Advertisement

امریکا کی عالمی طاقت کے زوال میں القاعدہ کا کردار

امریکا کی عالمی طاقت کے زوال میں القاعدہ کا کردار
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گیارہ ستمبر 2001 کو امریکی سرزمین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد القاعدہ اپنی اس حکمت عملی میں کافی کامیاب رہی ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر امریکا کے زوال کے عمل کو تیز کرنا تھا۔

خارجہ پالیسی کے عمل میں شامل فکری اشرافیہ میں اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ سابق صدر جارج بش کی انتظامیہ نے گیارہ ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں پر ضرورت سے زیادہ ردعمل ظاہر کیا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔

اس کی ایک اہم وجہ اس وقت کی امریکی انتظامیہ میں حامیوں کے طور پر نئے قدامت پسندوں یعنی نیو کنزرویٹیوز کا اثر و رسوخ تھا جن میں نائب صدر ڈک چینی، پینٹاگون کے سربراہ ڈونلڈ رمزفیلڈ اور ان کے بیشتر ساتھی شامل تھے۔ ابھی لوئر مین ہٹن میں زمین بوس ہونے والی عمارتوں کی گرد بیٹھی بھی نہ تھی کہ نئے قدامت پسندوں نے صدر بش کی خارجہ پالیسی پر قبضہ جما لیا اور اسے ایک ایسی انتہاپسند راہ پر لے کر چل پڑے جس کا مقصد نہ صرف وسیع تر مشرق وسطٰی میں امریکی غلبے کو مستحکم کرنا تھا بلکہ عالمی طاقت بننے کا خواب دیکھنے والے ملکوں اور علاقائی حریف طاقتوں کو بھی ان کے عزائم سے باز رکھنا تھا۔

بش انتظامیہ کے دور میں نئے قدامت پسندوں یعنی نیو کنزرویٹیوز کا اثر و رسوخ بہت بڑھ گیا تھا

نئے قدامت پسندوں نے چار برس قبل ’پروجیکٹ فار نیو امریکن سینچری‘ نامی تھنک ٹینک میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس تھنک ٹینک کے بانیوں میں ولیم کرسٹل اور روبرٹ کیگن جیسے نظریہ ساز شامل تھے جنہوں نے بہت پہلے سے امریکا پر زور دینا شروع کر دیا تھا کہ وہ جب تک ممکن ہو، دنیا میں اپنی اجارہ داری قائم رکھے۔

انہوں نے مختلف خطوط اور مضامین کے ذریعے زیادہ فوجی اخراجات، ممکنہ خطرات کے خلاف پیشگی اور ضرورت کے مطابق یکطرفہ فوجی کارروائی اور امریکا کے نزدیک ناپسندیدہ ملکوں کی حکومتوں کو بزور طاقت تبدیل کرنے کے نظریات کو فروغ دینا شروع کر دیا تھا۔

گیارہ ستمبر کے بعد دنیا بھر میں امریکا کے ساتھ ہمدردی اور عوام کے اتحاد نے انہیں اپنے عزائم کو عملی شکل دینے کا موقع فراہم کر دیا۔ چنانچہ اسامہ بن لادن اور القاعدہ کے دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرنے اور افغانستان کی تعمیرنو کی بجائے بش انتظامیہ نے عراق کے خلاف جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں۔ 2003ء میں عراق کے خلاف جنگ کو امریکی خارجہ پالیسی کا انتہائی تباہ کن فیصلہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف واشنگٹن کو حاصل بین الاقوامی حمایت اور یکجہتی ختم ہو گئی بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں میں یہ احساس پیدا ہو گیا کہ امریکا کی جنگ اسلام کے خلاف ہے۔

اسامہ بن لادن کو یقین تھا کہ جس طرح افغانستان میں جنگ کے بعد سابق سوویت یونین کمزور ہو گیا تھا، اسی طرح امریکا کو بھی الجھا کر کمزور کیا جا سکتا ہے

اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ عراق پر حملہ کرنے سے امریکا اسامہ بن لادن کے پھینکے ہوئے اس جال میں پھنس گیا، جس کا مقصد اسے جنگوں میں الجھا کر اس کی طاقت کمزور کرنا تھا۔ اسامہ بن لادن کو یقین تھا کہ جس طرح افغانستان میں جنگ کے بعد سابق سوویت یونین کمزور ہو گیا تھا، اسی طرح امریکا کو بھی الجھا کر کمزور کیا جا سکتا ہے۔ اپنے 2004ء کے ایک آڈیو پیغام میں اسامہ بن لادن نے کہا تھا، ’’ہم امریکا کو اتنا لہولہان کر دیں گے کہ وہ دیوالیہ ہو کر رہ جائے گا۔ ہمارا کام بس اتنا ہے کہ کسی بھی جگہ ایک کپڑا لہرا کر اس پر القاعدہ لکھ دیں اور فوجی جنرل فوراﹰ ہی وہاں دوڑ پڑیں گے اور اس کے نتیجے میں امریکا کا جانی، مالی اور سیاسی نقصان ہوتا رہے گا۔‘‘

بن لادن کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی اور عراق، افغانستان کی جنگوں اور یمن، صومالیہ اور پاکستان میں ڈرون حملوں سے اس کے فوجی اخراجات میں نہ صرف اضافہ ہوا بلکہ ان جگہوں پر لڑائی کے دوران شہریوں کی ہلاکت اور امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک سے واشنگٹن کی اخلاقی ساکھ بھی پامال ہوئی۔

واشنگٹن دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں اب تک کئی ٹریلین ڈالر سے زائد ا‌خراجات برداشت کر چکا ہے اور اس رقم کا امریکا کے مالیاتی بحران میں قابل ذکر حصہ ہے۔ اگرچہ امریکا کی فوج اب بھی دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور ہے لیکن جس کامیابی سے دنیا کے غیر منظم گوریلا گروپوں نے اسے چوٹ لگائی ہے، اس سے بتدریج دنیا میں امریکا کی طاقت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔

بش کے دور میں قومی سلامتی کے اعلٰی عہدیدار رچرڈ کلارک نے لکھا تھا، ’’ہم اپنے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے، جنہوں نے جان بوجھ کر ایسی کارروائیاں کیں کہ ہم ان کا جواب ان کے اندازوں کے مطابق دیں، جس سے ہماری معیشت کو شدید نقصان پہنچا اور مشرق وسطٰی میں ہمارے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا۔‘‘

سورس​
 
Advertisement
2003
ء میں عراق کے خلاف جنگ کو امریکی خارجہ پالیسی کا انتہائی تباہ کن فیصلہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف واشنگٹن کو حاصل بین الاقوامی حمایت اور یکجہتی ختم ہو گئی بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں میں یہ احساس پیدا ہو گیا کہ امریکا کی جنگ اسلام کے خلاف ہے۔
یہ ہماری جنگنہیں تھی
یہ جنگ دھشت گردی کے خلاف نہیں تھی
یہ جنگ جمہوریت کے لیے نہیں تھی
​
 
Last edited:
:LOL:بلی کے خواب میں چھچھڑے

القائد بھی امریکہ کی بنائی تھی ، طالبان بھی امریکہ کے بناۓ تھے اور دیش بھی امریکی پیدوار ہیں
ان کا اسلح بک رکا ہے ، مولوی کا فتوی بک رہا ہے ، اسلام بدنام ہو رہا ہے
جاہل ملا امریکی ایجنڈے میں برابر کے شریک ہیں
الله ہمیں امریکہ اور ملا کے شر سے بچاۓ
 
Advertisement
US has not become weaker militarily or financially but politically it has. This has less to do with Osama bin Ladin's grand plan and more to do with Trump shooting US in the foot.
 
:LOL:بلی کے خواب میں چھچھڑے

القائد بھی امریکہ کی بنائی تھی ، طالبان بھی امریکہ کے بناۓ تھے اور دیش بھی امریکی پیدوار ہیں
ان کا اسلح بک رکا ہے ، مولوی کا فتوی بک رہا ہے ، اسلام بدنام ہو رہا ہے
جاہل ملا امریکی ایجنڈے میں برابر کے شریک ہیں
الله ہمیں امریکہ اور ملا کے شر سے بچاۓ
میں اس معاملے میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں -- بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی آپ کے دل کی زبان میں بات کرے --- اس میں کوئی دوسری راۓ ہو ہی نہیں سکتی -- ورنہ یہ ممکن نہ ہوتا اگر اس میں ضیاء اسامہ اور جماعت اسلامی کو بھی شامل کرلیا جائے تو جھوٹ نہ ہو گا --- یہ ساری افغان جنگ انہی کی کوششوں اور امریکہ کے تعاؤن سے ہی ممکن ہوئی --- فائدہ کسی کو ہوا اور ہم آج تک اس جنگ کے مضمرات جھیل رہے ہیں جتنا جانی اور مالی نقصان ملک اور قوم نے اٹھایا ہے ساری عالمی قوتوں نے مل کر بھی نہیں اٹھایا --- اور سب سے بڑا المیہ یہ ہوا کہ اس جنگ نے ملک کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کی طرف دھکیل دیا جس سے ہم آج تک نہیں نکل پاۓ
 
آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہو
جب میں یہ لکھ رہا تھا میرے دل میں خیال تھا کہ رسول پر لاکھوں سلام جس نے ہم مسلمانوں کو دھوکوں سے بچنے کے سنہری اصول دے ہیں اور قران دیا ہے

ورنہ تو یہ لوگ جذباتی باتیں کر کے سادہ لوح لوگوں کو بلیک میل کرتے رہیں گے

ہوتے ہیں کواکب کچھ ، نذر آتے ہیں کچھ

بہت اہم دعا ہے کہ الله ہمیں چیزوں کی اصلیت جاننے کی صلاحیت دے اور اصلیت دکھاۓ
ضیاء امریکی مشن پر تھے جیسے مشرف تھا
پاکستانی مشن پر ہوتا تو کشمیر بھی آزاد کروا لیتا ساتھ میں ، لیکن وہ صرف افغانستان کے لئے لایا گیا تھا
اور یہ ملا آج بھی ہمیں دھوکہ دے رہے ہیں
 
Advertisement
:LOL:بلی کے خواب میں چھچھڑے

القائد بھی امریکہ کی بنائی تھی ، طالبان بھی امریکہ کے بناۓ تھے اور دیش بھی امریکی پیدوار ہیں
ان کا اسلح بک رکا ہے ، مولوی کا فتوی بک رہا ہے ، اسلام بدنام ہو رہا ہے
جاہل ملا امریکی ایجنڈے میں برابر کے شریک ہیں
الله ہمیں امریکہ اور ملا کے شر سے بچاۓ
لبرل امریکا کے ہم نوا تھے. جو لبرل کے ہم نوا نہیں بنے انھے طالبان کہا گیا، طالبان خان کہا گیا
 
لبرل امریکا کے ہم نوا تھے. جو لبرل کے ہم نوا نہیں بنے انھے طالبان کہا گیا، طالبان خان کہا گیا
:LOL:بے نظیر نے طالبان بناۓ تھے ...تم جانتے ہو
 
آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہو
جب میں یہ لکھ رہا تھا میرے دل میں خیال تھا کہ رسول پر لاکھوں سلام جس نے ہم مسلمانوں کو دھوکوں سے بچنے کے سنہری اصول دے ہیں اور قران دیا ہے

ورنہ تو یہ لوگ جذباتی باتیں کر کے سادہ لوح لوگوں کو بلیک میل کرتے رہیں گے

ہوتے ہیں کواکب کچھ ، نذر آتے ہیں کچھ

بہت اہم دعا ہے کہ الله ہمیں چیزوں کی اصلیت جاننے کی صلاحیت دے اور اصلیت دکھاۓ
ضیاء امریکی مشن پر تھے جیسے مشرف تھا
پاکستانی مشن پر ہوتا تو کشمیر بھی آزاد کروا لیتا ساتھ میں ، لیکن وہ صرف افغانستان کے لئے لایا گیا تھا
اور یہ ملا آج بھی ہمیں دھوکہ دے رہے ہیں
ضیاء مشرف اور اس سے بھی پہلے ایوب خان سب اپنے اپنے دور حکومت کو دوام بخشنے کے لئے کبھی سیٹو اور کبھی سینٹو اور کبھی افغان اور کبھی روسی جنگ کا حصہ بنے اور ملک و قوم کی زندگیوں اور سرمایا کو داؤ پر لگاتے رہے اور جماعت اسلامی فضلو اور دیگر جماعتوں نے کھل کر انتہائی ڈھٹائی سے ان کا ساتھ دیا اور ہیرو ٹہرے --- ہماری قوم اور ملک کا وہ حال ہے -- - پنجابی میں --- گھروں گھار گنوایا -- باھروں ***** اکھوایا
 
:LOL:بے نظیر نے طالبان بناۓ تھے ...تم جانتے ہو
کتنی مرتبہ پوچھو گے
طالبان وہی ہوتے جو لبرل سیسی ہے تو اخوان کی طرح انھے بھی ہٹا کر لبرل حامد کرزئی، عبداللہ اور اشرف غنی کو لانے کی ضرورت پیش نا آتی
 
Advertisement
:LOL:بلی کے خواب میں چھچھڑے

القائد بھی امریکہ کی بنائی تھی ، طالبان بھی امریکہ کے بناۓ تھے اور دیش بھی امریکی پیدوار ہیں
ان کا اسلح بک رکا ہے ، مولوی کا فتوی بک رہا ہے ، اسلام بدنام ہو رہا ہے
جاہل ملا امریکی ایجنڈے میں برابر کے شریک ہیں
الله ہمیں امریکہ اور ملا کے شر سے بچاۓ
So true. Aakhir Allah nay aapki kisi baat pr 100% mutfiq honay ka moqa diya:D
 
ضیاء مشرف اور اس سے بھی پہلے ایوب خان سب اپنے اپنے دور حکومت کو دوام بخشنے کے لئے کبھی سیٹو اور کبھی سینٹو اور کبھی افغان اور کبھی روسی جنگ کا حصہ بنے اور ملک و قوم کی زندگیوں اور سرمایا کو داؤ پر لگاتے رہے اور جماعت اسلامی فضلو اور دیگر جماعتوں نے کھل کر انتہائی ڈھٹائی سے ان کا ساتھ دیا اور ہیرو ٹہرے --- ہماری قوم اور ملک کا وہ حال ہے -- - پنجابی میں --- گھروں گھار گنوایا -- باھروں ***** اکھوایا
جماعت اور فضلو اصل میں امریکی ایجنڈا پورا کرنے والے ہیں
امریکہ کو ہر طبقہ سے بندے چاہئے ہوتے ہیں
لبرل طبقہ سے بھی اور مذہبی طبقہ سے بھی
یہ دونوں جماتیں صرف یہی کام کرتی ہیں ، ہم لوگ انکے ظاہری حلیے کو سمجھ کر غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں
دیکھ لو پہلے امریکی جنگ میں افغانوں کے ہاتھوں روس کے مروایا
پھر اسی کا ریورس میں بھی مولوی شامل تھے ، مشرف کے ساتھ مولوی تھے ، دو صوبوں می حکومت بنا کر نیٹو سپلائی کو یقینی بنایا

امریکی گیم کو سمجھنا بہت ضروری ہے
 
So true. Aakhir Allah nay aapki kisi baat pr 100% mutfiq honay ka moqa diya:D

ویسے سو فیصد سے تو موافقت بہت ناممکن سی بات ہوتی ہے
میں جس پوسٹ سے سے پچاس فیصد بھی متفق ہوتا ہوں اسکو لائیک کرتا ہوں

تسی جگر او وڑائچ صاحب
 
Advertisement
کتنی مرتبہ پوچھو گے
طالبان وہی ہوتے جو لبرل سیسی ہے تو اخوان کی طرح انھے بھی ہٹا کر لبرل حامد کرزئی، عبداللہ اور اشرف غنی کو لانے کی ضرورت پیش نا آتی
جس کی عقل شیطان یا ملا مار دے اسکو کوئی نہی سمجھا سکتا
 
"شکر ہے تمہیں سترہ سال بعد سمجھ آ ہی گئی "یہ ہماری جنگ نہیں تھی
مولویوں کو ابھی بھی سمجھ نہی آئی مشرف دور میں سرحد اور بلوچستان میں نیٹو سپلائی کی حفاظت فرماتے رہے

اگر ذرا بھی اسلامی اخوت کا جذبہ ہوتا تو سپلائی روکتے ،افغان جنگ ہو ہی نہی سکتی تھی
 
Last edited:
how strange we have the greatest mind of this century here on this forum and no one outside the forum knows about him. if people come to know then liberals for sure will make Raaz their undisputed life time leader. why is this happening? please someone spread the word.....