پی ٹی آئی چھوڑنے والے سابق ایم این اے کے بیٹے کے بعد نابینا بھتیجا لاپتہ

nai1h1h311.jpg

تحریک انصاف کے سابق ایم این اے فیض الحسن شاہ نے الیکشن کے دوران ہی تحریک انصاف چھوڑدی تھی، پہلے انکے بھائی کو لاپتہ کیا گیا تھا اور بعدازاں انہیں بھی گرفتار کرکے پارٹی چھڑوادی گئی۔

فیض الحسن شاہ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد انکے بھتیجے سید وجاہت حسنین شاہ نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنیکا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ایک بار پھر گجرات کی سادات فیملی پر برا وقت آگیا انکے خاندان کے مزید افراد لاپتہ ہوگئے۔

سابق ایم این اے اور حلقہ این اے 65 کے امیدوار سید فیض الحسن شاہ کے بیٹے سید مہدی شاہ کھاریاں سے لاپتہ ،خاندانی ذرائع نے سید مہدی شاہ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی ۔

یاد رہے کہ فیض الحسن شاہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھےجبکہ 9 مئی واقعات کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ان کے بھتیجے وجاہت حسنین اسی حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امید وار ہیں
https://twitter.com/x/status/1752295090071151087
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ماجد نظامی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار وجاہت حسنین شاہ کے کزن اور سابق ایم این اے فیض الحسن شاہ کے بھتیجے سید علی رضا شاہ کو بھی نامعلوم افراد نے اٹھا لیا۔ علی رضا کو آنکھوں کی بیماری ہے اور وہ دیکھ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے شک ائیر چیف مارشل ظہیر سدھو کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار نصیر سدھو کی جیت کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ لیکن اگر بات کسی نابینا کو اغوا کرنے تک آ گئی ہے تو پھر آنکھوں والوں کو ویسے ہی ان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دینا چاہئے
https://twitter.com/x/status/1753289178077597991