ہمارے ہاں تو ایسی کوئی سنسنی نہیں پھیلی.ویسے یہ نایاب خیال ادھر بھی پاکستانیوں نے متعارف کروایا ہو گا گدھے کھانے والا؟ اسی لیے ہمارے ہاں جو رواج ہو گیا وہاں ابھی اس کا انکشاف ہوا ہے.
قاہرہ: مصر میں گدھے کے گوشت کی بڑھتی ہوئی فروخت کو روکنے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے گدھوں کے شناختی کارڈز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
گزشتہ کچھ عرصے سے مصر کے مختلف حصوں میں گدھے کے گوشت کی فروخت ہونے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ مصر کی حکومت نے اس حوالے سے عوام کو متنبہ کرنے کے لیے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے آگہی مہم اور خاکے بھی چلائے۔
پولیس نا صرف جگہ جگہ چھاپے مار کر قصابوں اور دکانداروں کو گرفتار کر رہی ہے بلکہ گدھوں کی گنتی کر کے ان کے شناختی کارڈز جاری کیےجارہے ہیں۔ یوں ابجس شخص کا گدھا بھی غائب نظر آیا۔ پولیس پوچھ گچھ کرسکتی ہے کہ کہیں اْسے ذبح کر کے قصاب کی دکان پر تو نہیں پہنچا دیا گیا۔
ویسے خچر کو آخری بار سلطنت رائیونڈیا کے محلوں کی ہری بھری چراگاہوں کے قریب ۔۔۔۔۔ خُشک اور بے کار گھاس میں چرتے دیکھا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اُس کے بعد نا جانے کہاں چلا گیا کوئی پتہ نہی۔۔۔(bigsmile)۔۔۔
ویسے خچر کو آخری بار سلطنت رائیونڈیا کے محلوں کی ہری بھری چراگاہوں کے قریب ۔۔۔۔۔ خُشک اور بے کار گھاس میں چرتے دیکھا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اُس کے بعد نا جانے کہاں چلا گیا کوئی پتہ نہی۔۔۔(bigsmile)۔۔۔
مذاق ایک طرف مگر حقیقت یہ ہے کہ راۓ ونڈ کے سلاطین نے اپنے بہت سارے خدمت گزاروں کو یا انکے بچوں کو نوکریاں اور امریکہ کے ویزے بھی دلواۓ ، یہ میری معلومات کے مطابق انکے پرانے نائی تھے ، ختنے سے لے کر شادی بیاہ میں پکوائی اور انتظام و انصرام ، مالش اور مٹھی چاپی سب کچھ ہی کرتے تھے اور شائد ابھی بھی کر رہے ہیں ، لہذا اسکو بھی امریکہ میں اسی وجہ سے سیٹل کیا گیا ، خدمت بہت کی ہے انہوں نے ، ہمارے ایچ ایم خان صاحب نے اسکا کھرا نکالا تھا