی اسمبلی میں سیٹیں کئی گنا زیادہ ہیں۔ 1993 میں جماعت اسلامی کا اکیلے الیکشن لڑکر وہی حشر ہوا جو آج ہے۔2013
میں جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی سے اتحاد اس لئے نہیں ہوا کیونکہ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سےپشاور، لاہور کی آدھی سیٹیں ڈیمانڈ کی تھیں جو پی ٹی آئی نے نہیں دی۔ پی ٹی آئی سے تعلق توڑ کر ن لیگ سے دھوکہ کھایا ۔سراج الحق کی سینیٹ کی سیٹ بھی پی ٹی آئی
کی ہی مرہون منت تھی۔

Last edited by a moderator: