کیا غریدہ نے ججز کےخط پرعدالتی بنچ بارے ٹویٹ واٹس ایپ سے کاپی پیسٹ کیا؟

6ghahhacoppaklsjs.png

سوشل میڈیا صارفین نے سپریم کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سوموٹو نوٹس لینے کے خلاف غریدہ فاروقی کے ایک ٹویٹ کا پوسٹ مارٹم کرڈالا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شہزاد اکبر نے سینئر صحافی و تجزیہ کار غریدہ فاروقی کا ایک ٹویٹ اور واٹس ایپ پر موصول ہونے والے ایک پیغام کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ دوگھنٹے پہلے سپریم کورٹ کے سوموٹ نوٹس کے خلاف بیانیہ بنانے کیلئے تحریر بھیجی گئی اور غریدہ فاروقی نے شفافیت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے یہ تحریری ہو بہو چھاپ دی۔

https://twitter.com/x/status/1774799466500936000
عمران افضل راجہ نے کہا “تمغے ایویں نہیں کمائے جاتے”اشاروں پر باندری کی طرح ناچنا پڑتا ہے ،کاپی پیسٹ مارنے پڑتے ہیں،ہر دوسرے ٹوئیٹ پر “ختم شد” لگانا پڑتا ہےپھر جا کے تمغوں کے لیے نام فائنل ہوتے ہی

https://twitter.com/x/status/1774813735414116408
غریدہ فاروقی کے اس ٹویٹ اور واٹس ایپ میسج میں کہا گیا کہ حیران کن طور پر سپریم کورٹ کی جانب سے ایک رکنی کمیشن بنانے کے صرف 2 دن بعد ہی نوٹس لے کر سات رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، اس سے قبل چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان معاملات طے پاگئے گھے اور ایک رکنی کمیشن تشکیل دیدیا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1774765760604237848
غریدہ فاروقی نے اپنے تفصیلی ٹویٹ میں کہا تھا چیف جسٹس پاکستان نے چھ ججز کی طرف سے لکھے جانے والے خط پر سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بینچ بنا دیا - حیران کن طور پر یہ سات رکنی بینچ سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کی طرف سے رضا مندی کے بعد ایک رکنی کمیشن بنانے کے صرف دو دن کے بعد بنایا دِیا گیا جبکہ اس سے پہلے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیراعظم پاکستان کے مابین معاملات طے پا جانے کے بعد ایک رکنی کمیشن جسٹس تصدق جیلانی پر مشتمل بنا دیا گیا تھا- اس کمیشن کی تعیناتی کے فوری بعد سپریم کورٹ نے باقاعدہ پریس ریلیز ایشو کی تھی اور اس معاملے پر اچھی طرح سے بیان دیا کہ اس معاملے کے اندر کیا کیا ٹرمز اف ریفرنس کو شامل کیا جائے گا اور وہ کن کن معاملات پر تصدق جیلانی والا کمیشن اپنی انکوائری کرے گا اور ثبوتوں کی روشنی میں حقائق کو سامنے لے کر ائے گا

وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان کی ملاقات کے بعد تمام ماہرین اور عوام یہ سمجھ رہے تھے کہ چھ ججز کی جانب سے حساس ادارے پر سنگین الزامات لگائے جانے کے بعد یہ معاملہ اب اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا کیونکہ کمیشن کے ٹی او آرز نے جو کہ گورنمنٹ آف پاکستان نے ایشو کیے اس میں یہ لکھا ہوا تھا کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور چھ ججز جنہوں نے یہ الزامات لگائے ہیں ان کو ثبوت پیش کرنے پڑیں گے۔۔۔

آج اچانک چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرف سے سات رکنی لارجر بینچ کے بنائے جانے کے اعلان کے بعد جو ایک بات بہت واضح طور پر سامنے اگئی ہے وہ یہ ہے کہ اس لارجر بینچ بنائے جانے کا مقصد ان چھ ججز کو ریلیف دینا مقصود ہے کیونکہ جو کہ ایک رکنی کمیشن تھا اُسکے سامنے اِن تمام چھ ججز کو پیش ہونا تھا اور پیش ہونے کے ساتھ ساتھ ان تمام ججز نے جو اپنے خط کے اندر الزامات لگائے تھے ان الزامات کو ثابت کرنا تھا لیکن اب چونکہ ایک لارجر بینچ سپریم کورٹ کا بنا دیا گیا ہے جہاں پر عمومی بات چیت کی جائیگی اور یہ خدشہ ہے کہ کورٹ کی لارجر بینچ کی سماعت میں اس خط کے اندر لگائے گئے وہ مخصوص specific الزامات جو کہ ان چھ ججز نے لگائے ہیں ان کی کوئی خاطرخواہ انویسٹیگیشن نہیں کی جا سکے گی اور نہ ہی ان ججز کو ثبوت دینے کے لیے مجبور کیا جائے گا۔۔۔

ایک طرح سے یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اعلی عدلیہ نے یہ لارجر بینچ تشکیل صرف اس لیے کیا ہے کہ اپنے چھ ججز کو کوئی ریلیف دیا جائے کیونکہ کمیشن کے سامنے ان ججز کو ثبوت پیش کرنا ان کی مجبوری تھی اور ثبوت پیش کیے بغیر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکتا تھا لیکن اب آپ یہ دیکھیں گے کہ اس لارجر بینچ کی تشکیل کے بعد کوئی ثبوت نہیں مانگے جائیں گے اور اس کا جو فیصلہ ہوگا وہ بھی موٹی موٹی باتیں کر کے اس کیس کو دفتر داخل کر کے بھگتا دیا جائے گا۔۔۔

جناب چیف جسٹس صاحب، انصاف وہ ہو جو ہوتا نظر بھی آئے۔ بظاہر اپنی برادری اور سیاسی دباؤ کے تحت لیے گئے اقدامات، انصاف کے اُصول پامال نہ کر دیں؛ یہ جناب چیف جسٹس صاحب کی ذمہ داری ہے! جن 6 ججز نے الزامات لگائے ہیں، ان سے ثبوت حاصل کرنا اب چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے! ثبوت نہ ہوئے تو بھی ذمہ داری چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کی ہے!

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے 7 رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے، بینچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Jis tarah Gashti Farari aur iss ki kanizo ki Shakal dekh kar Manhosiyat ka ahsas hota hai​

Isi trah ——- Ghaleeza Chomi ki shakal dekh kar krahat mehsoos hoti hai​

 
Last edited:

Panthar_pk

Councller (250+ posts)
Imran Khan sahi kehta hy yea bohat hi nalaiq hain ain ko naqal krny bhee nahi aati,
kia choice hy establishment ki,

aisay kehtay hain bevakoof dost say aqalmund dushman bahtar hy