Advertisement

بھارت پاکستان کو بجلی بیچنے کا خواہشمند

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں سارک ممالک کے سربراہان بمع پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

پاکستان کے وزیراعظم کو دعوت دینے پر کئی حلقوں کی جانب سے شدید حیرت کا اظہار بھی کیا گیا کہ کل تک اپنے ہمسائے کے خلاف مسلسل زہر اگلنے والے نریندر مودی راتوں رات تبدیل کیسے ہو گئے۔ اس دعوت کو اگر بھارتی اخبار فنانشل ایکسپریس میں چند روز قبل شائع ہونے والے مضمون کے تناظر میں دیکھا جائے تو وجہ واضح ہو جاتی ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی کمپنی ادانی پاور پاکستان کو بجلی ایکسپورٹ کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں اسے حکومتی تعاون درکار ہے۔ ادانی پاور گجرات میں کچھ علاقے میں 10,000 میگاواٹ کا تھرمل پلاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور وہ اس میں سے زیادہ تر بجلی پاکستان کو بیچنے کی خواہش رکھتی ہے۔ ادانی گروپ کی مارکیٹ ویلیو 8.7 ارب ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے اور اس وقت 8,520 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی اہلیت کے ساتھ یہ توانائی کے شعبے میں بڑی بھارتی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

رواں سال کے اختتام تک اس صلاحیت میں 6,000 میگاواٹ سے زائد اضافے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ گزشتہ حکومت کے سامنے بھی رکھا گیا تھا لیکن معاملات توقعات کے مطابق آگے نہ بڑھ سکے۔ اب اس کمپنی نے مودی سرکار سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں اور مودی جن کو کارپوریٹ سیکٹر کے بڑے حامی کے طور پر جانا جاتا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ اس منصوبے پر ابتدائی طور پر 13,000 کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوں گے جبکہ کل لاگت 40,000 کروڑ تک ہو سکتی ہے۔ گجرات مودی کی آبائی ریاست بھی ہے اور یہ منصوبہ اس کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چند روز قبل ٹیکس حکام نے اس کمپنی کو 5,500 کروڑ کا شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی نے درآمدات میں مشینری کا حصہ حقیقت سے کئی زیادہ دکھایا، کہا جا رہا ہے کہ نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد اس حوالے سے کارروائی کی توقعات کم ہی ہیں۔

بھارت میں نریندر مودی کے بارے میں کئی حلقے کہتے ہیں کہ ان کے بیانات ووٹروں کے جذبات ٹھنڈے کرنے کیلئے ہوتے ہیں جبکہ ان کے اقدامات بڑی بڑی بھارتی کمپنیوں کے منافع بڑھانے کیلئے ہوتے ہیں۔ اسی لئے کہا جا رہا ہے کہ یہ کارپوریٹ سیکٹر کا ہی دباﺅ ہے کہک مودی یک دم بدلے بدلے نظر آتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ کسی طرح پاکستان کو بھارتی بجلی کی فروخت ممکن بنا دی جائے۔

http://www.dailypakistan.com.pk/business/28-May-2014/106991

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
بجلی بھارت کی ہو یا ایران کی کرنٹ تو ایک جیسا مارتی ہے اسلئے آنے دو عوام جتنا بل بھر رہی ہے اتنے میں تو امریکہ میں بھی بجلی کا میٹر رکھا جاسکتا ہے
 
بھارتي آخرکار ساہوکار ثابت ہوگئے نا اب وہ پاکستان کو سودي منافع پر بجلي بيچيں گے اور شريف چونکہ خود سود خور اور خوار ہيں اس لئےسر جھکا کر ان کي يہ پيشکش قبول کرليں گے اب قوم بتائے کہ شريف کيا چاہ رہے ہيں کيا پاکستان فروخت کرنا چاہتے ہيں اے فيصل آباد ملتان گجرانوالہ لاہورجھنگ اور پنجاب کے ديگر شہروں کے باسيوں تم کب تک شريفوں کي بسوں اورٹرينوں کي وجہ سے لٹتےرہو گے يہ تمھاري خير خواہ نہيں ہيں يہ تمھيں ہندوؤں کو فروخت کرنے جارہے ہيں خدا کے لئے کچھ سوچو سمجھو اور ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہو
 
Advertisement
Ye sab Drama india anay janay ka isleye tha, Begherat ne to Kashmir keleye aik word bhi nahi bola hoga wohan per apni business shuru kar deya hoga..
 
خدا کے لئے بجلی آنے دو .لوگ یہاں بھوک،گرمی سے مر رہے ہیں اور آپ کو ساہو کار اور ہندو،مسلم کی پڑی ہے
 
خدا کے لئے بجلی آنے دو .لوگ یہاں بھوک،گرمی سے مر رہے ہیں اور آپ کو ساہو کار اور ہندو،مسلم کی پڑی ہے

ان کے ہاتھوں ميں دريا لگے تو انہوں نے اس پر بند باندھ کر اسے روک ديا
اب جب ان کے ہاتھوں ميں بجلي کا نظام ہوگا تو وہ آہستہ آہستہ تمھارے گاؤں اور شہر مانگيں گے کبھي کہيں گے بجلي چاہئے تو لاہور شہر دے دو بجلي چاہئے تو ملتان دے دو بجلي چاہئے تو گجرات دے دو بجلي چاہئے تو فيصل آباد دےدو پھر بجلي کي خاطر ان کے مطالبات مانتے رہنا
 
تو بھی خود پیدا کر لو اگر وہاں سے لینے نہیں....پڑہے نہ لکھے نام محمّد فاضل
 
Advertisement
Ye sab Drama india anay janay ka isleye tha, Begherat ne to Kashmir keleye aik word bhi nahi bola hoga wohan per apni business shuru kar deya hoga..

اگر تزارت شرو کر دیگا تو اسمے تمہارا کیا نقصان ہو جاےگا .ساری دنیا ایک دوسرے کے ساتھ تزارت کر رہی ہے اسسے لاکھوں لوگو کو روزگار ملتا ہے .
 
ان کے ہاتھوں ميں دريا لگے تو انہوں نے اس پر بند باندھ کر اسے روک ديا
اب جب ان کے ہاتھوں ميں بجلي کا نظام ہوگا تو وہ آہستہ آہستہ تمھارے گاؤں اور شہر مانگيں گے کبھي کہيں گے بجلي چاہئے تو لاہور شہر دے دو بجلي چاہئے تو ملتان دے دو بجلي چاہئے تو گجرات دے دو بجلي چاہئے تو فيصل آباد دےدو پھر بجلي کي خاطر ان کے مطالبات مانتے رہنا

کیسے تمہارا ملتان لاھور یا گجرات چاہیے ، بدی مشکل سے تو زننا صاھب کی مہربانی سے تم جیسے لوگو سے جان چھوٹی ہے . [hilar][hilar][hilar]

پولیو کی بیماری انڈیا مے بھی تم لوگو کے وجہ سے پھیل جاےگی .
 
India mein Pakistan se Ziada Loadsheding hai.......... Wondering how India will give electricity to Pakistan and what cost Pakistan will pay
 
کیسے تمہارا ملتان لاھور یا گجرات چاہیے ، بدی مشکل سے تو زننا صاھب کی مہربانی سے تم جیسے لوگو سے جان چھوٹی ہے . [hilar][hilar][hilar]

پولیو کی بیماری انڈیا مے بھی تم لوگو کے وجہ سے پھیل جاےگی .

انڈيا ميں پوليو سے بھي بڑي بيماري ايڈز موجود ہے جو تيزي سے عوام ميں پھيل رہي ہے پوليو سے تو پھر بھي زندہ رہ سکو گے ايڈز سے زندہ بچ جانا ابھي تک ميڈيکل سائنس ممکن نہيں بنا سکي
 
Advertisement
اگر تزارت شرو کر دیگا تو اسمے تمہارا کیا نقصان ہو جاےگا .ساری دنیا ایک دوسرے کے ساتھ تزارت کر رہی ہے اسسے لاکھوں لوگو کو روزگار ملتا ہے .

تم اپني تزارت اپنے پاس ہي رکھو بلکہ ايسا کرو تم نواذ شريف کو بھي اپنے ملک ميں رکھ لو ہميں يہ ہيرا موتي نہيں چاہئے تمھيں کو مبارک ہو
 
تو بھی خود پیدا کر لو اگر وہاں سے لینے نہیں....پڑہے نہ لکھے نام محمّد فاضل

اگر نواذ شريف کے چنگل سے نکلو گے تو اس قابل ہوگے کہ کوئي اچھا حکمران چن لو جب اچھا حکمران چنو گے تو وہ حکمران تمھيں سستي بجلي پيدا کرکے بھي دکھا دے گا يہ تو شريف اور مياں منشاء گروپ سستي بجلي پيدا نہيں کرنے ديتے ورنہ صرف دس ڈيم بنالئے جائيں تو اتني سستي اور وافر بجلي ملے گي جو دوسرے ممالک کو بيچي بھي جاسکے گي