پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں غیر معمولی کمی ریکارڈ

zarm1b11h.jpg


ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 17 نومبر کو ختم ہونےوالے ہفتے تک کے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر12 ارب53 کروڑ 55 لاکھ ڈالر تھے جو اس ہفتے کے اختتام پر 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کمی کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ کمی کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر12 ارب30 کروڑ23 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے پاس 7 ارب39 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے جو 21 کروڑ 67 لاکھ ڈالر زکمی کے بعد 7 ارب18 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس گزشتہ ہفتے 5ارب13 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ز کے ذخائر تھے جس میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور اب کمرشل بینکوں کے ذخائر کا حجم 5ارب12 کروڑ23 لاکھ ڈالر ز رہ گیا ہے۔