- Joined
- Apr 9, 2012
- Posts
- 13,230
- Reaction score
- 14,877
- Points
- 113
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں سارک ممالک کے سربراہان بمع پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو شرکت کی دعوت دی گئی۔
پاکستان کے وزیراعظم کو دعوت دینے پر کئی حلقوں کی جانب سے شدید حیرت کا اظہار بھی کیا گیا کہ کل تک اپنے ہمسائے کے خلاف مسلسل زہر اگلنے والے نریندر مودی راتوں رات تبدیل کیسے ہو گئے۔ اس دعوت کو اگر بھارتی اخبار فنانشل ایکسپریس میں چند روز قبل شائع ہونے والے مضمون کے تناظر میں دیکھا جائے تو وجہ واضح ہو جاتی ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی کمپنی ادانی پاور پاکستان کو بجلی ایکسپورٹ کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں اسے حکومتی تعاون درکار ہے۔ ادانی پاور گجرات میں کچھ علاقے میں 10,000 میگاواٹ کا تھرمل پلاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور وہ اس میں سے زیادہ تر بجلی پاکستان کو بیچنے کی خواہش رکھتی ہے۔ ادانی گروپ کی مارکیٹ ویلیو 8.7 ارب ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے اور اس وقت 8,520 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی اہلیت کے ساتھ یہ توانائی کے شعبے میں بڑی بھارتی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
رواں سال کے اختتام تک اس صلاحیت میں 6,000 میگاواٹ سے زائد اضافے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ گزشتہ حکومت کے سامنے بھی رکھا گیا تھا لیکن معاملات توقعات کے مطابق آگے نہ بڑھ سکے۔ اب اس کمپنی نے مودی سرکار سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں اور مودی جن کو کارپوریٹ سیکٹر کے بڑے حامی کے طور پر جانا جاتا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ اس منصوبے پر ابتدائی طور پر 13,000 کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوں گے جبکہ کل لاگت 40,000 کروڑ تک ہو سکتی ہے۔ گجرات مودی کی آبائی ریاست بھی ہے اور یہ منصوبہ اس کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چند روز قبل ٹیکس حکام نے اس کمپنی کو 5,500 کروڑ کا شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی نے درآمدات میں مشینری کا حصہ حقیقت سے کئی زیادہ دکھایا، کہا جا رہا ہے کہ نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد اس حوالے سے کارروائی کی توقعات کم ہی ہیں۔
بھارت میں نریندر مودی کے بارے میں کئی حلقے کہتے ہیں کہ ان کے بیانات ووٹروں کے جذبات ٹھنڈے کرنے کیلئے ہوتے ہیں جبکہ ان کے اقدامات بڑی بڑی بھارتی کمپنیوں کے منافع بڑھانے کیلئے ہوتے ہیں۔ اسی لئے کہا جا رہا ہے کہ یہ کارپوریٹ سیکٹر کا ہی دباﺅ ہے کہک مودی یک دم بدلے بدلے نظر آتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ کسی طرح پاکستان کو بھارتی بجلی کی فروخت ممکن بنا دی جائے۔
http://www.dailypakistan.com.pk/business/28-May-2014/106991

Last edited by a moderator: