- Joined
- May 10, 2012
- Posts
- 653
- Reaction score
- 599
- Points
- 93
جب 14اگست 1947ء کو گورداس پور کے نزدیک ہمارے گائوں جوڑا رول پیر پررات کے وقت اچانک حملہ ہوا، میں بہت چھوٹا تھا، والد انتقال کرچکے تھے۔ میرے چچا سید عبدالمجید اپنے اور ہمارے خاندان کو لے کر گھروں کو کھلا چھوڑ کرافراتفری میں بھاگتے ہوئے نکلے تھے۔ بہت سی زمینیں ، مویشی ،گھر بار سب کچھ وہیں رہ گیا۔ مجھے وہ وقت یاد تھا جب ہم سب تیز تیز چل رہے تھے۔ میں تیز نہیں چل سکتا تھا میری نہایت باپردہ ماں نے مجھے اٹھایا ہوا تھا۔ وہ ننگے سر مجھے اٹھائے بھاگ رہی تھی۔ دریائے راوی کے کنارے پھر حملہ ہوا۔ ہم کسی طرح کچھ دیر پہلے دریا عبور کرچکے تھے۔ میرے چچا نے بعد میں آنا تھا مگر وہ نہ آسکے اور وہیں شہید ہوگئے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے انہیں گولی لگتے اور دریائے راوی میں گرتے دیکھا۔ پھر ایک طویل پیدل سفر کے بعد ہم شکرگڑھ پہنچے۔ ایک چھوٹے سے خالی مکان میں پناہ لی۔
کھانے پینے اور زندگی گزارنے کے لئے کوئی چیز نہیں تھی۔ مجھ سے چند سال بڑے بھائی نے ایک پرچون کی دکان پر سارا دن کام کیا۔ اس نے رات کو دکان بند کرتے وقت کچھ مونگ پھلیاں دے دیں۔ میں اگلے روز بڑی سڑک پر ایک کپڑا بچھاکر مونگ پھلیاں بیچنے کے لئے بیٹھ گیا۔ کچھ دیر کے بعد وہاں پر میرے گائوں راول پیر کے کچھ لوگ گزرے۔ ان کے گھروں میں ہمارے گھر سے روزانہ دووقت کھانا جایا کرتا تھا۔ انہوں نے مجھے پہچان لیا کہ اوئے! یہ تو بابو سید محمد شفیع کالڑکا ہے۔ وہ لوگ زاروقطار رونے لگے، مجھے وہاں سے اٹھایا اور میری والدہ کے پاس لے گئے…!
(سرفراز سید کی کتاب’’راوی نامہ‘‘ سے انتخاب)
----------------------------------------------
[Message Courtesy: My Country Pakistan ]

کوئی ہم سے پوچھے تو ہم پنجابی ہیں ' سندھی ہیں' مہاجر ہیں ' بلوچ ہیں ' پختون ہیں یا کشمیری ہیں ' بس اگر نہیں ہیں تو پاکستانی نہیں ہیں
دل کو بڑا کر کے ' ایک پاکستانی بن کر سوچیں اور جیئیں
اس ملک کو نفاق کی نہیں ' اتحاد کی ضرورت ہے . ہر برائی کو دیکھتے ہوے بھی اپنا فرض ادا کریں _ یہی تقاضا وقت ہے_

Last edited: