کئی حلقوں سے آزادامیدواروں کی پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت

nakai1h1h31.jpg

تحریک انصاف کو مختلف حلقوں سے بڑی بڑی کامیابیاں ملنے لگیں۔ قصور، جھنگ، ننکانہ صاحب، راولپنڈی میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی پوزیشن مستحکم۔۔

پی پی 125 جھنگ سردار افتخار احمد خان بلوچ سے پی ٹی آئی امیدوار سردار غلام احمد خان گاڈی کی سردار حاجی مختار خان بلوچ ،سرادر ظفر خان بلوچ کے ہمراہ ملاقات

سرادر افتخار احمد خان بلوچ نے غلام احمد گاڈی کی ہمایت کا اعلان کر دیا جو انتخابی نشان چارپائی پر الیکشن لڑرہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1748699469707682281
ننکانہ صاحب سے 2018 میں 69 ہزار کے قریب ووٹ لینے والے آزاد امیدوار طارق محمودباجوہ نے تحریک انصاف کے ارشد ساہی کی حمایت کااعلان کردیا۔۔ طارق محمودباجوہ نے نومئی کے واقعات پر تحریک انصاف چھوڑدی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1748397546400280850
این اے 53 سے 2018 کے آزادامیدوار پیر نصیر الحسنین شاہ نے تحریک انصاف کے کرنل (ر) اجمل صابر راجہ اور صوبائی امیدوار امیر افضل کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پیر نصیر الحسنین شاہ نے 2018 میں صوبائی نشست پر 22000 سے زائد ووٹ لئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1748609807031194061
این اے 97 سے تاندلیانوالہ سے عائشہ رجب بلوچ اور انکے بیٹے روشن رجب بلوچ نے تحریک انصاف کے امیدوار سعداللہ بلوچ کی حمایت کا اعلان کردیا
https://twitter.com/x/status/1748049089743487390
لودھراں پی پی 225 سے حاجی عبداللہ تھیم ،ملک مشتاق تھیم نے تحریک انصاف کی امیدوار شازیہ حیات اللہ خان ترین کی حمایت کا اعلان کر دیا
https://twitter.com/x/status/1748698591877542201
قصور کے حلقہ این اے 133 سے سابق وزیر سردار آصف نکئی نے تحریک انصاف کے امیدوار عظیم الدین کی حمایت کااعلان کردیا۔۔ سردار آصف نکئی تحریک انصاف کے سابق وزیر رہ چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1748624485400412257