پی ایس ایل9،ڈرافٹنگ کا عمل مکمل، کس ٹیم نے کس کھلاڑی کو منتخب کیا؟

11psl9drafstshjdgd.png


پاکستان سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن فروری 2024 سے شروع ہونے جا رہا ہے جس کے تمام میچز پاکستان میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت لاہور میں پی ایس ایل 9 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ بھی مکمل لیا گیا ہے جس میں تمام فرنچائزز نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا ہے۔

پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی جس میں تمام فرنچائزز کے مالکان ، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف کا پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں تمام پی ایس ایل فرنچائزز اور سپانسرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میری نیک خواہشات تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں۔ 2016ء میں پاکستان سپرلیگ کا ایک چھوٹا سا پودا لگایا گیا جو آج ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ 9 کے تمام میچز ملتان، راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔ ہم سب پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے، تمام فرنچائزز پاکستان سپرلیگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہے۔ مجموعی طور پر 22 ملکوں کے 485 غیرملکی کھلاڑی پلیئرز ڈرافٹنگ کیلئے دستیاب تھے جن میں سے 46 کھلاڑی پلاٹینم اور 76 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل تھے۔

پی ایس ایل 9 کیلئے پلاٹینم کیٹیگری رائونڈ ون میں ملتان سلطانز نے اپنی پہلی پک میں انگلینڈ کے فاسٹ بائولر ڈیوڈ ولی کو منتخب کیا۔ کراچی کنگز کی طرف سے رائونڈ ون کی دوسری پک میں کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ کو منتخب کیا جبکہ رائونڈ ون کی تیسری پک میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے شیرفن ردرفورڈ اور سابق قومی کھلاڑی محمد عامر کو منتخب کر لیا۔

https://twitter.com/x/status/1734911801530241136
پلاٹینم رائونڈ ون کی چوتھی پک میں پشاور زلمی کی طرف سے افغانی کھلاڑی نور احمد کا انتخاب کیا گیا، چھٹی پک میں لاہور قلندر کی طرف سے فخر زمان کا انتخاب کیا جبکہ پلاٹینم کے دوسرے رائونڈ کی پہلی پک میں لاہور قلندرز نے جنوبی افریقن کھلاڑی راسی وین ڈردوسن کا انتخاب کیا۔

https://twitter.com/x/status/1734914735009657222
پلاٹینم رائونڈ 2 کی دوسری پک میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے انگلش کھلاڑی جورڈن کاکس کو منتخب کیا گیا۔ پلاٹینم رائونڈ 2 کی تیسری پک میں کراچی کنگز کی طرف سے آسٹریلوی آل رائونڈر کھلاڑی ڈینئل سیمز جبکہ چوتھی اور آخری پک میں محمد نواز کو منتخب کر لیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1734914735009657222
پاکستان سپرلیگ 9 کیلئے ڈائمنڈ کیٹیگری رائونڈ ون میں ملطان سلطانز کی طرف سے اپنی پہلی پک میں ڈیوڈ ملان کا انتخاب کیا گیا۔ ڈائمنڈ رائونڈ ون کی دوسری پک میں پشاور زلمی کی طرف سے قومی کھلاڑی آصف علی اور ڈائمنڈ رائونڈ ون کی تیسری پک میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے انگلش بائولر ٹائمل ملز کو منتخب کر لیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1734919378187984919
ڈائونڈ رائونڈ ون کی چوتھی پک میں کراچی کنگز کی طرف سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹم سائفرٹ اور رائونڈ ون کی پانچویں پک میں لاہور قلندرز کی طرف سے صاحبزادہ فرحان کو منتخب کیا گیا۔ گولڈکیٹگری میں پشاور زلمی کی طرف سے افغانی فاسٹ بائولر نوین الحق اور ملتان سلطانز کی طرف سے انگلش کھلاڑی کے ریس ٹاپلے اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈریکس کو منتخب کر لیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1734922104682791289
سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز کی طرف سے عثمان خان ، محمد علی، شاہنواز دھانی اور طیب طاہر کو منتخب کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1734928659310338321
لاہور قلندر کی طرف سے ڈان لورینس، احسن حفیظ بھٹو اور محمد عمران جونیئر جبکہ کراچی کنگز کی طرف سے عرفات منہاس، انور علی اور محمد عام کو منتخب کر لیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1734932192608842081
سلور کیٹیگری رائونڈ تھری میں پشاور زلمی کی طرف سے ڈین موسلی، عمیر آفریدی اور عارف یعقوب کو منتخب کیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے قاسم اکرام، سلمان علی آغا، میتھیو فورڈ، شاداب خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے عثمان قادر، سجاد علی جونیئر اور سعود شکیل کو منتخب کر لیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1734936827008573443
ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے رائونڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے قومی کھلاڑی نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ کو منتخب کر لیا گیا۔ پشاور زلمی کی طرف سے محمد ذیشان، کراچی کنگز کی طرف سے سراج الحق، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے عادل ناز، ملتان سلطانز کی طرف سے یاسر خان جبکہ لاہور قلندرز کی طرف سے جہانداد خان کو منتخب کر لیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1734948229865676907
ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے رائونڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے خواجہ نافع، اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ جبکہ لاہور قلندرز کی طرف سے فریدون محمود کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ اور ان کے دونوں بھائی بھی پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1734950608166125674
سپلیمنٹری کیٹیگری میں کراچی کنگز کی طرف سے سعد بیگ اور جیمی اورٹن کو منتخب کیا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شامل حسین، ٹام کرن، ملتان سلطانز نے آفتاب ابراہیم، کرس جارڈن، لاہور قلندرز نے کامران غلام، شے ہوپ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل خان اور عاقیل حسین کو منتخب کر لیا۔ پشاور زلمی نے مہران ممتاز اور لونگی نگیڈی کو اپنی ٹیم کے لیے منتخب کر لیا۔

https://twitter.com/x/status/1734958797028835822
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد پی ایس ایل 9 میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کے طور پر برقرار ہیں۔ کراچی کنگز نے قاسم اکرم، شرجیل خان، حیدر علی، محمد عامر جبکہ لاہور قلندرز نے فخر زمان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف محمد نواز کی خدمات دوبارہ حاصل نہیں کی گئیں۔ ملتان سلطانز نے شاہنوار دھانی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی کا انتخاب نہیں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1734912349696586082