- Joined
- Jul 2, 2014
- Posts
- 17,511
- Reaction score
- 44,051
- Points
- 113
کچھ دن قبل میں نے اپنے بڑے بھائی کی وفات پر ان کی دعاۓ مغفرت کے لئے ایک تھریڈ بنایا تھا
اس تھریڈ میں میں نے یہ بھی لکھا تھا کے بھائی کو فطرت سے بے پناہ محبت تھی
http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?445084
وہ دکھی انسانیت سے پیار کے علاوہ وہ درختوں، پھولوں ، پرندوں اور جانوروں سے بھی خاصا لگاؤ رکھتے تھے
یہی وجہ ہے کے گاؤں میں اپنے گھر میں طرح طرح کی سبزیوں ، پھلوں اور پھولوں کے درخت لگاتے رہتے تھے اور اپنی مصروف ترین زندگی میں سے کچھ وقت نکال کر ہر ویک اینڈ یا دوسرے ویک اینڈ پر گاؤں آ کر کچھ وقت باغیچے میں گزارتے تھے
گزشتہ ماہ ان کی بیماری کی وجہ سے جب میں پاکستان گیا تو کچھ تصاویر بنائی تھیں ، سوچا آپ کے ساتھ شئیر کر دوں ، امید کرتا ہوں آپ کو پسند آئیں گی
تصاویر لگانے سے پہلے بھائی کی یاد میں خالد شریف کی غزل کا خوبصورت شعر عرض ہے
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
سب سے پہلے گھر کا بیرونی منظر
گھر اور اس سے منسلک بیرونی حویلی کا خوبصورت پینو رامک منظر
گھر کے سامنے کی ایک تصویر
بیرونی حویلی کی کچھ تصاویر ، یہاں خالی جگہ پر سبزیاں اگائی جاتی ہیں
گھر کا مین گیٹ اور اندرونی مناظر
گھر کی پچھلی طرف جڑی ہوئی ایک اور حویلی ، یہاں مالٹے ، لوکاٹ ، آڑو ، انگور اور گریپ فروٹ کے درختوں کے علاوہ موسمی سبزیاں بھی لگی ہوئی تھیں لیکن اس مرتبہ بھائی کی بیماری کی وجہ سے انکی مناسب دیکھ بھال نہ ہو سکی اور وہ مرجھا کے ختم ہو گئیں
گھر کا صحن اور سکھ چین کا درخت