- Joined
- Apr 4, 2011
- Posts
- 17,933
- Reaction score
- 31,143
- Points
- 113
سپین کی سرزمین اسلام کی علمی تاریخ میں بڑی زرخیز ثابت ہوئی ہے۔ اس کا مقام مردم خیزی میں کسی طرح بھی بغداد اور دمشق کی یونیورسٹیوں سے کم نہیں۔ اندلس کی کوکھ سے جن عظیم سائنسدانوں نے جنم لیا، یہ انہی کا کسب کمال تھا جس کی بدولت قرطبہ جیسا عظیم شہر قرون وسطیٰ میں رشک فلک بنا۔ اندلس کی تمدنی زندگی کے پیچھے اس کے جلیل القدر سائنسدانوں ہی کا ہاتھ تھا۔ قرون وسطیٰ کی بہت سی نامور شخصیات اندلس ہی سے تعلق رکھتی تھیں۔ چنانچہ
عظیم مفسر قرآن امام قرطبی،
مشہور عالم سیاح ابن بطوطہ اور ابن جبیر،
موجدِسرجری و ماہر امراض جشم ابوالقاسم الزہراوی،
معروف فلسفی و طبیب ابن باجہ،
خالق فلسفہ وحدت الوجود ابن عربی،
عظیم فلسفی و طبیب ابن رشد،
بطلیموسی نظریہ کواکب کا دلائل کے ساتھ رد کرنے والے عظیم اسلامی ماہرین فلکیات
ابواسحاق الزرقالی
اور ابو اسحاق البطروجی،
تاریخ و عمرانیات کے امام ابن خلدون،
نامور طبیب یونس الحرانی،
معروف جغرافیہ نگار و ماہر فلکیات
شریف ادریسی،
ہوائی جہاز کا موجد عباس بن فرناس،
نامور طبیب ابن الہیثم،
ماہر فلکیات و الجبراء نصیر الدین طوسی
اور دیگر بے شمار علمی و ادبی شخصیات کا تعلق سپین ہی کی عظیم سرزمین سے تھا۔
ان مسلمانوں نے علم کو صرف اسلام ہی کی دولت سمجھتے ہوئے محدود کرنے کی بجائے اپنے دروازے ہر مذہب کے ماننے والوں کے لئے کھلے رکھے اور علم کو بنی نوع انسان کا مشترکہ ورثہ قرار دیا۔ چنانچہ سپین کی یونیورسٹیوں میں عیسائی اور یہودی طلباء بھی بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔ حتیٰ کہ مسلمان سائنسدانوں کے یہودی و عیسائی شاگر بعد میں نامور سائنسدان ہوئے اور اپنی قوم میں سائنسی تعلیم کی ترویج کا باعث بنے۔ یہیں سے سپین کا علمی سرمایہ مغربی اور وسطی یورپ منتقل ہونا شروع ہوا۔
معروف مستشرق منٹگمری واٹ اس سلسلے میں*رقم طراز ہے
:
Already when the fortunes of the Muslims were in ascendant, their learning had attracted scholars of all faiths. Spanish Jews in particular were- including the great Mamonides )1135-1204) sat at the feet of Arabic-speaking teachers and wrote their books in Arabic.
)W. Mongomery Wsatt A History of Islamic Spain(
ترجمہ:
جب مسلمانوں کی قسمت اپنے عروج پر تھی تو ان کی تعلیمات نے تمام مذاہب کے ماننے والے طلباء کو اپنی جانب متوجہ کرلیا تھا۔ سپین کے یہودی بطور خاص عرب فکر سے متاثر ہوئے۔ اور عظیم میمونائیڈز سمیت ان میں*سے بیشتر نے عربی بولنے والے اساتذہ سے زانوئے تلمذ تہہ کیا اور عربی زبان میں کتابیں لکھیں۔
ذیل میں ہم خوف طوالت کے باعث اختصار کے ساتھ اندلس کے چند اہم سائنسدانوں کے نام اور ان کے شعبہ ہائے تحقیق پر مشتمل فہرست پیش کررہے ہیں تاکہ قارئین پر اندلس کی مردم خیزی عیاں ہوسکے:
1- ابراہیم بن سعید السہلی فلکیات، ماہر اسطرلاب سازی
2- ابن الاصم طب، ماہر نباض
3- ابن البغونش طب
4- ابن البیطار، ابومحمد عبداللٰہ بن احمد باٹنی، طب
5- ابن الجزار طب، ادویہ سازی
6- ابن الحلاء طب
7- ابن الخطیب اندلسی، ابوعبداللٰہ محمد بن عبداللٰہ لسان الدین طب، ماہر امراض تعدیہ، جغرافیہ،تاریخ، تصوف، ادب، فلسفہ
8- ابن الذہبی کیمیا
9- ابن الرومیہ باٹنی، طب