- Joined
- Feb 4, 2012
- Posts
- 2,096
- Reaction score
- 3,172
- Points
- 113
بلوچ آزادی چاہتے ہیں، فوجی کارروائیاں بند کی جائیں: ارکان امریکی کانگرس کمیٹی
واشنگٹن (نوائے وقت نیوز + آن لائن + ثناءنیوز) امریکی کانگرس کمیٹی نے بلوچستان کے معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے صوبے کو شورش زدہ قرار دے دیا ہے۔ واشنگٹن میں بلوچستان سے متعلق امور اور مسائل پر کانگریس کمیٹی کے اجلاس کی مزید تفصیلات کے مطابق جارج ٹاون یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرکرسٹین فیئر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ پنجابیوں کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ وہاں فوجی کارروائیاں بند کی جائیں۔ رالف پیٹرز نے الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچوں نے کبھی پاکستان کا ساتھ نہیں چاہا اور اب وہ آزادی چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر ہوسنبور نے اجلاس کو بتایا کہ اب تک قریباً چار ہزار افراد لاپتہ ہیں، بلوچوں نے افغانستان اور ایران سے ملحقہ بارڈر کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ ہیومن رائٹس پاکستان کے علی دایان حسن نے کہا کہ صوبے میں بلوچ قوم سمیت دیگر اقوام تشدد اور زندگی سے ہاتھ دھونے کے خوف سے دوچار ہیں۔ کانگرس سب کمیٹی کے چیئرمین برائے بین الاقوامی امور ڈانا روہرابچر نے کہا کہ اگر بلوچستان کے عوام خودارادیت کا حق رکھتے ہیں تو کشمیری عوام کو بھی یہی حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس کوئی سازش نہیں بلکہ ہم بلوچستان کی صورتحال کو سمجھنا چاہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتے تاہم تمام پارٹیوں کی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔