- Joined
- Dec 6, 2011
- Posts
- 24,534
- Reaction score
- 93,287
- Points
- 0
آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی
برسبین: آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کردیا۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے پیر کو بنگلہ دیش روانا ہونا تھا لیکن آسٹریلین حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے جانے کے بعد ٹیم کی روانگی کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے یف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلین حکومتی ایجنسیز اور ہمارے سیکیورٹی مشیروں کی جانب سے تازہ اطلاعات کی روشنی میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے پاس دورہ ملتوی کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک سیکیورٹی وفد بنگلہ دیش بھیجا تھا تاہم آسٹریلین وفد کی دورے پر موجودگی کے دوران ہی ڈھاکا میں داعش نے ایک اطالوی امدادی کارکن کو قتل کردیا تھا۔
آسٹریلین وفد کی بدھ کو وطن واپسی ہوئی جنہوں نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ کرکٹز کو ویاں ہدف بنایا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین ٹیم کیلئے اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے دورے پر آنے کی درخواست کی تھی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نجم الحسن نے آسٹریلین ٹیم کی جانب سے دورہ ملتوی کیے جانے پر کہا کہ یہ بہت بڑی بدقسمتی ہے، ہم نے آسٹریلین ٹیم کیلئے بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ جلد دورے کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔
آسٹریلیا نے ایک دہائی سے بنگلہ دیش میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔
جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ بنگلہ دیش کے کرکٹ حلقوں کیلئے دورہ ملتوی ہونا انتہائی مایوس کن ہے لیکن ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سب سے اہم ہے تاہم ہم جلد بنگلہ دیشی بورڈ کے ساتھ مل کر دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر کام کریں گے۔
اسٹیون اسمتھ کو بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی لیکن دورہ ملتوی ہونے کے بعد وہ آئندہ ماہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی میزبانی کریں گے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1027376/برسبین: آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کردیا۔

- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/large/2015/10/560d319b88ac0.jpg?r=405239382