کسی زمانے میں ٹی وی پر کوئی مباحثہ ہوا کرتا تھا تو اس کا آغاز کچھ یوں ہوتا تھا
آج ہمارا موضوع سخن دفاعی امور ہیں، اس کے لئے ہم نے دعوت دی ہے دفاعی امور کے ماہر فلاں صاحب کو یا آج زرعی اصلاحات پر بات ہو گی اور اس کے لئے ہم نے مدعو کیا ہے ایگریکلچر یونیورسٹی سے پروفیسر فلاں کو یا انڈیا کی آبی دہشت گردی سے متعلق بات کرنے کے لئے تشریف لائے ہیں اس موضوع پر تحقیق کرنے والے فلاں سکالر
آج وقت کی رفتار بہت تیز ہوگئی ہے اور ہر ٹی وی چینل ایک وقت میں ایک ہی دانشور افورڈ کر سکتا ہے تو اس کے لئے ہر ٹی وی پروگرام میں ایک مصدقہ آل راونڈر دانشور تعینات ہوتا ہے مصدقہ دانشور کے ساتھ ایک انڈر ٹریننگ دانشور، یا یہ کہہ لیں کہ انٹرنی دانشور بچہ ہوتا ہے
یہ دانشور بچہ پروگرام کا آغاز کچھ یوں کرتا ہے آج ہمارے پاس بات کرنے کے لئے موضوعات کی ایک طویل فہرست ہے کل فلاں صوبے میں خود کش حملہ ہوا، آخر دہشت گرد چاہتے کیا ہیں راولپنڈی میٹرو پر کام کی رفتار سست ہے، ستونوں میں پانی بھر گیا، اس کا سد باب کیا ہے انڈیا نئے ڈیم بنانے کی تیاری میں، پاکستان کی خارجہ پالیسی کیسے بہتر کی جائے پاکستان بھارت سے میچ ہار گیا، ہمارے بیٹسمینوں کو ہمارے مصدقہ دانشور ٹپس دیں گے ایبولا بخار نے پاکستان کا رخ کر لیا، مصدقہ دانشور ایبولا وائرس اور اس کے علاج بارے بتائیں گے اور آخر میں ہم بات کریں گے کہ سردیوں میں بچوں کے بالوں میں جوئیں کیوں پڑ جاتی ہیں
ہر موضوع کودانشور صاحب تختہ مشق بناتے ہیں، اور قوم کو اپنے قیمتی گھریلوٹوٹکوں سے مستفید کیا جاتا ہے مصدقہ دانشور صاحب کے پاس ہر مشکل کا حل موجود ہوتا ہے یہ صاحب امور داخلہ، خارجہ، دفاع اور اقتصادیات کے ماہر تو ہوتے ہی ہیں ساتھ ساتھ کرکٹ، ہاکی، انجینئرنگ، میڈیکل، زراعت، موسمیات، نجوم، فلکیات غرض یہ کہ ہر میدان میں اپنے تئیں عقل کل ہوتے ہیں کسی مذہبی معاملے پر بحث ہو جائے تو خدا کی پناہ، علم کے دریا بہہ جاتے ہیں گھریلوامور و خانہ داری کا تو پوچھیں ہی مت
نیم حکیم تو کچھ جانوں کے لئے خطرہ ہوتا ہے آل راونڈر دانشور صاحب قوم کی اجتماعی دماغی و نفسیاتی صحت سے کھلواڑ کرتے ہیں
ابھی کل ہی ایک سابقہ بچہ دانشور،جو اب دانشوری میں گریجوئیٹ کر چکے ہیں ،کے خیالات سننے کا شرف حاصل کیا یہ صاحب پہلے ٹرینی دانشور تھے،کورس پورا کرکے کچھ ماہ ہوئے اپنی الگ دکان کھول لی ہے۔
صاحب لوہے کی کانوں بارے قوم کو اپنے کان کنی کے تجربے سے مستفید فرما رہے تھے فرمایا کہ چنیوٹ میں لوہا نہیں بلکہ کچرا نکلا ہے فرماتے ہیں کہ چنیوٹ میں لوہا اس قدر گہرائی میں ہے کہ اس کے نکالنے سے الٹا نقصان ہو گا کتنا گہرا ہے؟ پورا 120 فٹ یہ بھی بتایا کہ دنیا میں لوہے کی سب سے گہری کان 80 فٹ گہری ہے
صاحب کو شائد کسی نے "کان" یا "کان کنی" بارے غلط بتا دیا تربوز کھود کر نکالنے کو کان کنی نہیں کہتے
دنیا میں سب سے گہری لوہے کی کان 180میٹر، یعنی 535 فٹ گہری ہے چنیوٹ دنیا کی آسان ترین لوہے کی کانوں میں سے ایک کان ہو گی معدنیات نکالنے کے لئے گڑھا کھودا جاتا ہے اور پھر معدنیات نکالنے کے ساتھ ساتھ گڑھے کی لمبائی، چوڑائی اور گہرائی میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے چنیوٹ میں بہت بڑی مقدار میں کاپر بھی ملا ہے دنیا میں کاپر کی سب سے گہری کان سالٹ لیک سٹی کے قریب ہے اس کی گہرائی اب 1.2 کلومیڑ یعنی 3600 فٹ تک پہنچ چکی ہے اور یہ سب معلومات صرف ایک بار گوگل پر سرچ کرنے سے مل جاتی ہیں ان کے لئے دانشور بھی نہیں بننا پڑتا خدا ہمیں ان آل راونڈر دانشوروں کی دانش سے محفوظ رکھے
bin manas ke councillor abid shair ali nay asad umar ko challenge kia mujh say asad umar economy par munazra kar lain . wakt or jagah thah hoi kashif abbasi ka program ..asad umar nay munazra shoro honay say pehlay abid shair ali say sawal kia . yeh bataoo kaddu indian mein peelay Pakistan mein sabaz rang ka kiyon hota hai .. abid shair ali bola muhay nahe pata .. asad umar nay kaha pata tumhey kaddu ka nahe hai or aa gai ho behas karnay
Muhtarma, harchand kai aap ki baat sai ittefaq karna paraiga laikin is trend ki bunyaad aap kai sponsor channel "Geo" nai hee daali thee..
"Aapas ki baat" was the first program setting the pattern.. Us kai baad Mujeeb ur Rehman Shami , Dr. Shahid Masood aur ab Haroon-ur-Rasheed nai apni dukaan kholi hai..
آج کل کے دانش وڑوں کو دیکھ کر ، دل ہی نہیں کرتا دانش ور بننے کا ، دل کرتا ہے اتنا ہی رہوں جتنا ہوں ، دیدہ ور نا رہے ، دانش وڑ ابلتے جاتے ہیں ، اگلتے جاتے ہیں ، قلم کار نا رہے ، قلموہے دل کو جلانے آجاتے ہیں
سٹاپ پریس :- ابھی ایک مسلط شدہ عقلمند فرما رہے تھے ، بلکہ ہر خود کش حملے و دھماکے کے بعد ایسا ہی فرماتے ہیں ، کہ بھارت کو سخت پیغام دینا چاہیے

Qaum ko is se koi farq padta hai keh maadinyaat mili hain ya naheen ? nai mileen tu CM ko ek aur jhoot mubarak ho, kon si nai baat hai. aur agar mili hain tu Shareef family, in ka koi front man, ek aadh Arab Sheikh aur koi Chinese company mazay karain gey, Pakistan khaali pait raal tapkata rahay ga.
اس قوم کی پستی کا حال یہ ہے کہ اب نعیم بخاری دانشور ہوگئے اور سب کو چھوڑو بابر حیوان اب ہر چیز کے ایکسپرٹ ہیں۔ ان کو دیکھتے ہی نظر آجاتا ہے کہ کہاں کہاں گھپلا ہے شائد اپنے تجربے کی وجہ سے۔
ن کی بے جا حمایت تحریک انصاف کی بیش بہا مخالفت سمجھنے کے لیے بھی دانشور ہونا ضروری نہیں ، ن کی پرفامنس جاننے کے لیے دانشوری نہیں بس آنکھیں کھلی ہونا ضروری ہے ، میرے گھر چوری ہو جائے تو مجھے یقین ہو گا کہ پولیس میرا مال برآمد کر بھی لے ، مجھے واپس نہیں ملنے والا ، پورا تو کم از کم بلکل نہیں ، گدھے گھوڑے حتی کہ کتے کے گوشت تک کی خبریں عام ہو گئیں پھر بھی فوڈ انسپیکٹر بغیر کسی ڈر رشوت لیتے ہیں ، کلین چٹ دیتے ہیں ، غریب سے غریب ماں باپ بھی اپنے بچوں کو سرکاری سکول نہیں بھیجنا چاہتے ، پیٹ کاٹ لیں گے لیکن بچوں کو پرائیویٹ سکول بھیجیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں حکومت کی نظر میں ان کے بچوں اور ان کی تعلیم کی کوئی اہمیت نہیں ، جو بھی پرائیویٹ ہاسپٹل افورڈ کر سکے کبھی سرکاری ہسپتال نہیں جاتا کیوں کہ معلوم ہے حکومت کی نظر میں نا ان کی کوئی اوقات ہے نا ان کی زندگی کی ، تقریبا" ہر شعبے کا یہی حال ہے پھر بھی تیس سال سے باریاں لینے والے سمجھتے ہیں وہ عوام کے محسن ہیں ، یہ سونا تانبا بھی احسان ہی ہے عوام پے ، وہ الگ بات ہے ہمیشہ کی طرح یہ بھی اوپر اوپر ہی ہضم کر لیا جائے گا
I don't know Habib Akram and Haroon ur Rashid are "DANISHWAR" or not but what they have said on these ores is right. What thread starter has given to rebut their allegation is different story and has been cited without any context. Habib Akram simply said that mine is 120 meter deep and rigging and getting them out is expensive and doesn't deserved to be mined where as quoted sites when were discovered, had iron and copper almost on the surface of the earth and discoverer didn't have to dig that deep to get that ores.
The biggest iron mine which has been cited here was discovered in 1895 and so far 8.2 million tonne iron is being dug annually and it has taken 120 years to be dug to that deep. The other mine that has been cited is copper mine and was discovered in 1906 and it took 109 to dig this mine to 1.2 km deep.
But main thing is THEY DID NOT DIG THESE MINES THAT DEEP TO GET THE ORES and in our so called mine we will have dig that deep and it will take at least two decades to get to that point and get the iron and that wpuld be twice or thrice the expensive as compared to then market rates.