چنگان پاکستان نے اپنی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی

13changanksjsqeematkami.png

کمپنی کی طرف سے نظرثانی شدہ قیمتوں کو آئندہ ماہ یکم نومبر 2023ء سے لاگو کیا جائے گا: رپورٹ

روپے کی قدر میں اضافے اور امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچ شروع ہو گئے۔ نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی سمبلنگ کرنے والی ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ کمپنی کی طرف سے روپے کی قدر میں اضافے کے بعد اپنی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ کمپنی کی طرف سے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتیں 4 لاکھ 50 ہزار روپے تک کم کی گئی ہیں۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق چنگن پاکستان کمپنی کی نے اپنی گاڑی Alsvin, Oshan X7 اور M9 Sherpa کی قیمتوں میں کمی کی ہے تاہم کاروان کی مختلف اقسام کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے نظرثانی شدہ قیمتوں کو آئندہ ماہ یکم نومبر 2023ء سے لاگو کیا جائے گا۔

چنگن پاکستانی کمپنی کی ٹاپ آف دی لائن 1.5L Alsvin DCT AT Lumiere کی قیمت میں سب سے زیادہ 4 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔ بیس Alsvin 1.3L M/T Comfort اور Alsvin 1.5L DCT Comfort کاروں کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے کم کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چنگن پاکستان نے Changan Oshan X7 Comfort اور Oshan X7 FutureSense نامی کاروں کی قیمت میں بھی اڑھائی لاکھ روپے تک کی کمی کی ہے۔ چنگن M9 Sherpa پک اپ کی قیمت میں بھی ساڑھے 3 لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں روپے کی قدر میں اضافے کے بعد اس سے پہلے بھی کارساز کمپنیوں کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی جا چکی ہے۔ کیا کمپنی کی طرف سے اپنے مخصوص ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے بعد بکنگ کروانے پر رجسٹریشن کروانے پر خصوصی کیش بیک دینے کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ کیا موٹرز پہلی کارساز کمپنی تھی جس کی جانب سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Jis Vehicle ke demand ziada hai uss ke price kam nahi ke, Changan Karvaan Plus,, pejle b 3 million ke thi ab b 3 Million ke he hai.. Bohar siyane hein bhai ye..