- Joined
- May 1, 2017
- Posts
- 276
- Reaction score
- 1,541
- Points
- 93
انارکی کارڈ
کچھ نیوز چینلز رپورٹ کر رہے ہیں کہ پاکستان میں فیس بک، یو ٹیوب، ٹوئیٹر اور دیگر سوشل میڈیا بند کر دیا گیا ہے۔ نیوز چینلز کو دھرنے پر تشدد کے حوالے سے پیمرا نے پہلے ہی نیوز چینلز کو روک دیا تھا۔
یہ تمام صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب حکومت نے پولیس اور ایف سی کے ذریعے دھرنے کے مظاہرین پر تشدد کیا جس پر دھرنے کے شرکاء کی طرف سے زبردست مزاحمت کی گئی۔ اور اب پاکستان بھر میں مذہبی جماعتوں نے تمام شہروں میں سڑکوں کو بلاک کرنا شروع کر دیا ہے اور یہ احتجاج اب محض فیض آباد انٹر جنکشن سے بڑھتا ہوا پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔
تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اہم شہروں میں موبائل سروس پر بھی پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جس سے مسائل مزید بڑھیں گے کیونکہ کیمونی کیشن گیپ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من پسند اور خود ساختہ انفارمیشن کو جنریٹ کر کے ان کی بنیاد پر مزید سخت فیصلے کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل باجوہ دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ اس معاملے کو مشاورت سے حل کرنا چاہیے، تشدد اس کا حل نہیں ہے۔
یہ تمام تر صورتحال حکومت کی طرف سے جان بوجھ کر پیدا کی گئی ہے جس کا صرف اور صرف ایک ہی مقصد ہے کہ ملک کو انارکی کی طرف لے جایا جائے تا کہ نوازشریف اور اس کی کرپٹ اولاد نیب عدالتوں سے بچ سکے۔ جب عدلیہ اور فوج پر سخت تنقید اور گالیاں دے کر بھی خود کو نہ بچا سکے، جب پارلیمنٹ میں آئینی دہشت گردی کر کے نوازشریف کے حق میں قانون بھی پاس کروا لیا لیکن نیب عدالتوں سے کوئی شنوائی نہ ہوئی تو اب "انارکی کارڈ" کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان میں جس قدر انارکی پھیلے گی، اس کا فائدہ براہ راست نوازشریف کو ہو گا۔
سوال یہ ہے کہ آخر حکومت نے حلف نامے اور قانون ختم نبوت کو تبدیل ہی کیوں کیا ؟ کس کے کہنے پر کیا ؟ اور پھر پہلے یہ کیوں کہا گیا کہ ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ؟ یہ جھوٹ کیوں بولا گیا ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلیے مان لیا کہ آپ سے غلطی ہو گئی، ایک لمحے کے لیے مان لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو پھر اس کو خود سے تبدیل کیوں نہیں کیا ؟ عدالت کے فیصلے کا انتظار کیوں کیا گیا ؟ کیمیٹی کی رپورٹ منظرِ عام پر کیوں نہیں لائی گئی ؟ اور زاہد حامد کو ان کے عہدے سے ہٹایا کیوں نہیں گیا ؟ اگر یہ معاملہ شروع ہی کیوں کیا گیا ؟ اور اب اس کے حل کی طرف کیوں نہیں آیا جا رہا ہے ؟ کہیں اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ حکومت اسی دن کا انتظار کر رہی تھی جب اس معاملے کی آڑ میں پاکستان میں انارکی پھیلائی جائے کیونکہ انارکی کا مطلب نوازشریف کے لیے ریلیف ہے۔
کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذہبی جماعتیں بھی حکومت کے ساتھ ملی ہوئی ہیں اور یہ دھرنا بھی ایک قسم کا سیاسی کارڈ تھا جو حکومت کے ایماء پر کھیلا گیا ہے اور ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنے میں جہاں حکومت ذمہ دار ہے وہیں پر تحریکِ لبیک اور اس کے امیر خادم حسین رضوی بھی اس میں برابر کے شریک ہیں۔
لیکن میں ایک چیز پر پوری طرح یقین رکھتا ہوں کہ جو گڑھا نوازشریف نے اس ملک اور ملکی نظام کے خلاف کھودا ہے، انشاءاللہ نوازشریف خود اس گڑھے میں گرے گا۔ نوازشریف کی پوری کوشش ہے کہ فوج کو اس معاملے میں انوالو کیا جا سکے یا کوئی بی غیر آئینی اقدام کروایا جا سکے لیکن پاک فوج بہت زیادہ ہوشیار ہے جو ان کی سب چالوں کو سمجھتی ہے، وہ اس معاملے میں کبھی نہیں پڑے گی۔
اب یہ بات لوگوں کو سمجھنی چاہیے کہ آخر اس انارکی اور فسادات کا اصل بینیفشری (فائدہ اٹھانے والا) کون ہے کیونکہ جو بینیفشری ہے ۔۔۔۔۔۔ وہ اسصورتحال کا ذمہ دار بھی ہے کیونکہ اگر حالات کو بہتر کرنا ہوتا تو لاء منسٹر زاہد حامد سے استعفیٰ لیا جا سکتا تھا لیکن آخر کیا وجہ ہے کہ زاہد حامد کے استعفیٰ کو بھی اناء کا معاملہ بنا لیا گیا ؟ یعنی اب ایک گھٹیا لاء منسٹر کے لیے پورے ملک کے استحکام کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے ؟ معاملات کو سیاسی حوالے سے بھی حل کیا جا سکتا تھا اور ذمہ دار حکومتیں ہمیشہ معاملات کو سیاسی طریقے سے ہی حل کرتی ہیں۔ اس تمام صورتحال سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ حالات کو اس نہج پر ایک مکمل پلاننگ اور ایک منظم سوچ کے ساتھ لایا گیا ہے اور پھر سوال وہی ہے کہ اس صورتحال کا فائدہ کون اٹھائے گا ؟ اور جواب بھی پھر وہی ہے کہ صرف ایک نااہل شخص نوازشریف اور اس کا کرپٹ خاندان۔
تحریر و تجزیہ: عاشور بابا
Join my facebook page - AashoorBaba

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/TWxzn5f.jpg