پاکستان میں عام انتخابات اور معیشت پر فچ نے رپورٹ جاری کردی

aam-intik1h1.jpg


پاکستان میں عام انتخابات فروری میں شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے,عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نےاپنے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے فچ نے کہا ہے کہ فروری میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ جبکہ مارچ میں آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی معاہدہ ختم ہونے کے بعد نئے پروگرام پر جلد مذکرات شروع ہوں گے۔

فچ نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہےکہ الیکشن جیتنے والی جماعت کو معاشی ریفارم لانے پر مفاداتی اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھی ہے جبکہ شارٹ ٹرم ریٹنگ سنگل سی کو بھی برقرار رکھا ہے,پاکستان کے لئے عالمی بازار سے قرض لینے کا ماحول بدستور رواں سال جولائی جیسا ہے۔ فچ نے جولائی میں پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی مائنس سے کچھ بہتر کرکے ٹرپل سی کی تھی۔

سیاسی اتار چڑہاؤ کے سبب اس پر خدشات بھی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ خدشہ بھی ہے کہ جاری ریفارم سلسلے کی پائیداری کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ کیونکہ پاکستانی سیاسی جماعتوں کے آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کی کئی مثالیں موجود ہیں۔

اکتوبر میں فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی لمبے عرصے کی غیر ملکی کرنسی میں قرض لینے کی ڈیفالٹ ریٹنگ کم کی تھی۔فچ ریٹنگ کے فیصلے سے قبل پاکستان کی غیر ملکی کرنسی میں قرض اجری کرنے کی ڈیفالٹ ریٹنگ بی مائنس تھی، جو فیصلے کے بعد ٹرپل سی پلس کرکی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان 17 دسمبر کو اسلام آباد میں کرے گا اور انتخابات اگلے سال 8 فروری کو ہوں گے۔

انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے اگلے دن کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔
ای سی پی کے اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اس پورے عمل کے لیے 54 دن دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 8 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔