Advertisement

بڑی مذہبی جماعت کا ن لیگ سے انتخابی اتحاد ختم کرنے کا فیصلہ

16maryamshehabzithad.jpg

جمیعت اہلحدیث نے ن لیگ کے ساتھ اپنا انتخابی اتحاد ختم کرکے علیحدہ انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ترجمان کاشف رندھاوا نے ن لیگ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن حلقوں میں ہمارے امیدوار مضبوط ہوئے ان حلقوں میں سے ن لیگ کو اپنا امیدوار دستبردار کروانا ہوگا۔

اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے کاشف رندھاوا کا کہنا تھا کہ ہم 30 سال سے ن لیگ کے انتخابی نشان کو سپورٹ کررہے ہیں، اس وقت ن لیگ کے رویےکی وجہ سے ہمارے ورکرز نالاں ہیں، اس لیے جماعت نے الگ انتخابی نشان پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

ترجمان جمیعت اہلحدیث نےکہا کہ اس حوالے سے اجلاس میں پوری جماعت نے مشاورت کی اور فیصلہ کیا کہ یونین کونسلر کی سطح پر، محلوں کی سطح پر صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں میں ورکرز کے مسائل کو سنا جائے گا ، ن لیگ کے مقامی رہنما ہمارے ورکرز کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو میاں نواز شریف ہمارے امیر ساجد میر صاحب کو دیتے ہیں۔

انہوں نے پی ڈی ایم کے حکومت میں آنے کے فیصلے پر بھی تنقید کرتےہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کو موقف ہے کہ شہباز شریف کو یہ حکومت نہیں لینی چاہیے تھی، یہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا اپنا فیصلہ تھا پوری پی ڈی ایم اس پر رضامند نہیں تھی، تاہم حکومت میں آنے کے بعد ن لیگ نے زیادہ نقصان اٹھایا ہے،ا نہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ عمران خان کو اپنی مدت پوری کرنے دینا چاہیے تھا۔
 
Advertisement
Rats are jumping out of sinking ship. Aal e Shar played in hands of Napaak fouj to get NRO, they have enough wealth and shall spend rest of their lives in UK. As far as their party is concerned they were created by GHQ and are finished by them as well.