Advertisement

ایک دیہاتی کے نبی اکرم سے سوالات

header.gif

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
اللھم صل علی سیدنا ومولانا وشفیعنا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
​

ایک دفعہ ایک دیہاتی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوکر کچھ پوچھنے کی اجازت طلب کی۔ آقائے کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے اجازت عطا ہونے پر اس نے کچھ سوال پوچھے ۔
لسانِ وما ینطق عن الھویٰ نے جو جوابات مرحمت فرمائے ان سے ہمیں عمر بھر کے لیے رہنمائی میسر آتی ہے۔ آئیے وہ سوال و جواب پڑھتے ہیں۔

سوال : امیر (غنی) بننا چاہتا ہوں ۔ کیا کروں ؟
جواب : قناعت اختیار کرو، امیر ہوجاؤ گے

سوال: میں بڑا عالم بننا چاہتا ہوں ؟
جواب : تقویٰ اختیار کرو۔

سوال: عزت والا بننا چاہتا ہوں ؟
جواب: مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کردو ۔

سوال : اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں ؟
جواب : لوگوں کو نفع پہنچانے والے بن جاؤ۔

سوال : عادل بننا چاہتا ہوں
جواب: جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو، وہی دوسروں کےلیے بھی پسند کرو۔

سوال : طاقتور بننا چاہتا ہوں ؟
جواب : اللہ تعالی پر توکل کرو۔

سوال : اللہ تعالی کے دربار میں خاص درجہ حاصل کرنا چاہتا ہوں؟
جواب : کثرت سے ذکر (یادِ الہی ) کرو۔

سوال: رزق میں کشائش چاہتا ہوں ؟
جواب : ہمیشہ باوضو رہو۔

سوال: دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں ؟
جواب: حرام نہ کھاؤ۔

سوال: ایمان کی تکمیل (و کاملیت) چاہتا ہوں
جواب: اخلاق اچھے کر لو۔

سوال: روزقیامت گناہوں سے پاک ہوکر اللہ تعالی سے ملنا چاہتا ہوں؟
جواب: جنابت کے فوراً بعد غسل کیا کرو۔

سوال: گناہوں میں کمی چاہتا ہوں؟
جواب: کثرت سے استغفار کرو۔

سوال: قیامت کے روز “نور“ میں اٹھنا چاہتا ہوں ؟
جواب: ظلم کرنا چھوڑ دو۔

سوال: چاہتا ہوں کہ اللہ تعالی میری پردہ پوشی فرمائے؟
جواب: مخلوقِ خدا کی پردہ پوشی کیاکرو۔

سوال: رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں ؟
جواب: زنا سے بچو ۔

سوال: اللہ تعالی اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا محبوب بن جاؤں؟
جواب: اللہ اور اسکے رسول کے محبوب کو اپنا محبوب بنا لو ۔

سوال: اللہ تعالی کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں؟
جواب: فرائض کا اہتمام کیا کرو۔

سوال: احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں ؟
جواب: اللہ تعالی کی بندگی یوں کرو گویا تم اسے یا وہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔

سوال: کیا چیز گناہوں سے معافی دلاتی ہے ؟
جواب: آنسو۔۔۔ عاجزی۔۔۔ اور بیماری

سوال: کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرتی ہے؟
جواب: دنیا کی مصیبتوں پر صبر

سوال: اللہ تعالی کے جلال کو کیا چیز ٹھنڈا کرتی ہے ؟
جواب: چپکے چپکے (بغیر ریاکاری کے) صدقہ اور صلہ رحمی (حسنِ سلوک)

سوال: اللہ تعالی کے جلال سے بچنا چاہتا ہوں ؟
جواب: لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو۔

سوال: سب سے بڑی برائی کیا ہے؟
جواب: برے اخلاق۔۔۔۔ اور بخل (کنجوسی۔ کسی نعمت کو آگے نہ پہنچانا)

سوال: سب سے بڑی اچھائی کیا ہے ؟
جواب: اچھے اخلاق۔۔۔ تواضع۔۔۔۔ اور صبر


(مسند امام احمد ۔ کنزالعمال)

اللہ تعالی اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاقِ حسنہ کے صدقے ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بخلق سید المرسلین النبی الرحمۃ اللعلمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
​









​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اگر کوئی آدمی ان میں سے ایک بھی بات اپنا لے تو اس کے لے کافی ہے

ایک ہی بات باقیوں سے بھی جڑی ہوئی ہے

لیکن کوئی ایک بھی کیسے اپناۓ ؟؟ بڑا مشکل ہے
​
 
The minimum requirement to be successful in the hereafter

The minimum requirement to be successful is mentioned in the following Hadith from Sahih Bukhari

Narrated Talha bin 'Ubaidullah: A man from Najd with unkempt hair came to Allah's Apostle and we heard his loud voice but could not understand what he was saying, till he came near and then we came to know that he was asking about Islam. Allah's Apostle said, "You have to offer prayers perfectly five times in a day and night (24 hours)." The man asked, "Is there any more (praying)?" Allah's Apostle replied, "No, but if you want to offer the Nawafil prayers (you can)." Allah's Apostle further said to him: "You have to observe fasts during the month of Ramad, an." The man asked, "Is there any more fasting?" Allah's Apostle replied, "No, but if you want to observe the Nawafil fasts (you can.)" Then Allah's Apostle further said to him, "You have to pay the Zakat (obligatory charity)." The man asked, "Is there any thing other than the Zakat for me to pay?" Allah's Apostle replied, "No, unless you want to give alms of your own." And then that man retreated saying, "By Allah! I will neither do less nor more than this." Allah's Apostle said, "If what he said is true, then he will be successful (i.e. he will be granted Paradise)." (Sahih Bukhari Book #2, Hadith #44)