پی ایس ایل فائنل،عماد کی دوران میچ سیگریٹ نوشی کی ویڈیو تنقید کی زد میں

2immakjshdhdj.png


اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلئیر عماد وسیم ایک بار پھر شائقین کرکٹ کی تنقید کی زد میں آگئے,پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ڈریسنگ میں روم میں جب بڑی اسکرین پر دیکھایا گیا تو وہ سیگریٹ پی رہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تو تنقید کی جانے لگی۔

واقعہ 17.4 اوورز میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران پیش آیا، کیمرہ مین نے بڑی اسکرین پر عماد وسیم کو دیکھایا تو وہ سیگریٹ کا کش لے رہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1769794724880064516
https://twitter.com/x/status/1769780620383678550
عماد وسیم کو سلطانز کے خلاف فائنل میچ میں پلئیر آف دی ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں جبکہ میچ کے اختتامی لمحات میں 19 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں کپتان شاداب خان نے گراؤنڈ میں عماد وسیم کے آنے پر بابراعظم کے نعرے لگانے پر دکھ کا اظہار کیا تھا جبکہ پنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شائقین نے بابر کے نعرے لگاکر آل راؤنڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں تاریخ رقم کردی,کراچی کے نیشل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیکر تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس میچ میں آل راؤنڈر عماد وسیم نے پہلے بالنگ کرواتے ہوئے 4 اوور میں 23 رنز کے عوض ملتان سلطانز کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے بالر بن گئے ہیں، اس سے قبل فائنل میں کوئی بھی بالر 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل نہیں کرسکا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1769816818003149011
https://twitter.com/x/status/1769782878764683504