پی ایس ایل سیزن 9،کتنے غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرا لی؟

11پسلسلکسجکدجھبدھد.png

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے نویں سیزن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اب تک 254 غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کروالی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 9ویں سیزن میں اب تک رجسٹریشن کروانے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی ہے، معروف اور بڑے کرکٹرز کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 254 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 9 میں پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تاہم اب تک رجسٹرڈ ہونے والے کھلاڑیوں میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں پلاٹینم کیٹگری میں مجموعی طور پر 20 غیر ملکی کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر کھلاڑیوں کا تعلق انگلینڈ سے ہے، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔


خیال رہے کہ کولن منرو، ایلکس ہیلز، جیمز ونس، ڈیوڈ ویز، رسی وان ڈیر ڈوسن، شکیب الحسن، مجیب الرحمان، ، ٹام کوہلر کیڈ مور، سکندر رضا، رحمان اللہ گرباز، حضرت اللہ زازئی جیسے بڑے کھلاڑیوں کو پہلے ہی مختلف فرنچائزرز کی جانب سے سیزن 9 کیلئے سائن کرلیا گیا ہے۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
Now that the PCB has been taken over by match-fixers, let's hope the PSL continues to blossom.